کراچی:جماعت اسلامی کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے باوجود شہر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں شمسی سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، قائدآباد، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ اور ڈالمیا میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ اورنگی ٹاون کے مختلف سیکٹرز، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بلدیہ اور سعید آباد کے ملحقہ علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔ کراچی میں ہونے والی شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ نے عوام الناس کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ جماعت اسلامی کی کال پر مختلف علاقوں میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔ شہر قائد…
Author: Sehrish Qureshi
کراچی: گیارہویں جماعت کے بیالوجی کے پرچے نے ’آؤٹ‘ ہوکر اپنی روایت برقراررکھی۔ کراچی میں امتحان صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونا تھا لیکن وقت سے دس منٹ قبل ’پرچہ‘ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ واٹس اپ پر موجود تھا۔ سندھ میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں آج ہی کیمسٹری،ریاضی،انگریزی اورفزکس کے پرچے بھی ’آؤٹ ‘ہوئے ہیں۔ آج جن بورڈز کے پرچے وقت سے قبل ’واٹس اپ‘ پر دستیاب ہوئے ان میں کراچی بورڈ،سکھر بورڈ اور لاڑکانہ بورڈ شامل ہیں۔ سندھ میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحانی پرچے مستقلاًً آؤٹ ہورہے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے…
سیؤل: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ کم جونگ 1953 کی کورین جنگ کے بعد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کے مابین ملاقات کا پہلا دور سرحدی علاقے ٹروس میں ہوا۔ طے شدہ پروگرام کے تحت دونوں صدور کے مابین ملاقات کا دوسرا دور سہہ پہر میں ہوگا۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نےاپنی جنوبی کوریا آمد کو امن کے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے ’پیس ہاؤس‘…
لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کو مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے احد چیمہ کو 11 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ یاد رہے کہ نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چئیرمین احد چیمہ کو مالی بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی اپنے علاوہ بھائی، بہن اور کزن کے نام غیر قانونی طور پر الاٹ کی ہے۔ آشیانہ…
بونیر: انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سورن سنگھ قتل کیس میں بلدیو کمار اور دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ بلدیو کمار کو شک کی بنا پر بری کیا گیا ہے۔ عدالت نے بلدیو کمار کے ساتھی ملزمان عالم خان، سعید خان، اکبرعلی اور بہروز خان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ 22 اپریل 2016 کو موٹر سائیکل سواروں نے تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں قتل کردیا تھا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بلدیو کمار کے کہنے پر…
کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچر کے ساتھ ہی نئی شرائط اور پالیسیاں بھی متعارف کرا دی ہیں۔ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچر کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیوز، اسٹوریز، پروفائل انفارمیشن، کمنٹس اور پیغامات سمیت تمام مواد کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ نئے فیچر کی مدد سے تمام ڈیٹا ایک ہی فائل میں محفوظ کیا جا سکے گا۔ انسٹاگرام حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ویب سائٹ پر دستیاب ہے لیکن جلد ہی اسے اینڈرائڈ اورآئی اوایس پر بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچراستعمال کرنے کے…
لاس ویگاس: روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی مارولز کی فلم وینم میں معروف اداکار ٹام ہارڈی سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وینم کا ایکشن، ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔ https://youtu.be/u9Mv98Gr5pY فلم وینم ایسے شخص کی کہانی ہے جس کی زندگی خلائی مخلوق سے ملنے والی بے پناہ طاقت کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے۔ فروری میں فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ فلم کا مرکزی کردار مارولز کے ہم نام مزاحیہ کردار…
ہنزہ: پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع وادی ہنزہ کی حسین وادیاں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھروں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی ہیں۔ وادی ہنزہ کا دیومالائی حسن ملکی وغیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنے اندر ’مقناطیسی‘ کشش رکھتا ہے تو قیمتی پتھروں کے سوداگر بھی کھنچے چلے آتے ہیں۔ فطری نظاروں سے مالامال وادی ہنزہ کے قیمتی پتھروں میں روبی، لعل اور پرگسائٹ شامل ہیں۔ وادی ہنزہ میں پتھروں کا کاروبار باقاعدہ ’گھریلو صنعت‘ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ان پتھروں کو تراش خراش کر جیولری اورسجاوٹی اشیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم نیوز…
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے انتخابات 2018 کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں اضلاع کے سینیٹرز اوراراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ پروگرام کے تحت چئیرمین ضلع کونسل، ضلعی صدوروجنرل سیکرٹری، مئیرز اور شہروں کے صدوروجنرل سیکریٹریزسے بھی پارٹی قائد ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے فارم ہائوس میں شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کے رہنمائوں سے الگ الگ نشستوں میں ملاقات کی جائے گی۔ گوجرانوالہ اور…
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے جیتنے والی فائٹ پاکستانی عوام کے نام کر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ لیورپول میں ان کی جیت صرف میری فتح نہیں بلکہ تمام پاکستانی فینز کی فتح ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں اپنی فتح پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں جومیری فتح کے لیے دعاگو رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے موقع پروہ ایک اہم اعلان بھی کریں گے۔ برطانوی باکسرعامر خان نےدو سال بعد رنگ میں واپسی کو اس طرح یادگار…
انقرہ: ترکی کی عدالت نے 13 صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام میں جیل کی سزا سنادی۔ سزا پانے والے صحافیوں کا تعلق ’جمہوریت‘ اخبار سے ہے، ان پرالزام ہے کہ انہوں نے رجب طیب ایردوان کی حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔ الزام 16 صحافیوں پر تھا، تین کو عدالت نے بری کردیا۔ سزا سننے والے تمام صحافی آزاد ہیں اور فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرچکے ہیں۔ تمام صحافیوں کو جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ جمہوریت اخبار کے چیئرمین اکن اتالے کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔…
لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چئیرمین احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کو نیب نے مالی بدعنوانی ،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانےاوراختیارات کے ناجاائز استعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی ہے۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبہ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کے تحت عوام کو سستے مکان مہیا کیے جانے تھے لیکن ابھی تک ایک…
لاہور:معروف اداکارہ اور اجوکا تھیٹر کی بانی مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں۔ 62 سالہ مدیحہ گوہر معدے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ مدیحہ گوہرپاکستان ٹیلی ویژن کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر شاہد ندیم کی شریک حیات اور معروف اداکارہ فریال گوہر کی بہن تھیں۔ 1984 میں انہوں نے اپنےخاوند کے ساتھ مل کر لاہور میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔ اجوکا تھیٹرسنجیدہ ،سبق آموز اور اصلاحی ڈرامے پیش کرنے کے حوالے سے عالمی شہرت کا حامل ہے۔ مدیحہ گوہر نے اجوکا تھیٹر میں ڈرامہ پیش کرنے کی نئی طرز اس طرح ڈالی کہ فوک روایات کو مغربی امتزاج کے…
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 29 اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والےجلسے کی کامیابی کے لیے ٹاسک دے دیے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ امیدواران اور مقامی رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ کارکنان مینار پاکستان لانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ حفاظتی نقطہ نظر سے کارکنان کی پنڈال میں آمد کے بعد پارٹی قیادت اور مرکزی رہنماؤں کو اسٹیج پہ لایا جائے گا۔ مینار پاکستان پہنچنے والے قافلوں کی پنڈال تک آمد کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان روزانہ کی بنیاد پر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔…
انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں آگ بھڑک اٹھنے سے 10 افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ (میڈیا ) کے مطابق مغربی صوبے آچی میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات موجود ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کا سبب پائپ کی ویلڈنگ ہوسکتی ہے لیکن حتمی طور پر فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ویلڈنگ کے دوران نکلنے والے شعلوں سے تین قریبی گھر لپیٹ میں آئے اور پھر یہ حادثہ پیش آیا۔ علی الصبح پیش…














