ریاض:سعودی عرب میں ’بلیک پینتھر‘کی عام نمائش کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔ 35 سال کی پابندی کے بعد دودن قبل ہالی ووڈ فلم کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں نمائش ہوئی تو اس میں مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بلاک بسٹر فلم کودیکھا۔ فلم کی ابتدا میں بعض افراد نے ہوٹنگ کی لیکن پھر پاپ کارن کھاتے ہوئے انجوائے کرنے لگے۔ سعودی عرب میں فلم کی نمائش پرپا بندی سے قبل قائم سنیما گھر صرف مرد حضرات کے لئے مختص ہوتے تھے۔ سعودی حکام…
Author: Sehrish Qureshi
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح 68.73 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں کمی ہے۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب کا نیا اصلاحاتی پروگرام اور ایران پر ممکنہ نئی پابندیاں بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔ سعودی عرب کے نئے اصلاحاتی پروگرام میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز شامل ہے۔ امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68.73 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں…
اسلام آباد:دولت مشترکہ کھیلوں(کامن ویلتھ گیمز) میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقوم دینے کی تقریب ملتوی کردی گئی۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے 90 لاکھ روپے کی انعامی رقوم دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت کھیل کی جانب سے سونے اور کانسی کے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا گیا تھا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں وطن کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو اچانک تقریب منسوخ کرنے کی اطلاع دے دی گئی۔ پاکستان کی جانب سے دولت مشترکہ کھیلوں میں 56 رکنی دستے نے نمائندگی کی…
پشاور:پاکستان تحریک انصاف سے شوکاز نوٹس ملنے والے اراکین اسمبلی نے چیئرمین سے پارٹی میں موجود کرپٹ عناصر کو نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث قرار دیئے جانے والے پارٹی اراکین نے اپنے اوپر عائد الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرار دیا ہے۔ چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین اسمبلی کوشوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الزامات کا سامنا کرنے والے اراکین اسمبلی نے مؤقف اپنایا ہے کہ کسی ثبوت کے بغیر پریس کانفرنس میں…
بوسٹن: دنیا کی 95 فیصد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لیتی ہے،کرہ ارض پر اموات کی چوتھی بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ یہ ہولناک انکشاف ایچ ای آئی کی جانب سے ’اینول اسٹیٹ آف گلوبل ایئر‘کے نام سے جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ امریکی ادارے ’ہیلتھ افیکٹس انسٹی ٹیوٹ‘(ایچ ای آئی) نے اعداد و شمارسے بتایا ہے کہ سالانہ 61 لاکھ افراد فضائی آلودگی کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وقت سے پہلے موت کا سبب بننے والی بیماریاں جیسے دل کا عارضہ،پھیپھڑوں کا کینسراوراسٹروک فضائی آلودگی کے سبب بڑھ رہی ہیں۔ اینول اسٹیٹ…
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت اورمقتول کے والد کی جانب سے دائر اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔ جسٹس قلندر علی خان اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ اپیلوں میں انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی ) کے فیصلے میں بری ہونے والے مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے تین سال کی سزا پانے والے مجرمان کی سزا کو بھی چیلنج کیا ہے۔ اپیل کنندگان نے جن دفعات کے تحت گرفتارشدگان کو…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشرکرنے پر پابندی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کے سربراہ نے لاہور ہائی کورٹ سے مقدمہ کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پیمرا کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کی سماعت آج کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16دیگر اراکین اسمبلی کی عدلیہ مخالف…






