Author: ساجد اعوان

عدالت کا نیب کو اومنی گروپ کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

کراچی: بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید یا اُن کے ڈاکٹر کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انور مجید کو ایسی بیماری نہیں کہ وہ عدالت نہ آسکیں۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں نیشنل بینک سمیت نجی بینکوں کی جانب سے گروی شوگر اسٹاک کے چوری ہونے کی شکایتی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے تینوں بیٹے اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹرز سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی جانب سے…

Read More

کراچی: منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  مقررہ وقت پربینکنگ کورٹ نہیں پہنچ سکے اور کمرہ عدالت میں ملزم آصف علی زرداری حاضر ہوں کی صدائیں لگتی رہیں۔ وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ سابق صدر آرہے ہیں۔ سابق صدر تاخیر سے عدالت پہنچے اور حاضری لگائے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور فریال تالپور، علی مجید، نمر مجید، مصطفی ذوالقرنین اور دیگر پیش نامزد ملزمان پیش ہوئے۔ بینکنگ کورٹ نے فریال تالپور، نمر مجید، سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔ تفتیشی…

Read More

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 600 سے زائد دکانوں کو مسمار کیا جاچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف قائم دکانوں کو مسمار کیا گیا جس کے لیے دکانداروں کو پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا جب کہ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے دکانوں کو مکمل طور پر خالی کرالیا، اس موقع پر رینجرز کی بھی بھاری نفری…

Read More

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہم نیوز کی اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری گاڑی سے زخمی ہونے والے بچے وصی اللہ کی عیادت کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی اس کے گھر تشریف لے گئے۔ ڈی سی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ وصی اللہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہے جبکہ وصی اللہ کے دادا نے رضاکارانہ طور پر ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔ محمد طاہر وٹو اور عبدالغفار قیصرانی…

Read More

کراچی: سیاسی افق پر جعلی اکاؤنٹس کی گونج تو آپ نے بھی سنی ہوگی لیکن گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی داستان شاید ہی کبھی سنی ہو۔ کراچی میں ایک ایسے بزرگ بھی رہتے ہیں جن کے نام پر دو ہزار سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ 82 سالہ سابق جج میاں سکندرحیات کے نام پر کراچی میں 2200 سے زائد گاڑیاں رجسٹر کرائی گئی ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر سے ہم نیوز کے نمائندے ساجد اعوان کے مطابق ریٹائرڈ جج کی ملکیت میں صرف ایک گاڑی ہے ایکسائز ڈپارٹمنٹ ریکارڈ کے مطابق ان کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔…

Read More
پارک لین ضمنی ریفرنس: آصف زرداری، فریال تالپور پر9ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

کراچی: بینکنگ کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ کراچی کی بینکنگ عدالت میں منگل کے روز جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ یپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جسے منظورکرلیا گیا۔ منگل  کے روز ہونے والی سماعت میں اومنی گروپ کے سربراہ  انور مجید اور ان کے بیٹے عبد الغنی مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) بے…

Read More

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی نے گیارہ سالہ بچی سے ذیادتی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سات سال بعد سزائے موت سنا دی۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی نوید سومرو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں مجرم گلزار کو سزائے موت کے علاوہ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ مقدمہ کی سماعتوں کے دوران گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ زیادتی کے ملزم گلزار احمد نے صحت جرم سے انکار کیا جب کہ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں شامل میڈیکل نتائج نے ذیادتی ہونا ثابت کی۔…

Read More
امتیاز سپر اسٹور گلشن اقبال کی بیسمنٹ سیل|urdurevamp.wpenginepowered.com

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موجود امتیازسپراسٹور کی بیسمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پارکنگ کے لیے بنائی جانے والی بیسمنٹ کو گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ پارکنگ کے لیے اسٹور کے برابر میں موجود ندی کو استعمال کیا جا رہا تھا۔ واٹر کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ  پولیس ندی پر کی جانے والی پارکنگ ختم کرائے اور ایس بی سی اے کو حکم دیا تھا…

Read More