فوربز میگزین کی تیسری عالمی رینکنگ کے مطابق 74 سالہ فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، لکھاری اور اسٹار وار کے خالق جارج لوکس 5.4 بلین ڈالرز اثاثوں کے مالک ہیں
Author: رائٹرز
کیٹریونا گرے مس یونیورس منتخب ہونے سے قبل مس فلپائن تھیں
لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ اور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی چھوٹی بہن جینیٹ جیکسن راک اینڈ رول ہال آف فیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، انہیں موسیقی کی تاریخ کے سات معروف ترین بینڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ راک ہال کے مطابق 52 سالہ جینیٹ جیکسن مشہور زمانہ فلیٹ ووڈ میک گلوکارہ اسٹیو نیکس کے ساتھ ساتھ پانچ برطانوی بینڈ میں شمولیت اختیار کریں گی جن میں ڈیف لیپرڈ، راکسی میوزک، ریڈیو ہیڈ، دی کیور اینڈ دی زومبیز شامل ہیں۔ جینیٹ جیکسن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ…
انقرہ: ترکی کے شہر انقرہ میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ حادثے میں 47 افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ انقرہ کے مغرب میں مرساندز ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرین ایک چھوٹی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انقرہ اور کونیا کے درمیان چلائی جانے والی ٹرین کو حادثہ صبح چھ بج کر تیس منٹ پر پیش آیا۔ گورنر استنبول ویسپ ساہن کا کہنا ہے کہ…
کولمبو: سری لنکن عدالت نے پیر کے روز سابق صدر راجا پکسا اور ان کی متنازع کابینہ کو کام کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں صدر میتھری پالا سری سینا نے راجا پکسا کے ساتھ مل کر اس وقت کے وزیراعظم رانیل ویکرمنشی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے پارلیمنٹ برطرف کردی اور عام انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ سری سینا کے اس فیصلے سے ملک میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں اور جمعہ کے روز اپیل کورٹ نے 122 قانون دانوں کی جانب سے دستخط کیے جانے والی ایک درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف…
برلن: رومانوی کامیڈی کے لیے مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولک ڈسٹوپیئن زمانہ کی سنسنی خیز فلم “برڈ باکس” میں زندگی کے لیے جنگ لڑیں گی۔ ہولی وڈ کے معروف ڈراموں میں کام کرنے والی سینڈرا اس فلم میں اپنے دو بچوں کو ایک نادیدہ طاقت سے بچانے کی کوشش کریں گی جو لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ برلن میں ہونے والے فلم کے پریمیئر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینڈرا کا کہنا تھا کہ وہ عموماً ڈراؤنی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی لیکن اس فلم کو اپنی کریئر کا حصہ بنانے…
کابل: افغانستان کے وسطی صوبہ غزنی میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔ نیٹو کے سربراہی میں قائم امدادی مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی سول کنٹریکٹر بھی زخمی ہوا جسے دیگر زخمیوں کی ساتھ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ طالبان نے اس منصوبہ بندی کی ذمہ داری قبول کر لی۔افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں…
لندن: دنیا کی مشہورترین ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے اداکار موموا اب بڑی اسکرین پر فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔ 39 سالہ اداکار جاسن موموا ’اقوامین‘ نامی فلم میں آرتھر کیورے کے نام سے کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں 2016 میں انہوں نے سپرمین بمقابلہ بیٹ مین میں کردار ادا کیا تھا۔ لندن میں ’اقیومین‘ فلم کے پریمیئر میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے فلمی سفر کا مشکل ترین کردار ہوگا۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے موموا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا کردار جسمانی طور پر مشکل ہے۔ فلم ’اقیومین‘ میں’…
انقرہ: ترکی کے شہر استنبول میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں چار ترک فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندیرا ہوائی اڈے پر ترک فوجی ہیلی کاپٹی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ ترک سرکاری میڈیا کے مطابق فوری طور پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترک فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے ایک…
لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد اور ریسکیو کے کام میں مصروف فائر فائٹرز کے تعاون کے لیے امریکی گلوکارہ اور اُن کے شوہر نے پانچ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیئے ہیں۔ امریکی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیم کارداشین اور اُن کے شوہر ریپ سنگر کینی ویسٹ کا اپنا گھر بھی آگ سے متاثر ہوا۔ کیم کارداشین نے ایک ٹی شو میں کہا ہے کہ میں نے اور میرے شوہر نے لاس اینجلس کے شمال میں اپنے اور پڑوس کے گھروں کو بچانے کے لیے نجی فائر فائٹرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔…
اسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے سوشل میڈیا پر بھارت سامراج کے خاتمے کا نعرہ لگا دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پراس وقت ہلچل پیدا ہوئی جب جیک ڈورسی کی ایک ایسی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ہندؤں کی سب سے اعلیٰ ذات براہمن کے خلاف ایسا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر براہمن سامراج کے خاتمے کا نعرہ درج ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویرخواتین صحافیوں، ایکٹوسٹس اور لکھاریوں…
نیویارک: معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ بیونسے نولس نے آئیوی پارک فٹنس کلاتھ نامی برانڈ خرید لیا ہے۔ آئیوی پارک برانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کی بات چیت کے بعد بیونسے نولس کی کمپنی پارک ووڈ نے آئیوی کے تمام حقوق اپنے نام کر لیے ہیں۔ مذکورہ برانڈ دو سال قبل برطانوی بزنس ٹائیکون فلپ گرین نے لانچ کیا تھا۔ فلپ سوشل میڈیا پر چلنے والی حالیہ ہیش ٹیگ ‘می ٹو’ مہم کے دوران جنسی ہراسگی کے الزامات کی زد میں آئے تھے۔ آئیوی پارک برانڈ “ایتھلیئر” ملبوسات بنانے والا معروف برانڈ…











