پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے قومی کرکٹر کو ایک ہفتے کا آرام تجویز کر دیاہے۔
Author: عثمان خان
شاہین شاہ آفریدی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 55واں اجلاس جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ بی او جی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان سمیت دیگر اراکین شرکت کرینگے۔ دیگر اراکین میں اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، کبیر احمد خان اور عمران فاروقی شامل ہیں۔ محمد ایاز بٹ، شاہ ریز عبداللہ خان اور شاہ دوست بھی بطور بی او جی رکن اجلاس میں…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ پچیس جولائی سے پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہو گی۔ امپائرزاورمیچ ریفریزکے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا جارہاہے۔ لاہورکے بعد امپائرز ورکشاپ بالترتیب راولپنڈی اورکراچی میں تین، تین روزکے لیے منعقد ہوں گی۔ امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے ایمپائرز کے زیر اہتمام ہوں گی جبکہ میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفریز کریں گے۔ پی سی…
لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول وہی رہے گا جوآج ہی جاری کیا گیاہے۔ جس کا ڈر تھا وہ ہو گیا،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ دونوں بورڈز کے سربراہان نے دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے،ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان اور مہمان ٹیم…
احسان مانی کے سابقہ چیئرمینز کے مقابلے میں اخراجات کم رہے، پی سی بی مالیاتی رپورٹ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل ہوگیاہے۔ پی سی بی کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے آئین 2019 کی منظوری کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے بورڈ آف گورننس (بی او جی) میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شامل ہوں گے، جن کے لیے روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ بی او جی کے دیگر اراکین میں 4 آزاد ڈائریکٹرز جن میں 1 خاتون کا…
تین رکنی آزادانہ پینل مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل ہے۔
لاہور:پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی نے اپنے نکاح سے ایک دن پہلے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیاہے۔ کرکٹرحسن علی نے اپنی ہونیوالی دُلہن کے ساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔ حسن علی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل سے تصاویر بھی بنوائیں۔ کرکٹر شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود تھے۔فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔ حسن علی نے گزشتہ روز لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔ واضح رہے…
لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی جارحیت عالمی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔ مظاہرے میں تاجر برادری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل مشعال ملک نے لاہور چمبر آف کامرس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں…
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے بھی ہیڈ کوچ کے لیے پی سی بی کو درخواست دے دی
لاہور:گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے نکاح کی تیاریاں کرلی ہیں۔ حسن علی نے آج لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔ واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان…
لاہور: قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا ایبٹ آباد میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ 30 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں۔ اسی طرح ارم جاوید ، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز،…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی کے زیراہتمام چھ صوبائی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں 19 سے25 اگست تک ٹرائلز منعقد ہوں گے۔ سندھ کے ٹرائلز 19 اور20 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گےاوربلوچستان کے ٹرائلز 22 اور23 اگست کوبگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوں گے ۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے ٹرائلز24اور25 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز بھی…
نئے آئین میں پیٹرن انچیف کا کرداربھی محدود کردیا گیا ہے














