Author: ریحان سید

Rehan Syed is a senior journalist and a SESRIC fellow too. He attended a training course from ANADOLU News AGENCY TURKEY. In Hum News, he is covering National issues, Prime Minister Office, and Parliamentary Committees. Previously he worked with Aaj TV and Dawn News.

وفاقی کابینہ آئی پی ایل پر پابندی سمیت 19نکاتی ایجنڈے کا جائزہ کل لیگی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے ۔ کابینہ انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی لگانے کی حتمی منظوری دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں بے قاعدگیوں کی رپورٹ بھی کابینہ  اجلاس میں پیش ہوگی۔ کابینہ سماجی تحفظ اورخاتمہ غربت  کی نئی وزارت کے قیام کی منطوری بھی دے گی۔ نیشنل انڈسٹریل ریلشنز کمیشن کے تین ارکان کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ پی ائی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی …

Read More

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے کر لیا گیاہے ۔ وزیر اعظم 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے ۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتا یا کہ وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت کابینہ ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم دوسرے ’’ون بیلٹ ون روڈ فورم‘‘ میں شرکت کریں گے۔ ون بیلٹ ون روڈ فورم  میں دنیا بھر سے100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کے لیے اپوزیشن کو کنٹینر فراہم کرنے کی ایک بار پھر پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا اپوزیشن چوری بچانے کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کر رہی ہے۔ یہ لوگ این آر او کے لیے بلیک میل کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کنٹینر دینے کی پیشکش کر تے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا شوق ہے تو ہم انہیں یہ سہولت دینے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی،، نہ ہی کوئی این آر او ملے گا،وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا،،کہتے ہیں…

Read More
عمران خان کا دورہ سندھ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  رواں ماہ سندھ میں ایک اور بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی اور بالائی سندھ میں جلسے کا شیڈول تیارکرلیا گیاہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گےاوررات  شہر قائد میں قیام کریں گے۔ وزہر اعظم دورہ کراچی کے دوران پارٹی امور، کراچی پیکج اور شہری مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔ عمران خان 30 مارچ کو  دوپہر دو بجے گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے وزیر اعظم عمران خان 30 مارچ کو کراچی سے گھوٹکی…

Read More

اسلام آباد: حکومت  تمام غیر ضروری لگژری گاڑیوں کی فروخت میں اب تک  ناکام ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش کے باوجود 24 قیمتی گاڑیاں ابھی تک فروخت نہیں ہو سکیں۔ حکومت کی طرف سے ان مہنگی گاڑیوں کو بیچنے کے لئے سات مرتبہ آکشن  کی گئی۔ فروخت نہ ہوسکنے والی گاڑیوں سے متعلق پتہ چلاہے کہ ان میں سے 24 گاڑیوں میں سے 20 قیمتی بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں۔ وزیراعظم آفس نے ایف بی آر کو نیلامی کے لئے کل 49 گاڑیاں بھیجی تھیں۔ان میں وزیراعظم ہاؤس کی 3 مہنگی گاڑیاں…

Read More
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 19 مارچ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا 30 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت طلب کیے گئے اجلاس میں ریوینو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دے گا۔ وفاقی کابینہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پرغور کرے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی کابینہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کے تقرری بھی زیرغور آئے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب…

Read More