واشنگٹن: فرانس کی خاتون اول نے امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو وائٹ ہاوس کی قیدی قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خاتون اول بریگیٹی میکران نے حال ہی میں اپنے شوہر ایمینیول میکران کے ہمراہ امریکا کا تین روزہ دورہ کیا ہے۔ دورے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بریگیٹی میکران کا کہنا تھا کہ میلانیا ٹرمپ ایک اچھی خاتون ہیں لیکن وہ واشنگٹن اور وائٹ ہاوس میں اپنے اہم کردار کی وجہ سے مجبور ہیں۔ فرانسیسی خاتون اول کا کہنا تھا کہ میلانیا اپنی مرضی سے گھر سے باہر بھی نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے دورہ امریکا کے…
Author: نازش حسن
کینٹربری: قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ وآئرلینڈ کے باقاعدہ آغاز سے قبل پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی۔ کینٹ کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس مرحلے پر صرف امام الحق 61 رنز کے ساتھ قدرے مزاحمت کر سکے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ امام الحق نے 111 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 61 رنز بنائے۔ حسن علی پاکستان کی جانب سے دوسری بڑی انفرادی…
لندن: محمد صالح اور فرمینو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت لیورپول نے یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) چیمئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل اپنے نام کر لیا۔ لیور پول کےمحمد صالح نے میچ کے 35 ویں منٹ میں پہلا اور 45 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکورکیا۔ انگلش فٹبال کلب کی جانب سے تیسرا گول مینے نے کیا۔ فرمینو نے 61 اور 68 ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو پانچ صفر تک پہنچا دیا۔ ایک مرحلے پر صاف محسوس ہو رہا تھا کہ شاید مقابلے کا اختتام پانچ صفر سے ہو گا تاہم میچ کے آخری مراحل میں روما کی ٹیم نے نسبتا…
اسلام آباد: ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت پر قابو پانے کے حکومتی دعووں کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 119 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے چند روز قبل روپے کی قدر میں مزید کمی نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت دس فیصد بڑھی ہے۔ جب کہ جنوری کے بعد اس کی قدر میں دس فیصد کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمتوں میں اس تبدیلی کے بعد پاکستان کے ذمہ واجب الادا بیرونی قرضوں کے حجم میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک…
سعودی عرب: مکہ کے ڈپٹی مئیر فہدالروقی نےفٹبال کے مصری کھلاڑی محمد صالح کو ایک پلاٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ محمد صالح کو یہ تحفہ ڈپٹی میئر مکہ فہدالروقی کی جانب سے فٹبال کی پریمیئر لیگ میں سال کا بہترین کھلاڑی منتخب ہونے پر دیا گیا ہے۔ مصری فٹبالر کو مانچسٹر سٹی کے تین کھلاڑیوں کیوں ڈی برونی، لیوارائے سانے اور ڈیوڈ سلوا سے سخت مقابلے کے بعد سال کا’ بہترین کھلاڑی‘ قرار دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز ’پیشہ ور فٹبال کھلاڑیوں‘ کی انجمن نے دیا ہے۔ فہدالروقی کے مطابق مصری کھلاڑی ملنے والا پلاٹ مسجد یا گھر…
لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید۔ https://twitter.com/amirkingkhan/status/988799136903262213 عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ 2014 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام لمائسا خان رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دو سالوں سے عامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان…
دہلی: بھارت میں اصل مریض کی جگہ دوسرے مریض کا آپریشن کرنے پر ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال میں سرجن نے کار حادثے میں زخمی ہونے والے مریض کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا۔ منگل کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وجندرا تیاگی نامی مریض کو سرکاری اسپتال کے سشرتا ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کو کار حادثے کے بعد سر میں چوٹیں آئی تھیں۔ تیاگی نامی مریض کو ٹانگ میں فریکچر والے مریض کے شبے میں آپریشن تھیٹر لے جا کر…
لاہور: دس غیرملکی اور90 قومی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کی پہلی سپرکبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ۔ ہم نیوز کے مطابق یہ کھلاڑی یکم مئی سے لاہور میں شروع ہونے والی سپرکبڈی لیگ میں ان ایکشن ہوں گے۔ سپرکبڈی لیگ میں شامل دس ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ ڈرافٹنگ میں ہر ٹیم نے 2 پلاٹینم، 7 گولڈ اور ایک غیرملکی کھلاڑی کا انتخاب کیا۔ سپرکبڈی لیگ کے بانی حیدرداؤد نے ’ہم نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ایونٹ سے کھیل اور کھلاڑی دونوں کو فائدہ…
اسلام آباد: ڈیجیٹل دنیا کو لاحق بیماریاں صارفین کی نجی زندگی داؤ پرلگانے کے علاوہ جان کو بھی شدید خطرات سے دوچار کردیتی ہیں۔ اب تک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل بیماری ’ڈیٹا ہیک‘ (ڈیٹا چوری) کرنا ہے جو سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین دن رات ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے طریقے دریافت کرتے ہیں لیکن ہیکرز(ڈیجیٹل چور) ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔ صارفین کا ڈیٹا کیسےاورکیوں چوری ہوتا ہے یا کیا جاتا ہے؟ ڈیٹا چوری (ڈیٹا ہیکنگ) سے مراد انٹرنیٹ صارفین کی ضروری معلومات کو غلط استعمال کرنے کے لیے…
اسلام آباد: آن لائن سفری سہولت فراہم کرنے والی کار سروس کریم نے کئی مہینوں کی خاموشی کے بعد قیمتی ڈیٹا چوری ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ کریم کے مطابق 14 جنوری 2018 کو صارفین اور کیپٹنز کا ڈیٹا ہیک ہونے کا علم ہوا۔ ابھی تک اس ڈیٹا کے غلط استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دوسری جانب اماراتی میڈیا کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔ کمپنی کو سائبر حملے کا اس وقت پتہ چلا جب ہیکرز نے ان کے سسٹم پر ایک پیغام چھوڑا۔ تاخیر سے سچائی سامنے لانے کے باوجود…
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار الگ اسکول شروع کیا گیا ہے۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد تعلیمی ادارے میں خواجہ سراؤں کو بیوٹیشن، پلمبرنگ، ویب ڈویلیپنگ، انگریزی، حساب اور دوسرے کورسز کی مفت تعلیم دی جائے گی۔ خواجہ سراؤں کے لئے شروع کردہ اسکول میں عمر اور یونیفارم کی کوئی قید نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے میں پڑھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے قیام سے استحصال کا شکار خواجہ سراؤں کوحقوق اور معاشرے میں باعزت مقام بھی ملے گا۔ ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معلمین نے کہا کہ…
اوٹاوا: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کینیڈین حریف کو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے رنگ میں واپسی کو یادگار بنا دیا۔ عامر خان نے دو سال بعد باکسنگ میں واپسی کی۔ ان کا مقابلہ کینیڈا کےلو گریکو کے ساتھ تھا۔ لیورپول میں کھیلا جانے والا میچ ایک منٹ بھی جاری نہ رہ سکا۔ 13ویں سیکنڈ میں کینیڈن حریف لڑکھڑا گئے۔ کھیل کے آغاز میں لوگریکو ایک مرتبہ سنبھلے لیکن عامر خان کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا نہ کر پائے اور ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں ڈھیر ہوگئے۔ میچ کے بعد عامر خان نے کہا کہ…
کراچی: گورنر سندھ محمد زیبر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہی ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ سندھ گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سندھ گیمز کا انعقاد کراچی کے امن کی نوید پوری دنیا کو سنا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں کہ ہمارے نوجوان کھیلوں کی جانب راغب ہوں اور ہمارے کھیل کے میدان آباد رہیں۔ تقریب میں میوزیکل پروگرام کے ساتھ…
کیلیفورنیا: وٹس ایپ، آئی میسیج اور فیس بک میسنجر کے بعد گوگل نے بھی اپنی ٹیکسٹ میسجز سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ گوگل کی متعارف کرائی جانے والی میسیجنگ ایپلیکیشن کو اینڈرائڈ صارفین استعمال کر سکیں گے۔ یہ چیٹ سروس روایتی ایس ایم ایس کی طرح پیغام پڑھے جانے کے بعد بھیجنے والے کو آگاہ کر دے گی۔ گوگل کی چیٹ سروس میں ہائی ریزولیشن تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ گروپ چیٹ بھی کی جا سکے گی۔ اگر پیغام وصول کرنے والا گوگل چیٹ سروس آپشن استعمال نہیں کر رہا ہوگا تو پیغام سادہ ٹیکسٹ میسیج میں تبدیل ہو جائے…
لندن: سیر وتفریح کے شوقین افراد کے لیے مسجد کو تلاش کرنے کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے۔ لندن کے شہری اقبال حسین کی متعارف کردہ ایپ کی مدد سے آپ دنیا کے کسی بھی شہر میں مسجد تلاش کر سکتے ہیں۔ اسلامک جی پی ایس نامی ایپلی کیشن مسلمانوں کو ارد گرد موجود مساجد کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایپلیکیشن کی افادیت پر بات کرتے ہوئے اقبال حسین کا کہنا تھا کہ نئے شہر میں چونکہ مقامی زبان سے ناواقفیت ہوتی ہے اس لیے مسجد کی تلاش مشکل ہو جاتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ان صارفین کے لیے بھی کارآمد…














