Author: نازش حسن

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 27ویں اور اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔ پشاور زلمی سے شکست کھانے کے بعد کراچی کنگز کے پاس پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے آخری موقع باقی ہے۔ کنگز کو 16 مارچ کو شیڈول کیے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دینی ہو گی۔…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  چھ وکٹوں کے نقصان پر181 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں زلمی کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زلمی اوپنرز کامران اکمل اور محمد حفیظ میدان میں آئے تو پہلی وکٹ کے لیے صرف تین رنز کی پارٹنرشپ قائم کر سکے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/974252340340543489 محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے عثمان خان شنواری کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کامران اکمل نے…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) میں آج کراچی کنگز، پشاور زلمی کے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوں گی۔ جمعرات کو پی ایس ایل کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پوائنٹس ٹیبل کی تیسرے اور پانچویں نمبر کی ٹیموں کا سامنا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم انجری کے باعث نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ انگلش بلے باز این مورگن ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/PeshawarZalmi/status/974195337039695872 ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ میچ کھیلنے والی پشاور…

Read More

شارجہ :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے 27ویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کر رہا ہے۔  پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو17 رنز سے ہرا کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی ہے۔ شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنا سکی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/974010678565593088 کوئٹہ کی اننگ کا آغاز کرنے جیسن رائے اور شین واٹسن میدان میں آئے تواوپنر بلے بازوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/973989637294354432 دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں قلندرز اوپنرز فخر زمان اور اینٹن ڈیوسیچ میدان میں آئے تو حسب روایت پہلی وکٹ کی شراکت میں 5 اوورزمیں 43 رنز بنائے۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گری۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/973958777794899969 اوپنر اینٹن ڈیوسیچ 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 رنز بنا…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان 94 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے اپنی اننگ مکمل کی اور پی ایس ایل تھری میں اب تک کا سب سے ذیادہ انفرادی اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/973966068317335553 فخر زمان 141 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں انور علی کی گیند پر حسان خان نے کیچ آؤٹ کیا۔ پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر…

Read More

لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں بم دھماکے سے نوافراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق دھماکا چیک پوسٹ کےقریب ہوا۔  زخمی ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کیے…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے دوسرے اور چھٹے نمبر کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/973921908285689856 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ میچ کھیلنے کے بعد دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ سرفراز الیون پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ کوئٹہ ٹیم اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کے ساتھ…

Read More

شارجہ: پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی غیر موجودگی میں اوئن مورگن ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں۔  کراچی کنگز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اوئن مورگن کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث ٹیم کی قیادت کریں گے۔ https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/973909271405580288 انگلش بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والے سیریز میں شرکت کی وجہ سے کنگز ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے کنگز کو دبئی میں جوائن کیا تھا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم انجری کے باعث ٹیم سے باہر…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے 26ویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کر رہا ہے۔  پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کرقلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی پوری ٹیم19.1 اوور میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سلطان اوپنرز میدان میں آئے تو صرف دو رنز کے مجموعی اسکور پر دو اہم وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر سنگا کارا ایک اور سیف بدر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے باز سمیت پاٹیل کی گیندوں کا نشانہ بنے۔ سلطانز کو تیسرا اور چوتھا جھٹکا…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری ) کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/973618547422367745 میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اننگ کا آغاز کرنے اسلام آباد کی ٹیم میدان میں آئی تو اوپنر بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 46 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے پہلی وکٹ جے پی ڈومینی کی گری۔…

Read More

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کراسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے پہلے سات میچز کھیلے ہیں۔ مصباح الیون نے پانچ میچز میں کامیابی اپنے نام کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دس پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہے۔ دوسری طرف پہلی پوزیشن پر موجود…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے 25ویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کر رہا ہے۔  پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کو 186 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read More