مظفرآباد میں ’ وال آف وائلنس ‘بنادی گئی ہے جس پر بھارتی افواج کےمقبوضہ کشمیر کے عوام پر کئے گئے مظالم کی عکس بندی کی گئی ہے۔
Author: ثاقب علی حیدری
یہ فیصلہ آج وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔
، نیلگوں پانی سے معمور جھیل کی خوبصورتی کو دیکھ کر انسان قدرت کی ثناخوانی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
بجٹ میں جاریہ اخراجات کیلئے97ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے24ارب 56کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
آزادکشمیر کی چالیس لاکھ کی آبادی میں اس وقت ایک لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین ہیں
دکھن کے علاقے سے کاٹے جانے والے دیودار کے قیمتی درخت خیبر پختونخوا کے علاقے گڑھی حبیب اللہ اور دیگر علاقوں میں بھیجے جارہے ہیں۔
امریکی شہریت رکھنے والے 27 سالہ ڈریو بنسکی نے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام پیرچناسی کا رُخ کیا۔ اس سے قبل وہ پاکستان کے دیگر شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور جاچکے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے
مظفرآباد: کشمیری کھانوں کو فروغ دینے کے حوالے سے محکمہ سیاحت آزادکشمیر اور مقامی ہوٹل نیلم ویو کے اشتراک سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں وازوان سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ کشمیری ثقافت اور کھانے دنیا بھر میں اپنے منفرد انداز اور ذائقے کی وجہ پہچانے جاتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ مشہور کھانا “وازوان” ہے، ویسے تو وازوان میں بہت سی گوشت کی بنی ڈشز شامل کی جاتی ہیں مگر اس فوڈ فیسٹیول میں گیارہ مختلف کھانوں کے مرکب کا وازوان عوام کے لیے پیش کیا گیا۔ وازوان میں تیس سے بیالیس مختلف…
مظفرآباد: ریاستی دارالحکومت میں موجود دربار سہیلی سرکار کے 119ویں سالانہ عُرس کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ دربار پر زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر کے عین وسط میں واقع دربار سہیلی سرکار میں مدفن معروف صوفی بزرگ کا نام سید ذوالفقار تھا۔ صوفی بزرگ 1890 میں مظفرآباد تشریف لائے اور اس مقام پر رہائش اختیار کی جہاں آج اُن کا دربار موجود ہے۔ دس سال اس شہر میں دین اسلام کی تبلیغ کے بعد 57 سال کی عمر میں سید ذوالفقار نے اس عالم فنا سے عالم بقاء کی طرف سفر کیا۔ سید ذوالفقار کا…
گزشتہ سال 115 عام شہریوں کو شہید اور 60 افراد کو کالے قوانین کے تحت انکاؤنٹر کا سہارا لے کر جام شہادت پینے پہ مجبور کیا گیا
نشست جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سابق سربراہ سردار خالد ابراہیم کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی
اسلام آباد: رئیس الاحرار چودھری غلام عباس کی وفات کو 51 برس بیت گئے ہیں۔ وہ جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے دستِ راست اور جان نشین رہے۔ اس کا اعلان خود بانی پاکستان نے اپنی زندگی میں کیا تھا۔ چار فروری 1904 کو چودھری غلام عباس جموں میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور تشریف لائے اور لا کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کا شمار ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ انہیں خاموش رکھنے کے لیے…
مظفرآباد: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظفرآباد میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مہاجر کیمپ سے امبور تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق ہر دن پامال کیے جارہے ہیں، بھارتی بربریت کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پربارش اور شدید سردی کے باوجود مظفرآباد میں مظاہرین نے مہاجر کیمپ سے امبور تک مارچ کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین ہم کیا چاہتے آزادی، لے کر رہے…
مظفرآباد: قائداعظم محمد علی جناح کے پرائیویٹ سیکرٹری اور آزاد کشمیر کے بانی صدرخورشید حسن خورشید کا مزار حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ خورشید حسن خورشید کا مملکت خدادادِ پاکستان اور تحریک آزادی کشمیرمیں کلیدی کردار رہا۔ ان کی وفات کے بعد قائداعظم کے مزار کے طرز پران کا بھی مزار بنایا گیا تاہم اب وہ حکومتی توجہ کا طلب گار ہے۔ قائداعظم نے پاکستان کے قیام کے بارے میں ایک مقام پر کہا تھا کہ جدوجہدِ قیام پاکستان کے لیے ان کا سب سے زیادہ ساتھ اُن کے پرائیویٹ سیکرٹری اور اُن کے ٹائپ رائٹر نے دیا اور…














