ملک میں ایسے قوانین موجود ہیں جس میں عدالتی فوجی اور سول بیوروکریسی کا ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔
Author: سرفراز راجا
اسلام آباد: پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی جی ایم او اور وزیر خارجہ نے کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاک فوج کی بارڈرز پر تعیناتی کے حوالے سےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر بارے مختلف ممالک سے رابطے…
اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس( اے پی سی) کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تمام جماعتوں نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن موخر کرنے کی درخواست کی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ مکمل تیاری کے ساتھ تمام جماعتوں کو مل کر اسلام آباد مارچ کرنا چاہیے۔ تیاری کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا حتمی تاریخ نہ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چھوٹی جماعتوں نے بڑی جماعتوں…
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست کو طلب کرلیا گیاہے۔ شام پانچ بجے طلب کئے گئےپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی خطاب کرینگے۔ قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرمملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔ موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال 13 اگست کو ختم ہو چکا ہے۔ قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کیا گیاہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں تو پارلیمانی سال کا…
شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی جبکہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے
یہ تفصیلات آج قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب کے نتیجے میں پیش کی گئی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الپارلیمانی یونین کے 189 ممالک کی پارلیمانوں کو خط لکھا ہے۔
مشاہد اللہ خان نے وزیراعظم پر بھی تنقید کے نشتر برسائے۔ طویل خطاب میں شعر و شاعری کا بھی سہارا لیا۔
روپرٹ کولوائل نے کہا کہ ہم نے اپنی 8جولائی 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ میں جاری بھارتی مظالم کا ذکر کیا تھا
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔
دنیا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ اسمبلی کے اندردنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم نصب کیا گیا ہے۔
اسد قیصر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال خصوصاً حریت رہنما یاسین ملک کی صحت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا صدر مملکت سے درخواست ہے کہ کشمیر کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا فوری طور پر مشترکہ اجلاس بلا یاجائے۔
پیپلز پارٹی نے معاملے کی چھان بین کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی تجویز دی تھی ۔ اس تجویز کے بعد بلاول بھٹو نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد: آج ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر خفیہ بیلٹنگ میں اپوزیشن کے14 ووٹ کم ہوگئے،9 مخالفت میں ڈلے اور 5 مسترد ہوگئے،ایسا کیوں کر ہوا،سوالات اٹھ گئے،اپوزیشن قیادت نے پارٹی میں ان سوالات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع ہوئی تو 64 ارکان نے کھڑے ہوکر چئیرمین کو ہٹانے کی تحریک منظور کرائی پھر خفیہ رائے شماری میں گیم بلٹ گئی۔ یہ گیم آخر پلٹ کیسے گئی؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دینے والے 9…














