غریب خاندان کے پاس میت لے جانے تک کے پیسے نہ تھے۔ ایسے میں مقامی پولیس اہلکار اور چوک پر کھڑے لوگوں نے مدد کے لئے چندہ جمع کرنا شروع کردیا۔
Author: ساجد اعوان
نیب کراچی نے گزشتہ روز لاہور سے گرفتار ہونے والے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اقبال زیڈ احمد کو احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا ۔
کراچی میں قبرستان ،فٹ پاتھ سب کچھ بیچ دیا گیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین کی عدم دستیابی پرایڈیشنل سیکرٹری بلدیات، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر مونسپل کمشنر کو طلب کرلیا۔
حکومتی پالیسی کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتے۔ پالیسی کے تحت کیے گئے حکومت کے فیصلوں میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔
عدالت نے بانی ایم کیو ایم،ندیم نصرت،قمر ٹیڈی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے۔
کراچی:عدالت عظمی ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم کے وکلا برہم ہوگئی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ ارشاد رانجھانی نے جو کچھ کیا، لیکن اس کو مارنا غلط تھا۔ اسے مارنے کے لئے ریمنڈ ڈیوس کی طرح کھلے عام سڑک پر گولیاں برسائی گئیں۔ عدالت عظمی کے معزز جج نے ریمارکس دیے بہتر تھا گاڑی میں سوار ملزم ۔۔ ارشاد رانجھانی کو مارنے کے بجائے بھاگ جاتا عدالت کو آگاہ کیا گیاہے کہ ارشاد رانجھانی پر گولیاں برسائی گئیں۔ لوگوں کو قریب آنے سے روکا گیا۔ ایمبولینس والے کو بھی اٹھانے نہیں دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ…
کراچی:سندھ ہائی کور ٹ نے صوبائی حکومت کو سندھ ایڈز کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ حکومت چھ سال میں کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لاسکی۔ درخواست گزار کے مطابق انسداد ایڈز قوانین پر عمل نہ ہونے سے جان لیوا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر ایڈز کی روک تھام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں کے مطابق لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کا بڑے پیمانے پر انکشاف ہوا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد…
کراچی کے علاقے بہادرآبادمیں تشدد سے کم سن مبینہ چور اور ڈاکو ریحان کے قتل کیس میں تفتیشی ٹیم کے ارکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ٹیم پر ملزم دانیال کے گھر جاکر خوف و ہراس پھیلانےا ور رشوت مانگنے کا الزام ہے۔ بہادرآبادمیں شہریوں کے تشدد سے کم عمر مبینہ چور اورڈاکو ریحان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملزم دانیال کے گھر جانے والی ٹیم کے ارکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق تفتیشی ٹیم ملزم دانیال کو لےکر اس کے…
تفتیشی افسر نے دلائل دیئے کہ ملزم عاطف زمان نے 91 کروڑ روپے کھانے کے لیے مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے چالان جمع کرانے کے لئے ایک روز کی حتمی مہلت دے دی۔
عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرلی اور سہیل انور سیال کو نیب سے تعاون کی ہدایت بھی کردی ۔
جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے عدلیہ کی آزادی،خودمختاری ناگزیر ہوتی ہے
عدالت نے ملزم عاطف زمان کے جسمانی ریمانڈ میں انیس جولائی تک توسیع کردی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ پیش کرسکیں۔
پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ڈرائیور ندیم نے خبروں میں تحقیقات کے حوالے سے سنا اور خود بیان دینے پہنچ گیا۔












