Author: طارق وحید

Tariq Waheed is Peshawar based Journalist having 18 years experience in different moods of journalism,covering Teriorism,Crimes,Human rights and Politics. Currently associated with Hum News as Bureau Chief Peshawar. Twitter: @tarikwaheed Email:tarikwaheed@gmail.com

پشاور: خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا  ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو سینیئر رہنما، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق صوبائی  وزیرعاطف خان  وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوتا جا رہا ہے، مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی میں مصروف پی ٹی ائی کے لیے اس صوبے کی وزارت اعلیٰ ایک چیلنج بن گئی  ہے جہاں اس نے دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق…

Read More

پشاور: سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی تقرری اورتبادلوں کابڑا ریلہ آنے والا ہے، اس مقصد کے لیے 150 سے زائد افسران کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ سرکاری زرائع کے مطابق عام انتخابات کے پیش نظر تبادلوں کا فیصلہ نگران وزیراعلی دوست محمد خان کی زیرصدارت اعلی سطح کےاجلاس میں کیا گیا۔ طے کیا گیا ہے کہ انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈی پی اوز اور دیگر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 150 سے زائد افسران کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کی نگراں…

Read More
نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نام واپس لے لیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کے نام پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا سبب منظور آفریدی کے نام پر تحریک انصاف کے اندرونی اختلاف کو قرار دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کو تحریک انصاف ذرائع سے ملنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ منظور آفریدی ارب پتی تو ہیں لیکن سیاسی و انتظامی تجربہ نہیں رکھتے۔ پیر کے روز سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے نگران وزیراعلی کے لیے منظور آفریدی کا نام مسترد کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی…

Read More

پشاور: تبدیلی کے نعرے کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے والی تحریک انصاف پانچ سالہ ہنگامہ خیز دور میں ایک بھی بڑا منصوبہ مکمل نہیں کر سکی تاہم اصلاحات لانے میں کسی حد تک کامیاب رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالتے ہی دعووں اور وعدوں میں باقی صوبائی حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا لیکن اب اقتدار کا سورج غروب ہورہا یے تویہی دعوے اور وعدے اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلان کردہ بلین ٹری سونامی کے تحت صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ ابتدا سے…

Read More

پشاور: خیبرپختونخو کے دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے شروع کردہ پشاور میٹرو بس منصوبہ نئے تنازعہ کا شکار ہوا ہے جس کے بعد کمپنی کے چیئرمین مستعفی ہو گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق یہ استعفی اس وقت سامنے آیا ہے جب صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میٹرو بس منصوبے کے ذمہ دار ادارے ٹرانس پشاور کے سی ای او کو برطرف کیا گیا۔ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سے متعلق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں میں تبدیلی کہ وجہ سے استعفی دیا ہے۔ بورڈ آف گورنر سے بھی مستعفی…

Read More
لاڑکانہ: پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو مارے گئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق پولیس اورسکیورٹی اداروں کے جاری کردہ الرٹ کے بعد پشاور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پشاور سمیت کسی بھی ضلع میں بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس دوران تعلیمی اداروں، عبادت گاہوں، ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ تخریبی کارروائی میں عوامی اجتماعات اور سیاسی شخصیات کو بھی ہدف بنایا…

Read More
کے پی حکومت65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

پشاور: حکومتی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کا 36 فی صد بجٹ ضائع ہونے کا امکان ہے۔ آڈٹنگ اوررپورٹنگ میں بہتری کے صوبائی پراجیکٹ (پفرا) کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت مالی سال  کا صرف 64 فی صد بجٹ خرچ کر سکی ہے۔ دستاویز کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کا صرف 48 فیصد بجٹ خرچ ہوا ہے جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کل بجٹ کا صرف 38  فیصد استعمال کر پایا ہے۔ ضلعی حکومتوں کے لیے مختص 28 ارب روپے میں صرف 8 ارب روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔ رواں مالی سال کا بجٹ استعمال کرنے کے لیے  صرف ایک ماہ…

Read More

پشاور: خیبرپختونخوا میں مزدور کو 15 ہزارروپے ماہانہ سے کم اجرت دینے والے مالکان کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کے پی، کے محکمہ محنت نے تمام نجی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی 2018 سےمزدور کو 15 ہزار روپے سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کم از کم اجرت کا آغاز اسپتالوں اورنجی سیکیورٹی کمپنیز کے ملازمین سے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر محکمہ محنت نے تمام نجی اداروں کو پابند کیا ہےکہ وہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کریں۔ محکمہ محنت کے…

Read More