جہلم: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو وطن واپس لوٹنے پر قیمتی سامان، پاسپورٹ اور نقدی سے محروم کرنے کے بعد دوسری بیوی نے گھر سے نکال دیا۔ جہلم تھانہ صدر کے علاقہ کالا گجراں میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد لطیف منہاس کے مطابق ان کی دوسری بیوی رشیدہ بیگم اور سوتیلے بیٹوں نے غیر ملکی کرنسی اور پاسپورٹ چھین لیے۔ برطانوی شہری محمد لطیف کے مطابق اس کی پہلی بیوی کی وفات 1995 میں ہوئی جس کے بعد اس نے 2005 میں رشیدہ بیگم سے دوسری شادی کی اور واپس برطانیہ چلا گیا۔ اس دوران مختلف اوقات میں…
Author: نازش حسن
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ووٹ بیچنے والے 20 اراکین اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سربراہ تحریک انصاف نے اپنے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پندرہ روز کے اندر اپنا موقف تحریری طور پر جمع کرائیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی سربراہی میں چھ رکنی انضباطی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ جس میں عاطف خان، شہرام ترکئی، شہریار آفریدی، شاہ فرمان اور نعیم الحق شامل ہیں۔ اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں پارٹی سے اخراج کی کارروائی عمل میں…
ماسکو: نائب امریکی وزیرخارجہ برائے یورپ و ایشیا ویس مچل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےروسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکا ترکی کو کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ویس مچل نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ترکی نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدا تو امریکا قانون کے تحت روس پر پابندیاں لگا سکتا ہے۔ ویس مچل کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایف 35 پروگروام میں ممکنہ شرکت کے نتائج اور ترکی کے ساتھ وسیع پیمانے پر عسکری اور صنعتی تعاون کے بارے میں بہت واضح ہیں۔…
لاہور: کامن ویلتھ گیمز یعنی دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کے لئے واحد گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر انعام بٹ کا ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں اور مداحوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ محمد انعام بٹ نے 86 کلو گرام کیٹیگری میں نائجیرین پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ انعام نے نائجیرین پہلوان کے خلاف فائنل مقابلے میں حریف کھلاڑی کو ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرنے دیا تھا۔ یہ بھی دیکھیں: قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ فیڈریشن کا ناروا سلوک وزیر اعظم شاہد خاقان…
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری منظور کا کہنا ہے کہ کاش عمران خان اپنی جماعت سے اس شخص کو بھی نکالتے جسے سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ کاش عمران خان اسے بھی تحریک انصاف سے نکالتے جس کے امریکا جانے پر پابندی ہے۔ چودھری منظور نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد پر نکالے گئے سندھ کے واحد وزیراعلیٰ عمران خان کے ساتھی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بلوچستان میں اس شخص کو صدر بنا…
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد لاہور پہنچی تاہم ہاکی فیڈریشن کا کوئی بھی عہدیدار کھلاڑیوں کا استقبال کرنے ہوائی اڈے نہیں پہنچا۔ ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے دبئی کے راستے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے خاموشی سے گھروں کا رخ کرنے میں عافیت جانی۔ دولت مشترکہ یا کامن ویلتھ گیمز میں اپنے تمام گروپ میچز ڈرا…
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔ نیب لاہور کے مطابق کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کئے گئے ملزمان میں ناصر قادر بھدل، ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر شامل ہیں۔ ملزم ناصر قادر بھدل صاف پانی کمپنی میں بطور چیف پروکیورمنٹ آفیسر، ڈاکٹر ظہیر الدین چیف ٹیکنیکل آفیسر، ملزم محمد سلیم اختر پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ اسپیشلسٹ جب کہ محمد مسعود اختر مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس بی پمپس صاف پانی کمپنی میں بطور کنٹریکٹر تعینات رہا۔ نیب لاہور…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کے فیصلے کا ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے تحریر کردہ فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی میڈیا کوریج کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر نشر و شائع کی گئی میڈیا رپورٹس سے متعلق از خود نوٹس لیا تھا۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے عام لوگوں کو غلط تاثر دیا گیا…
لاہور: ایشین ہاکی کوالیفائیر فائیو اے سائیڈ فارمیٹ کے لیے قومی یوتھ ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یوتھ ہاکی ٹیم میں نو کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جب کہ وقاص احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اویس ارشد (گول کیپر)، محب اللہ (نائب کپتان)، مرتضی یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین اور حماد انجم شامل ہیں۔ بنکاک میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جو 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں سرفہرست آنے والی دونوں ٹیمیں ارجنٹینا میں چھ سے 18 اکتوبر تک…
پشاور: خیبرپختونخوا میں 20 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پشاورانٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بورڈ ملازمین کی ہڑتال کے باعث امتحانات منسوخ کرنا پڑے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فضل الرحمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں امتحانی مواد، اسٹیشنری اور دیگر ضروری اقدامات 20 اپریل تک ممکن نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے تعلیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگا…
لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کی تقسیم کے متعلق دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس شمس محمود مرزا نے سنایا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اور نہ اس نے داد رسی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا ہے۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے مقامی وکیل علم الدین غازی کی پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے غیر قانونی شادی ہالز کی تعمیر سے متلعق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی محتسب کو کمیشن مقرر کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیمبر میں بیٹھنے کا مقصد معاملے کا حل نکالنا ہے۔ دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وفاقی محتسب کو بلایا ہے، ان کو کمیشن مقرر کریں گے۔ کمیشن شادی ہالز سے متعلق تمام حقائق کاجائزہ لے کرتفصیلی رپورٹ دے گا۔…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 13 کے رہائشیوں نے علاقے میں بنیادی سہولتوں کے فقدان اور ترقیاتی کاموں میں مبینہ خرد برد کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کو درخواست دی ہے۔ موٹروے سے اترنے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ابتدائی سیکٹرز جی 13 اور جی 14 کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں اسکول، پارکس، کالج، پانی، اسپتال اور اسٹریٹ لائٹ جیسی سہولتوں کا فقدان ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق نیب نے تحقیقات کے لیے دائر کی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔ پاکستان کے سابق سفیر جاوید حفیظ کا کہنا ہے کہ جی 13 اور جی 14…
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے حوالے سے جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ اس کی گہرائی 16 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کا مرکز لسبیلہ سے 60 کلومیٹر جنوب میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی سے متصل بلوچستان کا ضلع لسبیلہ صنعتی علاقے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
پشاور: صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق صوبے بھر میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف کارروائی کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری آفس کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم 17 اپریل سے شروع ہو گی جو آئندہ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ خصوصی مہم کے دوران ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈرگ انسپکٹر کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ اتائیوں کے خلاف مہم کے لئے صوبے کے تمام اضلاع کے…














