لاہور: ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آزاد امیدوار اسد اشرف کامیاب ہو گئے۔ ہم نیوز کے مطابق انتخابی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ تحریک انصاف کی امیدوار اور ق لیگ کی حمایت حاصل کرنے والی ڈاکٹر زرقا 38 ووٹ حاصل کر سکیں۔ الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام جاری کردہ تفصیل میں بتایا کہ سینیٹ نشست کے ضمنی انتخانب میں کل 350 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں میں سے 12…
Author: شاہد عباسی
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ نواز کا قائم مقام صدر جب کہ نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق شہباز شریف کا انتخاب بلامقابلہ ہوا۔ ان کا نام نااہل ہونے والے سابق پارٹی سربراہ نواز شریف کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق، زاہد حامد اور ظفر اقبال جھگڑا نے تائید کی۔ شہباز شریف کی قائم مقام صدر کے طور پر تقرری منگل کو ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران کی گئی ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نواز شریف کو تاحیات…
کراچی: پاک بحریہ نے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں صحافی کالونی کے لئے الاٹ زمین پر ترقیاتی کام ررکنے کے بعد پھر اجازت دے دی۔ منگل کو لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے صحافی کالونی بلاک ٹو میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا تھا۔ ترقیاتی کاموں کی ابتداء کے طور پر جھاڑیوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران کراچی پریس کلب کے صدر، سیکرٹری سمیت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رہنما اور متعدد عامل صحافی بھی موقع پر موجود تھے۔ جھاڑیوں کی صفائی شروع ہوئی تو قریب واقع پی ان ایس آتش کے اہلکاروں…
لاہور: میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد قیادت کے بحران کا شکار مسلم لیگ (ن) اپنے نئے سربراہ پر متفق ہو گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق منگل کو لاہور میں ن لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے متعلق فیصلے کا اعلان اسی دوران کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے معاملے پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا ہے جس کے بعد وہی پارٹی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ن لیگ…
پشاور: خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی رکن اسمبلی زرین ضیاء پر حملے کا معاملہ مزید پراسرار ہو گیا۔ خاتون رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پشاور ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد نے ہراساں کیا۔ زرین ضیاء کے مطابق پانچ مسلح نقاب پوشوں نے پولیس کی موجودگی میں گاڑی سے اتار کر انہیں مارنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے مطابق تین افراد کو میرے گارڈز نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا جب کہ دو فرار ہوگئے۔ حملے کا نشانہ بننے والی خاتون ایم پی اے نے الزام لگایا کہ پشاور (تھانہ…
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مصروف ترین شاہراہ پر قانون کو للکارتے ہوئے فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا گرفت میں آ ہی گیا۔ کراچی پولیس نے شارع فیصل پر سرعام فائرنگ کرنے اور مناظر کو ویڈیو بنا کر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے عدنان پاشا کر گرفتار کر لیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی ملزم عدنان پاشا کو تھانہ شارع فیصل میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شرقی زون کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ ذیشان سعید عرف شانی نے گذشتہ…
فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حالیہ کارروائی کے دوران غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لیا۔ ہم نیوز کو دستیاب تفصیل کے مطابق غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی نشاندہی کے بعد باقاعدہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی میں گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے متعدد لیپٹ ٹاپس، گیٹ وے ایکسچینج میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز مواصلاتی رابطوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جو سیکیورٹی رسک بھی تصور…
لاہور: پاکستانی میں نجی ٹیلی ویژن چینلز پر چلنے والے مارننگ شوز پر پابندی کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد لائی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نگہت شیخ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان شوز پر پابندی عائد کی جائے۔ خاتون رکن اسمبلی نگہت شیخ نے موقف اپنایا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹی وی چینلز کےمارننگ شوز میں ہماری روایات کو مسخ کیا جارہا ہے۔ قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان مارننگ شوز نے ہماری اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ یہ پروگرامات باقاعدہ طور پر…
پشاور: خیبرپختونخوا میں اسٹیج ڈراموں اور فلموں کو نشر کرنے کے لئے منظور یا رد کرنے کی غرض سے سنسر شپ بورڈ قائم کرنے کا بل منظور کر لیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ بل سات سال سے زیرالتواء تھا۔ حالیہ قانون سازی کے بعد کوئی بھی اسٹیج ڈرامہ، سی ڈی یا فلم سنسر شپ بورڈ کی اجازت کے بغیر ریلیز نہیں ہو سکے گی۔ خیبرپختونخوا سنسر شپ بورڈ مذہب، ملک اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف کسی بھی مواد کو روکنے کا مجاز ہو گا۔ حکومتی سطح پر قائم کئے جانے والے سنسر…
جنیوا: اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور اتحادیوں نے دمشق کے نواحی علاقوں میں پھنسے سویلنز کے لئے علاقے کو ‘زمین پر جہنم’ بنا دیا ہے۔ شام کے متعلق اقوام متحدہ سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سینکڑوں سول ہلاکتوں کے بعد سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے باوجود شامی فوج اور اتحادی علاقے میں زمینی اور فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شامی حکومت کے قریبی اتحادی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز صبح نو سے دوپہر دو بجے تک آپریشن روکنے کا اعلان…
کراچی: بھارتی حکام نے کینسر کا شکار پاکستانی مریض کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی ڈاکٹر جابر حسین کینسر کے علاج کے لئے بھارت جانا چاہتے تھے تاہم انڈین حکام نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر جابر کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی گزشتہ برس انڈیا جا کر علاج کروا چکے ہیں۔ اب انہیں مزید علاج اور لازمی چیک اپ کے لئے دوبارہ ہندوستان جانا ہے۔ انڈین ویزا افسران نے تمام تر صورتحال سے آگاہ کئے جانے کے باوجود بھی ڈاکٹر جابر کو بھارت جانے…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کے محکمانہ ترقی کے لئے منعقدہ امتحان میں نقل کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اور ایویلوایشن ایجنسی (ای ٹی ای اے) کے تحت منعقدہ امتحان میں سینکڑوں اہلکار نقل کرتے پکڑے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشننگ کے مطابق تفتیشی رپورٹ کے بعد 509 اہلکاروں کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پولیس اہلکار امتحان کے دوران موبائل فونز اور دیگر ممنوعہ مواد کا استعمال کرتے پائے گئے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ان…
اسلام آباد: وزیراعظم ریفارمز پروگرام کے تحت بھاری خرچ کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ابتدائی تعلیم کے سرکاری ادارے ہنوز بہتری کے منتظر ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے باوجود اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکی۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار میں بہتری کے حوالے سے طلبہ کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد میں ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت شعبہ تعلیم پر بھاری رقم خرچ کرنے کے خاطر خواہ نتائج نہ نکل سکے۔ قومی جائزہ رپورٹ میں اسلام آباد کے تعلیمی صورتحال پر سوالات…
اسلام آباد: سابق وزریراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پیر کو توہین عدالت درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد مسلسل عدالتوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں۔۔ دوران سماعت درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اعلی عدلیہ کی توہین پر نااہل قرار دیا جائے۔ ان کی تقاریر پر آئینی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دو روز قبل قتل کئے گئے کریم کیپٹن کے مبینہ قاتل کے طور پر میڈیا کے سامنے پیش کردہ ملزم نے جرم سے انکار کر دیا۔ ہفتے کو اس وقت صورتحال نے عجیب موڑ لیا جب اسلام آباد پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن زبیر شیخ نے نیوز کانفرنس کے دوران ملزم کو میڈیا کےسامنے پیش کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا دعوی تھا کہ ملزم عطاء اللہ اس سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔ سینئیر سپریٹنڈنٹ (ایس پی) پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا…














