ورزش آپ کو آپ کی مرضی کے مطابق تنائج کیوں نہیں دے رہی؟ کڑا ڈائٹ پلان اپنانے اور اچھی ورزش کرنے کے باوجود بھی اگر آپ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے تواس کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ فٹنس حاصل کرنے کے لیے کچھ سنہری اصولوں پرعمل کر نا ضروری ہوتا ہے۔ آئیں جانیں کہ کیا آپ فٹنس کے ان اصولوں پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، اور اگر نہیں تو فٹ رہنے کے یہ چھ اصول اپنا کر خود کو مکمل فٹ اور تندرست رہ سکتے ہیں۔ منصوبہ بندی: پہلے اپنا منصوبہ بنائیں جس میں مطلوبہ…
Author: عمیہ طارق
اسلام آباد: پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یوم دفاع و شہدا 2018 ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے عنوان پر بنایا جائے گا، مرکزی تقریب کے انقعاد کے لیے جی ایچ کیو میں بھر پورتیاریاں جاری ہیں اور یہ تقریب جی ایچ کیو سے براہ راست نشر بھی کی جائی گی۔ پاک بھارت جنگ 1965 میں پاکستانی افواج کی شاندار دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں ایک قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے یوم دفاع کی…
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 70 برسوں سے قابض بھارتی فوج نے پیر کی صبح ضلع بارہ مولہ میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ غاصب بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو اُڑی کے علاقے کستوری میں جاری سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کی اس بربریت پر کشمیرمیں موجود گجر اور بکروال برادری نے انڈین فورسز کو خبردار کیا ہے کہ اگر ظلم جاری رکھا گیا اور انڈین آئین کی شق 35 اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ سخت احتجاج کریں گے۔ بھارتی آئین کی…
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں مائنس شہباز شریف کی پالیسی چاہتی ہےَ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوئی ایسا امیدوار سامنے لائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو، شہباز شریف کا ساتھ کوئی دینے کو تیار نہیں ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور کا کہنا تھا کے شہباز شریف کا رویہ ان کو سیاسی طور پر تنہا کر رہا ہے، انھوں نے پارلیمنٹ میں آصف علی زرداری سے مصحافہ کیا نہ ہی کوئی کلام تو وہ یہ توقع…
لندن: برطانیہ میں موجود سکھ افراد میں بھارت سے بغاوت بڑھتی جا رہی ہے، بھارتی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور انڈین ظلم و ستم سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ٹریفالگر اسکوائر لندن میں خالصتان کے حامی ہزاروں سکھ افراد نے جلسہ کیا جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ سکھ برادری کے جلسے میں خالصتان کے حامی رہنماؤں کے ساتھ لارڈ نذیر احمد اور سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی اور سکھ کمیونٹی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بھارت کے تمام تر بربریت کے باوجود بھی سکھ کمیونٹی میں آزادی…
اسلام آباد: ہم نیٹ ورک اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم “پرواز ہے جنوں” کی مرکزی کاسٹ نے اسلام آباد کے سینٹورس مال اور جناح پارک میں واقع سینے پیکس میں پرستاروں سے ملاقات کے دوران ان کے دل موہ لیے۔ سینکڑوں کی تعداد میں جمع مداحوں نے سحرانگیز شخصیت کے مالک حمزہ علی عباسی، چلبلی ہانیہ عامر اور وجیہہ اداکار احد رضا میر کی چٹخارے دار گفتگو سے خوب لطف اٹھایا اور ان سے فلم اور ذاتی زندگی کے حوالے سے دلچسپ سوالات کیے۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع سنٹورس مال میں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں…
اسلام آباد: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’پرواز ہے جنوں’ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، ٹریلر کے منظر عام پر آتے ہی جہاں فلم کی دلچسپ کہانی نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہیں فلم کی کاسٹ نے بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔ اپنی منفرد اداکاری کے باعث نمایاں ہونے والے شاز خان نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ’پرواز ہے جنوں‘ میں اپنے کام اور اس سے جڑے تجربے کے بارے میں بتایا۔ شاز خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں اپنا کردار ادا کرتے کس بات پر خوف محسوس…
اسلام آباد: قیام پاکستان کا دن قریب آتے ہی ملک میں جشن آزادی اور اس سے متعلق سارے رنگ اختیار کرنے کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے، ملک بھر میں آزادی کے جشن کو منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ قوم 14 اگست بروز منگل کو اپنے قائد، تحریک پاکستان کے کارکنوں اور ان کی انتھک قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کو تیار نظر آتی ہے۔ ملک بھر کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو سبز ہلالی جھنڈیوں اور برقی قمموں سے سجایا گیا ہے۔ بعض عمارتوں پر قومی ہیروز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں ہیں جو…
دبئی: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کا نیا گانا ’ناچے رے‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔ مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے سی ای او درید قریشی، مومنہ درید، حمزہ علی عباسی سمیت فلم کے مرکزی کرداروں نے پریس کانفرنس میں گانے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔ اس سے پہلے ’پرواز ہے جنوں‘ کے ٹریلر نے دنیا بھر میں مداحوں کے دل موہ لیے ہیں، سوشل میڈیا میں ہر طرف فلم کے ٹریلر کے چرچے ہیں۔ ٹریلر سے عیاں ہوتی دلفریب کہانی اور فلم کے کرداروں نے ناصرف مقامی شائقین فلم کی …








