تریالیس سالہ نفیس باچا جامعہ پشاور میں ایسویسی ایٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے
Author: طارق وحید
ملزم حسین مالاکنڈ لیویز فورس کا اہلکار ہے اور تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا، پولیس
نکاسی آب ادارے نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو سال کے دوران چھ مرتبہ نشاندہی کی
پشاورافضل کوہستانی قتل کیس میں ایم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق کیس کے اہم ملزم موسم خان کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے میڈیا کو بتایاکہ لواحقین کی طرف سے نامزد تین ملزموں میں موسم خان کا نام بھی شامل ہے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف دلایاجائے گا،انہوں نے کہا کہ افضل کوہستانی قتل کیس میں ملوث دیگرملزموں کی تلاش جاری ہے۔ ’قتل کیس میں نامزد تین ملزموں میں موسم خان کا نام بھی شامل ہے، شوکت یوسفزئی‘ گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس نے میڈیا کو بتایا تھاکہ افضل کوہستانی کے قتل کے الزام…
پشاور کے علاقے حیات آباد میں فائرنگ سے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایوب خان مروت زخمی ہو گئے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتار کا نوٹس لیتے ہوئے 18 فروری کو نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تحسین کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی جس میں لکھا تھا کہ ’’ میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کیے جائیں‘‘
امن کمیٹی کے سربراہ پشاور سے باڑہ جا رہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا
فوارہ چوک میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا
فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہہنی توازن درست نہیں تھا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے جن کے جواب پر پارٹی قائدین مطمئن نہیں ہوئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ تاکید کے باوجود دونوں رہنما سوشل میڈیا پر سرگرم رہے، رکنیت معطلی پارٹی آئین کے مطابق صدر کے احکامات پر کی گئی۔ افراسیاب خٹک اوربشریٰ گوہر کی سرگرمیوں سے کارکنوں میں انتشار اور مایوسی پھیلی۔ اعلامیہ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سرگرمیاں کون…
پشاور: تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر دفاع پرویز خٹک نے موروثی اور خاندانی سیاست میں متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پرویز خٹک نے پارٹی میں اثرورسوخ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کے دیگر 5 افراد کو اقتدار کی راہداریوں تک پہنچا دیا ہے جس کے باعث نومنتخب وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے موروثی سیاست کو ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے داماد عمران خٹک ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی بننے میں کامیاب ہوئے…
پشاور: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 16 برس اقتدار کی راہداریوں کے مکین رہنے کے بعد خود تو وہاں سے رخصت ہو گئے تاہم وہ اپنے پانچ قریبی رشتہ داروں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن ہار کر بھی جیت گئے ہیں کیونکہ پانچ رشتہ داروں کے اسمبلیوں میں پہنچنے بعد اقتدار اب بھی ان کے گھر کی لونڈی ہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے 1988 میں پہلی بار ایوان اقتدار میں قدم رکھا اور پھر مسلسل پاکستانی سیاست کا حصہ بنے…
پشاور: پاکستان میں شدت پسندی اور دہشت گردی نے جب بھی سر اٹھایا ہے، ان کا پہلا ہدف تعلیمی ادارے ہی بنے، گذشتہ روز چلاس، دیامر اور آج پشین میں ہونے والے حملے اس بات کا ثبوت ہیں۔ ماضی میں بھی جب خیبرپختونخوا (کے پی) میں دہشت گردوں نے قدم جمانا شروع کیے تو انہوں نے پہلا ہدف تعلیم ہی کو بنایا، کے پی کم و بیش 7 سال تک شدت پسندی کی زد میں رہا اور اس دوران تعلیمی اداروں پر 4 بڑے حملے کیے گئے جبکہ 150 سے زائد اسکولوں کی عمارتیں تباہ کی گئیں۔ یہ سلسلہ 2007 …
خیبرپختونخوا اسمبلی کے درودیوار صوبے میں سیاسی اتار چڑھاؤ کی منفرد تاریخ کی گواہی دیتے ہیں، 99 عمومی اور مجموعی طور پر 124 نشستوں کے اس ایوان کا اعزاز رہا ہے کہ کسی جماعت کو مسلسل دوسری دفعہ اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھنے دیا۔ 2002 میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد پہلے انتخابات ہوئے تو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا، دوسری کوئی جماعت دس سے زائد نشستیں نہ لے سکی جبکہ نومولود پی ٹی ائی کے حصے میں صرف ایک نشست آئی۔ جے یو آئی ف،…














