Author: شازیہ انوار

اردو ادب اور صحافت میں ماسٹرز کی سندیافتہ شازیہ انوار متعدد کتابوں کی مصنفہ اور گزشتہ 25برسوں سے مختلف روزناموں و ماہناموں سے منسلک رہی ہیں۔سیاست، معاشیات، سماجیات اور خواتین کے جملہ مسائل سمیت دیگر موضوعات کو قلم زد کرتی ہیں۔گزشتہ 10سالوں سے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے اشاعتی شعبے سے وابستگی کے ساتھ نیٹ ورک کے دیگر اہم امور کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

کچھ روز قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت مہنگائی میں کمی پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، مشیر تجارت، مشیر خزانہ، صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرا شریک ہوئے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو رمضان سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دیتے ہوئے چینی کی 55 روپے فی کلو فراہمی اور 10 کلو آٹے کی 290 روپے جبکہ ضروری اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نے رمضان میں اشیاء خوردنوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے…

Read More