Author: شیراز حسنات

rupees

لاہور: وفاقی حکومت نے پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں پالیسی بھی بنانا شروع کردی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کی بندش سے قبل لوگوں کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے پاس جمع شدہ نوٹ بنکوں میں دے کر چھوٹی کرنسی والے نوٹ حاصل کرلیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ بنکوں…

Read More

لاہور: ملک کے نوجوانوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کرپشن سے جیل تک جانے کی داستان کو ایک گیم کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔ ‘اڈیالہ اسکیپ’ نامی دلچسپ اور مزے دار گیم  پاک اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے جس میں عمران خان کو نوازشریف کے پیچھے بلا ہاتھ میں لیے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب آپ گیم شروع کریں گے تو نواز شریف کا مشہور زمانہ ڈایئلاگ ‘مجھے کیوں نکالا’ آپ کو خوش آمدید کہےگا۔ میاں صاحب گیم میں پیسے لوٹتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور گیم کھیلنے والے کو انہیں تمام رکاوٹوں سے…

Read More
نواز شریف و دیگر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بینچ کی تشکیل | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا  ہے جس میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہو چکا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ملک کا تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو…

Read More
عابد شیر علی کے بھائی الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے بھائی اور پی پی 117 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے عمران شیر علی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔ بدھ کو سامنے آنے والے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس میں عمران شیر علی کے کاغزات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ پی پی 117 کے ووٹر نفس علی نے عمران شیر علی کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا جس پر جسٹس علی اکبر قریشی نے…

Read More
پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل عیدے سے برطرف | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل مقرر کی گئی قانون داں عاصمہ حامد کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق عاصمہ حامد کو نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ متعلقہ خبر: عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر اعتراض بدھ کے روز سامنے آنے والی پیش رفت کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ یہ بھی دیکھیں: پہلی بار ایک خاتون ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن قبل…

Read More

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نوجوانوں کو نمائندگی دینے کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے۔ لاہور کے صوبائی حلقوں میں صرف تین نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ مل سکا جبکہ قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست پر نوجوان اپنے کپتان کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں پراعتماد کے دعوے بے بنیاد نکلے، تحریک انصاف نے لاہور میں صوبائی اسمبلی کی 30 میں سے 15 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے لیکن صرف تین نوجوانوں کو ہی پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ لاہورمیں صوبائی اسمبلی کے لیے سب سے ضعیف سیاستدان…

Read More

لاہور: پنجاب میں خواجہ سراؤں نے مختلف حلقوں سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے حق نمائندگی نہ ملنے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے اپنی انتخابی مہم شروع  کر دی جسے سوشل میڈیا  پر بھی پذیرائی ملنے لگی ہے، خواجہ سراؤں نے مہنگائی، لوٹ مار اور قبضہ گروپ کے خلاف آواز اٹھانے کا نعرہ لگایا ہے۔ خواجہ سراؤں کی جانب سے گجرات کے حلقہ این اے 105 سے زاہد خان عرف ریشم جبکہ سرگودھا کے حلقہ پی پی 133 سے…

Read More
punjab police

لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں تھانوں کے ریکارڈز کمپیوٹرائزڈ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ کمپیوٹرائزیشن کا بجٹ 16 کروڑ بانوے لاکھ سے بڑھا کر 19 کروڑ 46 لاکھ روپے کردیا گیا تھا لیکن رقم استعمال ہی نہیں کی گئی۔ ’ہم نیوز‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق انسپکشن ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منصوبے کی دستاویزات میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ چیف سیکرٹری کی تشکیل دی گئی انسپکشن ٹیم نے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ متعدد تھانوں میں…

Read More