Author: سرفراز راجا

حکومتی رکن نعمان وزیر ججز تعیناتی کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد: حکومتی رکن سینیٹر نعمان وزیر ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ حکومتی رُکن نے اپنے استعفے میں کمیٹی کے اختیارات پربھی سوال اٹھا دیاہے ۔ سینیٹر نعمان وزیر نے اپنا استعفی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا ہے ۔ سینیٹر نعمان وزیر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے تین اجلاسوں میں شریک ہوا ،کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔کوئی  جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں ، کمیٹی اس بات  جائزہ  بھی نہیں لے سکتی۔ سینیٹر نعمان وزیر نے لکھا…

Read More
قومی اسمبلی

حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کےبلائے گئے اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور  اعجاز شاہ نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل یعنی 12مارچ جبکہ  سینیٹ کا اجلاس پندرہ اپریل کو طلب کیا گیا تھا۔دونوں ایوانوں کے اجلاس اب 22 اپریل کو ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس اس لیے موخر کیے ہیں کیونکہ انہیں صدارتی آرڈیننس لانا ہے۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ یا قومی اسمبلی میں سے کسی ایک ایوان کا اجلاس طلب کیا جاچکاہوتو اس دوران…

Read More