کراچی: زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح میدان سیاست بھی نوجوانوں یا نسبتاً کم عمر پاکستانیوں کی موجودگی سے خالی نہیں ہے۔ ملک کے جنوبی صوبہ سندھ کی اسمبلی میں متعدد ایسے چہرے ہیں جو اپنی کم عمری کے باوجود نا صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں بلکہ کسی بھی تجربہ کار سیاستدان سے کم نظرنہیں آتے ہیں۔ 168 اراکین پر مشتمل سندھ اسمبلی میں 130 اراکین عوامی ووٹوں سے براہ راست منتخب ہوتے ہیں۔ 29 نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں اورنو پراقلیتی نمائندے نامزد کیے جاتےہیں۔ ذیل میں سندھ اسمبلی کے ایسے اراکین کی تفصیل دی جا…
Author: شاہد عباسی
واشنگٹن: کشمیری قیادت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن بچی کے معاملہ کی چھان بین کرے۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی صحرائی نے مطالبہ کیا ہے کہ آصفہ زیادتی و قتل کیس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔ یہ بھی…
اسلام آباد: بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش نے وسطی اور بالائی پاکستان میں گرمی کی شدت قدرے کم کی لیکن درجہ حرارت کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ’مشکل‘ ابھی باقی ہے۔ گزشتہ شب لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت متعدد مقامات پر برسنے والی بوندوں نے گرمی کے آگے عارضی ڈھال قائم کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں دن بھر مطلع ابر آلود رہنے…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نئے تعمیر کردہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ 19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز تین مئی سے کیا جائے گا۔ منگل کو کراچی سے اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا ایئربس طیارہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکا ہے۔ پی کے 300 فلائٹ میں 150 مسافر سوار تھے۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ دیگر حکومتی اور انتظامی شخصیات شریک رہیں۔ نیواسلام آباد ایئر پورٹ کی پہلی…
ننگرھار: افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے افغان پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں ضلعی نائب گورنر اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مشرقی ننگرہار کے ضلع بحسود کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پیر کی صبح ہونے والے دھماکہ میں نشانہ بنے۔ پیر کی صبح پونے آٹھ بجے ہونے والا دھماکہ ضلعی گورنر کے دفتر کے قریب اس وقت ہوا جب سرکاری گاڑی بارودی مواد سے ٹکرائی۔ صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد…
کابل: افغان دارالحکومت کے وسطی علاقے میں دو خود کش دھماکوں سے صحافیوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 47 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا خود کش حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے وسطی کابل کے ششدرک نامی علاقے میں ہوا۔ موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب خود کو اڑایا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 20 منٹ بعد دوسرا خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب امدادی کارکن اور صحافی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔…
کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں جمعہ کو ہوئے بم دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہم نیوز کے مطابق بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ افغان حکام نے دھماکے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس خبر کی تفصیل اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرپٹرولیم اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ دھرنے دینے کے بجائے سندھ کے عوام کو متاثر کرنے والی بجلی چوری روکنے کے لئے کام کریں۔ جمعہ کو اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بہت سے معاملات سامنے آئے ہیں، بلیک میل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سوئی سدرن گیس کمپنی کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک کے ذمہ 70 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اداروں پر اربوں کے واجبات ہیں۔ اویس لغاری نے بتایا آج کے اجلاس…
اسلام آباد: مومنہ درید اور ہم فلمز کی مشترکہ پیشکش ‘پرواز ہے جنون’ کا پہلا ٹیزر بدھ کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کے لئے مقرر کی گئی فلم پاک فضائیہ اور اس کے عملے و افسران کی زندگیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ ‘پرواز ہے جنون’ کا پہلا ٹیزر بدھ کی صبح ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کیا گیا۔ فلم کے مناظر پر مشتمل 52 سیکنڈز کی ویڈیو نے ابتدائی گھنٹوں میں ہی لاکھوں ناظرین کو متوجہ کر لیا۔ معروف ناول نگار فرحت اشتیاق کی کہانی پر حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار…
استبول: ترک پارلیمان نے بدھ کو رائے شماری کے بعد ملک میں نافذ کردہ ایمرجنسی کی مدت مزید تین ماہ کے لئے بڑھا دی ہے۔ 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے چند روز بعد 20 جولائی کو ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جس کی مدت ساتویں بار بڑھائی گئی ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل گلینسٹ تحریک کی برپا کردہ فوجی بغاوت میں 250 افراد مارے گئے تھے جب کہ 22 سو سے زخمی ہوئے تھے۔ ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد سے ترک سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں مشتبہ افراد کو ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا…
کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا کریڈٹ ان کی جماعت کو جاتا ہے۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آنے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔ صنعت و تجارت میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ شہباز شریف سے ملاقات میں گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، سید ایاز علی شیرازی، سینیٹرز راحیلہ مگسی، آصف علی کرمانی، اسعد علی خان جونیجواور سلیم ضیا موجود تھے۔…
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے دس بسوں پر مشتمل پیپلز بس سروس شروع کی گئی ہے۔ ہم نیوز کو دستیاب تفصیل کے مطابق پیپلز بس سروس کا کرایہ 20، 30 اور 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی شہر کے مصروف ترین روٹس میں سے ایک پر چلائی گئی بس صبح سات سے رات دس بجے تک چلا کرے گی۔ ملتی جلتی خبر: پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی بسوں کی…
پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا میں آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹھ بڑے سیاسی مہروں نے اپنی وابستگیاں تبدیل کی ہیں۔ وفاداریاں بدلنے والوں میں ن لیگ کی پانچ اور تحریک انصاف کی تین اہم شخصیات شامل ہیں۔ ملتی جلتی خبر: پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور ناظمین پیپلزپارٹی میں شامل ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ارباب وسیم، ناصر موسیٰ زئی، سرفرازخان پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج احمد ن لیگ ،ایم پی اے دینہ…
واشنگٹن: طویل انتظار کے بعد امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں نے مشترکہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ روس حالیہ سائبر حملوں میں ملوث ہے۔ برطانوی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ہیکرز سائبر ہائی جیکنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ خفیہ اداروں کے مطابق ہیکرز انٹرنیٹ کے لئے استعمال ہونے والے بنیادی ہارڈوئیر ہائی جیک کر رہے ہیں۔ انہیں روسی حکومت کی خفیہ پشت پناہی حاصل ہے۔ امریکی اور برطانوی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سائبر حملوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ روسی ہیکرز کے متعلق جاری کردہ…
لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، مریم نواز سمیت 16 ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی لگا دی۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی 27 متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے معاملہ الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے پیمرا کو بھجواتے ہوئے درخواستوں پر 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پیمرا کو حکم دیا کہ پندرہ…














