Author: شاہد عباسی

ہم نیوز سے وابستہ شاہد عباسی پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف شعبوں بلاگنگ، سوشل نیٹ ورکس، نیو میڈیا کو متعارف کرانے والے اولین افراد میں شامل ہیں۔ وہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل/سوشل میڈیا کے ٹرینر بھی ہیں۔

رہائی کے بعد سرکاری وکلا پھر سندھ اسمبلی پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سات سال سے زیرالتوا مقدمے اور بنیادی تنخواہ میں اضافے سے محرومی پر احتجاج کرنے والے سرکاری وکلاء رہائی کے بعد پھر سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ ہم نیوز کے مطابق پیر کو گرفتاری کے بعد حوالات میں پہنچائے گئے وکلا رہائی کے بعد ایک بار پھر سندھ اسمبلی کے دروازے کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ آرام باغ میں مقدمہ الزام نمبر 63/18 جرم دفعہ 147۔ 149۔ 186۔ 341 درج کیا تھا۔ پراسیکیوشن ویلفئیر ایسوسی ایشن کو احتجاج سے روکنے کے لئے پولیس نے سندھ اسمبلی جانے والی…

Read More
پی ایس پی میں جانے والے ایم کیو ایم رہنما پلٹ آئے | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کو واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم میں اختلافات سے بد دل ہونے والے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے یکم اپریل کو پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم فاروق ستار انہیں واپس لانے میں کامیاب ہو گئے۔ پیر کے روز فاروق ستار حیدر آباد میں سید وسیم حسین کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ان سے ملاقات کی۔ وسیم…

Read More
یکم شعبان 18 اپریل بدھ کو ہو گی، رویت ہلال کمیٹی | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان میں قمری مہینوں کے آغاز و اختتام کا اعلان کرنے والی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ یکم شعبان المعظم 18 اپریل بدھ کو ہو گی۔ شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے پیر کو کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ یکم شعبان 1439 ہجری 18 اپریل بدھ کو ہوگی۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔ شب برات…

Read More
سری لنکا مشتاق احمد کو بالنگ کوچ بنانے کا خواہشمند | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد کو بالنگ کوچ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد سے کوچنگ کے سلسلے میں باقاعدہ رابطہ کیا ہے۔ اسپن کرکٹ کی دنیا کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک تصور کئے جانے والے آئی لینڈرز نے مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔ 47 سالہ مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ گرین شرٹس کے ہیڈ بالنگ کوچ کی ذمہ…

Read More
امریکا اور اتحادیوں نے شام پر حملہ کیوں کیا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: امریکا نے فرانس اوربرطانیہ کے ساتھ مل کر شام میں اسد حکومت کی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔ کینیڈا، نیٹو اور ترکی نے کارروائی کی حمایت کی ہے۔ شامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی برطانیہ اور فرانس نے شام پر کُل 30 میزائل داغے جن میں سے ایک تہائی کو فضا میں ناکارہ بنایا گیا ہے تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک سو میزائل داغے ہیں۔ امریکا نے اس حملے سے پہلے کہا تھا کہ شام کی سرکاری فوج نے اپنے شہریوں پر کیمیائی بم برسائے جس…

Read More
چیف جسٹس نے سعد رفیق کو بولنے اور بیٹھنے سے منع کردیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے خسارے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وزیر ریلوے سعد رفیق کو بولنے اور بیٹھنے سے منع کر دیا۔ ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمے کی سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ کارروائی شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق صاحب روسٹرم پر آئیں اور لوہے کے چنے بھی ساتھ لیکر آئیں۔ سعد رفیق نے جواب دیا کہ ‘یہ بیان آپکے لیے نہیں تھا سیاسی مخالفین کے لیے تھا’۔ جس پر چیف جسٹس ثاقب…

Read More
امریکا، برطانیہ اور فرانس کا شام میں اسد فورسز پر حملہ | urduhumnews.wpengine.com

دمشق: امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کو جواز بنا کر بشارالاسد حکومت کے خلاف میزائل حملہ کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا کہ شامی حکومت کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر کیمیکل حملوں کے جواب میں کی گئی کارروائی کا مقصد بشارالاسد کو آئندہ ایسے اقدام سے روکنا ہے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/984967457315139586 ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کی جانب سے ممنوعہ کیمیکل ہتھیاروں سے اپنے ہی لوگوں کا قتل عام روکنے تک شامی حکومت پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔ شامی میڈیا رپورٹس میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ…

Read More
کردار اور ایمان انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں، نیول چیف | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان کے امیرالبحر یعنی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ کردار کی تعمیر اور ایمان کی مضبوطی ہی انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔ ہفتے کو بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر فرائض کی انجام دہی کو زندگی کا مقصد بنائیں۔ نیول چیف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نصاب کو جدید طبی تحقیق کے مطابق…

Read More
سلمان خان

جودھپور: نایاب کالے ہرن کیس میں سزا پانے والے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ضمانت منظور ہو جانے کے بعد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور کی جیل میں موجود سلمان خان کو رہا کر دیا جائے گا۔ سلمان خان نے گزشتہ روز اپنی سزا پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جودھ پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے جج روندا کمار جوشی نے آج سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے قبل ہی جج کا تبادلہ…

Read More
خیبرپختونخوا نیب کو 15 ماہ میں کرپشن کی 4 ہزار شکایات موصول | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) خیبرپختونخوا کو گزشتہ 15 ماہ میں کرپشن کے متعلق چار ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ نیب نے تصدیق کی ہے کہ موصول ہونے والی شکایتوں میں سے 56 پر باقاعدہ تحقیق شروع کی گئی ہے۔ 38 ملزموں کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے گئے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ کرپشن الزمات پر40 سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قومی ادارے نے واضح کیا کہ سال 2018 میں اب تک کسی بھی ملزم سے غبن کردہ وسائل کی رضاکارانہ واپسی یا پلی بارگین نہیں کی گئی۔ سال 2017 میں 141 ملزمان…

Read More
کامن ویلتھ گیمز میں پاک بھارت ہاکی میچ برابر | urduhumnews.wpengine.com

سڈنی: آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوران پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہفتے کو دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی ایونٹ کا اہم مقابلہ ہوا۔ میچ شروع ہوا تو ابتداء میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیا۔ انڈین ہاکی کھلاڑی دل پریت نے پہلا گول کیا۔ ایک، صفر سے دوسرا کوارٹر شروع تو دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلے کا مظاہرہ جاری رکھا۔ اس دوران بھارتی کھلاڑیوں نے دوسرا گول داغ کر برتری دو صفر کر لی۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں عرفان جونئیر…

Read More
پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کے افغان الزامات مسترد کردیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کے افغان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جہازوں نے افغان سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس کی جانب سے افغان حدود کی خلاف ورزی اور حملوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پاکستانی فورسز باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ان دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغان سر زمین پر ہیں۔ افغان علاقے سے کئے جانے والے حملوں سے پاکستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔…

Read More
پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں پہلا میڈل حاصل کر لیا | urduhumnews.wpengine.com

سڈنی/اسلام آباد: آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑی پہلا میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ویٹ لفٹنگ کی 62 کلوگرام کیٹیگری میں طلحہ طالب نے کانسی کا تمغہ جیت کر میڈل ٹیبلز پر پاکستان کا اکاؤنٹ کھولا۔ پاکستان کا 56 رکنی دستہ کامن ویلتھ گیمز یا دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ کانسی کا تمغہ جیتنے کے لئے طلحہ طالب نے کل 283 کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران 132 کلو وزن اٹھانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ جمعرات کو ہونے والے ابتدائی مقابلوں…

Read More
تحریک انصاف

اسلام آباد: انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھنے والے ایک ادارے نے 2017 میں ڈیجیٹل صارفین کی مصروفیات کی تفصیل جاری کی ہے۔ اسٹیٹسٹا نامی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس اپ پر سال 2017 کے دوران ایک منٹ میں دو کروڑ 90 لاکھ پیغامات بھیجے جاتے رہے۔ ایک گھنٹے کے دوران 1.7 ارب جب کہ ایک دن میں 40 ارب پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔ رپورٹ میں مقبول ایپلیکیشن کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کی مصروفیات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک دو ارب فعال صارفین…

Read More
کوبرا ہیلی کاپٹر اڑائیں یا کمانڈو بن جائیں: پاک فوج کی منفرد پیشکش | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: جنگی ہیلی کاپٹر خصوصاً کوبرا اُڑانا یا کمانڈو بننا کسی بھی ایڈونچر پسند محب وطن کی خواہش ہو سکتی ہے۔ پاک فوج نے ڈیجیٹل جنریشن کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ ورچوئل ورلڈ میں ان دونوں تجربوں سے گزر سکیں۔ ویڈیو گیم ‘دی گلورئیس ریزالو’ اینڈرائڈ صارفین کو موقع دیتی ہے کہ وہ مختلف مشنز کے دوران کوبرا اڑائیں یا ایس ایس جی کمانڈو کے طور پر دشمنوں کے خلاف کارروائی کریں۔ چند روز قبل یوم پاکستان کے موقع پر لانچ کی گئی گیم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اسے جلد آئی فون اور کمپیوٹر یوزرز…

Read More