اسلام آباد: پاکستان کے دو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس رواں برس جون میں خلاء میں روانہ کئے جائیں گے۔ دونوں سیٹیلائٹس کو مارچ ٹوسی نامی راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا جائے گا۔ یہ راکٹ خلاء کے اس حصے میں سیٹلائٹس بھیجنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں جو زمین سے نسبتا قریب ہوتا ہے۔ پاکستان اپنے نئے سیٹلائٹس چین سے خلاء میں روانہ کرے گا۔ یہ مارچ ٹو نامی راکٹ کے ذریعے 18 سال بعد پہلی تجارتی اور بین الاقوامی لانچ ہو گی۔ اس سے قبل مذکورہ راکٹ کے ذریعے 1999 میں موٹرولا کے اریڈیم نامی سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجا…
Author: شاہد عباسی
کیلیفورنیا: مبینہ طور پر انتخابی عمل اور الیکشن نتائج کو متاثر کرنے والے اداروں کے خلاف فیس بک اور انسٹاگرام پرکریک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ فیس بک بانی مارک زکربرگ کے مطابق روسی ادارے انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے) کے 270 پیجز اور اکاؤنٹس ختم کر دیے ہیں۔ زکربرگ نے اپنے اسٹیٹس میں دعوی کیا کہ آئی آر اے انتخابی مواقع پر روس سمیت امریکی اور یورپی عوام کی رائے پراثرانداز ہوتا تھا۔ روسی ادارے کو فیس بک پر مزید کام کی اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ اقدام…
راولپنڈی: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فورسز کی جارحیت کی بھرپور مزمت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے حالیہ واقعات کے متعلق پاک فوج کے سربراہ کا بیان پیر کے روز شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر نے جاری کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی دیکھیں: بھارتی جارحیت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 17 شہید، بیشتر نوجوان پاکستانی فوج کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزیوں کی…
اسلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یکم سے تین اپریل تک منعقد ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچز کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پہلا ٹی 20 میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سےرات 8 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا مقابلہ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ ساڑھے نو سال بعد کراچی لوٹنے والی بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کئے جائیں گے۔ پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ان اطلاعات کی تردید کر دی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی پاکستان نہیں آر ہے۔ ان…
سوات: ساڑھے پانچ برس بعد پاکستان واپس آنے والی ملالہ یوسفزئی اعلان کئے گئے شیڈول کے برخلاف اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد سے اسلام آباد میں مقیم ملالہ یوسفزئی بذریعہ ہیلی کاپٹر سوات پہنچی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ اپنے آبائی علاقے آمد کے موقع پر ملالہ آبدیدہ ہوگئی۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ سوات پہنچنے والی ملالہ اپنے آبائی گھر کے علاوہ فضہ گھاٹ اور کیڈٹ کالج سوات بھی جائیں گی۔ امن کا نوبیل…
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ مکمل فٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بال ٹیمپرنگ کرنا نہیں آتی نا ہی سیکھی ہے۔ خشک موسم میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ گیند خود ہی خراب ہوجاتی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو سال بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہورہا ہے۔ خوشی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ کرکٹ کے دوران…
قاہرہ: مسلسل تنازعات کے سائے میں مکمل ہونے والے مصر کے صدارتی انتخابات میں عبدالفتاح السیسی دوسری بار صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ عبدالفتاح السیسی پر قبل از انتخاب دھاندلی، مخالف امیدواروں کے لئے رکاوٹیں پیدا کرنے اور اپنے ہی حلیف کو مدمقابل امیدوار بنانے کے الزامات لگے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والے صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا تناسب صرف 40 فیصد رہا۔ مصر کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سیسی نے 92 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ سیسی انتظامیہ کی جانب سے ووٹرز کو کہا گیا تھا…
اسلام آباد: پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے صارفین کو اشیائے ضرورت میں ملاوٹ اور اس کے سنگین نتائج کے متعلق خبردار کیا ہے۔ چئیرمین پی سی ایس آئی آر کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میں ایسی چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے جو کینسر سمیت بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہیں۔ لوگوں کو اپنا اور اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ پانی، دودھ ، کینڈیز، اجناس حتیٰ کہ میک اپ کی اشیاء خریدتے وقت بہت محتاط رہنا چاہئے۔ پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر محمد ندیم کے مطابق بازار میں…
دبئی: بھارت میں لاپتہ ہونے والی خلیجی ریاست دبئی کی ‘باغی’ شہزادی اپنے آبائی علاقے میں واپس پہنچ گئی ہے۔ شہزادی شیخہ لطیفہ جوبرٹ نامی امریکی کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے گوا کی سیر کے دوران لاپتہ ہوئی تھی۔ جوبرٹ کو ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔ رہائی کے بعد جاری کردہ ویڈیو بیان میں جوبرٹ کا کہنا تھا کہ شہزادی لطیفہ خود پر عائد گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ گوا کے ساحل کے قریب بھارتی کوسٹ گارڈز نے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب دونوں اپنی…
کوئٹہ: مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے باغی رہنماؤں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو نیوزکانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ آئندہ دو ماہ تک رابطہ کمیٹی نئی پارٹی کے معاملات دیکھے گی۔ اس کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو پارٹی کا مرکزی ترجمان اور ذرائع ابلاغ کے لئے مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں ق لیگ، ن لیگ، پی کے میپ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے منحرف رہنما شامل ہیں۔ یہ بھی دیکھیں: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری سابق…
فوٹو گرافی کی دنیا کے معروف نام اور دہائیوں تک اس شعبے پر راج کرنے والی کوڈک کمپنی کے نام سے کون واقف نہیں؟ فوٹو پیپر کا 85 فیصد کاروباراس کمپنی کے ہاتھ میں تھا۔ 1888 میں قائم ہونے والی کوڈک کی ابتداء امریکی ریاست نیوجرسی سے ہوئی۔ ایک لاکھ 70 ہزار مستقل ملازم رکھنے والی کمپنی ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی وجہ سے تقریبا ختم ہو گئی۔ مشہور زمانہ گھڑیاں بنانے والے ایچ ایم ٹی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن بنانے والا برطانوی ادارہ مرفی ریڈیو، ایمبیسڈر کار اور پی سی او بھی ماضی کا حصہ بن جانے والی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ ماہرین…
اسلام آباد: ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی قیادت کے مسئلے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم جمعرات کو دیا۔ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملے کی آئندہ سماعت کے لئے 11 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابر ستار کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں الیکشن کمیشن، کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی کو فریق بناتے ہوئے انتخابی کمیشن کا…
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی میں امریکا، بھارت، جرمنی، اٹلی سمیت دیگرممالک سے آئے مہمان شرکت کریں گے۔ سرگرمی کے دوران طے شدہ سیشنز شہرکے چھ مختلف مقامات پر29 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہیں گے۔ بدھ کو افتتاحی پریس کانفرنس میں ہم نیٹ ورک کی صدرسلطانہ صدیقی نے کہا کہ آرٹ اورکلچرکسی بھی ملک کی پہچان ہوتے ہیں۔ جس طرح دنیا میں ہمارے ڈراموں نےاپنا مقام بنایا اسی طرح فیسٹیول کےانعقاد سے فلم بھی جلد…
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے بھی تو اس کا اینکرز کے ساتھ آرمی چیف کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں۔ باجوہ ڈاکٹرائن کا مقصد پاکستان کا امن ہے، اٹھارہویں ترمیم نہیں، اس کا کوئی اور مطلب نہ لیا جائے۔ بدھ کو نیوزکانفرنس سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات اچنبھے کی بات نہیں۔ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے متعلق خبر کی وضاحت اس لئے کی…
لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجززائد وصول کی گئی فیس ایک ماہ کے اندر واپس کریں۔ ہم نیوز کے مطابق نجی میڈیکل کالجز میں فیسوں کی حد اور معیار مقرر کرنے کے لئے ازخود نوٹس کی سماعت ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یوایچ ایس) اور دیگر فریقین پر مشتمل کمیٹی نے اپنی سفارشات عدالت عظمی کو پیش کیں۔ چیف…














