اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہائی جیکنگ کیس میں بھی عمر قید سزا سنائی گئی تھی، ایسے فیصلوں کو تاریخ بھی قبول نہیں کرتی اور عوام بھی نہیں مانتے کیونکہ عوام حقیقت جانتے ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف پہلے بھی ایسے کیسز گزر چکے ہیں، یہ فیصلہ پاکستان کی بدقسمتی ہے۔ بدقسمتی سے عام انتخابات کو بھی متنازع بنا دیا ہے۔ میاں صاحب نے فیصلے پہلے بھی بھگتے ہیں اور اب بھی بھگت لیں گے۔ میزبان…
Author: نازش حسن
لالہ زار کو دلکش اور مہکتے پھولوں کی سرزمین کہا جاتا ہے، یہ گلستان فردوس ناران سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے اور 10246 فٹ کی بلندی پر وادی کاغان کے حسین ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں پہنچنے کے دو راستے ہیں، پہلا تو یہ ہے کہ آپ جیپ کے ذریعے کوئی ایک گھنٹے کی مسافت طے کر کے لالہ زار پہنچیں لیکن یہ ذہن میں رہے کہ جیپ کا سفر انتہائی پر خطر اور دشوار گزار ہے۔ راستے میں ایسے موڑ آئیں گے کہ آپ کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے رہ جاتی ہے۔…
یہ شعر تو ہر دوسرے شخص نے سن رکھا ہو گا کہ پوچھا کسی نے چاند نکلتا ہے کس طرح زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں لیکن یہ بات کم لوگوں کو معلوم ہے کہ وہ چاند کیسے نکلتا ہے جسے دیکھنے کے لیے ہر مہینے رویت ہلال کمیٹی بیٹھتی ہے اور اس کے اعلان کے مطابق ہم اپنے مذہبی تہوار مناتے ہیں۔ عید کی آمد آمد ہے اور اگلے ایک دو روز میں ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے تاکہ شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا…
اسلام آباد سے 257 کلو میٹر کے فاصلے پر برف پوش پہاڑوں اور سر بہ فلک چوٹیوں میں گھری سطح سمندر سے 7500 فٹ بلند اور 800 مربع کلو میٹر رقبے پر محیط دنیا کی وہ خوبصورت اور جنت نظیر وادی واقع ہے جسے وادی کاغان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس وادی میں کم وبیش نو چھوٹی بڑی جھیلیں موجود ہیں جن کی وجہ سے اسے جھیلوں کی نیلگوں سرزمین کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ ویسے تو اس وادی کا چپہ چپہ دلکش اور قدرت کے حسین نظاروں سے مالا مال ہے لیکن جھیل سیف الملوک…
سری پائے کا نام ذہن میں آتے ہی زبان ایک لذیذ ڈش کا ذائقہ محسوس کرنے لگتی ہے جو برصغیر پاک و ہند کے طول و عرض میں نہایت رغبت سے کھائی جاتی ہے لیکن ضلع مانسہرہ کی وادی شوگران میں سری پائے کھائے بھی جاتے ہیں اور دیکھے بھی جاتے ہیں۔ جی ہاں جس سری پائے کا ذکر ہم کر رہے ہیں وہاں ٹھنڈی میٹھی ہوائیں آپ سے اٹھکیلیاں کرتی ہیں اور بادلوں کے آوارہ ٹکڑے آنکھ مچولی کھیلتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سری اور پائے کو شوگران کا تاج اور شوگران کے کندھے جیسے ناموں سے…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پارٹی میں کوئی رول نہیں ہے، نہ وہ ایم این اے ہیں نہ ہی کسی اور عہدے ہرفائز ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام “بڑی بات” میں میزبان عادل شاہ زیب کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات ہم ہی جیتیں گے اور شہبازشریف لازمی وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ بات مجھ سے لکھوا لیں کہ اگلے انتخابات کے بعد ن لیگ ہی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔ انہوں…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ آئین میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد ساٹھ دن میں انتخابات ہونے ضروری ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کرنا ملکی سلامتی اور آئین کے تسلسل کے خلاف ہے۔ عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک انتخابات ایک دن ملتوی کرنا بھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان الیکشن کمیشن کے…
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قومی سلامتی پالیسی کا تعین کرنا ہو گا۔ ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل سابق وزیر اعظم نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، ان پرغداری کا مقدمہ چلانے کی بات کی گئی تھی، سابق صدر مشرف نے متنازعہ کتاب لکھی تو انہیں دباؤ میں لا کر باہر بھیج دیا گیا۔ میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک جنرل کو جی ایچ کیو…
دریائے کنہار کو وادی کاغان کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے کیونکہ 166 کلومیٹر طویل یہ دریا اپنی تمام تر دلکشی، خوبصورتی اور رعنائی کے ساتھ پوری وادی میں سانپ کی طرح بل کھاتا، مچلتا، گنگناتا اور محبتوں کے نغمے سناتا رواں دواں ہے۔ دریائے کنہار ناران سے 48 کلومیٹر اوپر 14000 فٹ کی بلندی پر واقع لالو سر جھیل سے اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے لیکن ملکہ پربت کے گلیشیئرز اور دودی پت جھیل بھی اسے پانی فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ ویسے تو دریائے کنہار کا ہر نظارہ دلوں کو چھو لینے والا ہے…
اسلام آباد: کھیلوں کی دنیا سے تازہ ترین خبریں اور دلچسپ تجزیے لیے فضیلہ صبا اور طحہ صدیقی ہم نیوز کے ناظرین کے لائے ہیں گیم پلان شو، جس میں آپ جان سکیں گے، اسپورٹس ورلڈ میں ٹوٹتے بنتے ریکارڈ ز اور بہت کچھ ۔ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے ناظرین کو گیم پلان میں نا صرف مقبول ترین گیمز کرکٹ اور فٹ بال سے متعلق تازہ اور چٹپٹی خبریں ملیں گی بلکہ پروگرام کے میزبان دیگر کھیلوں پر بھی نظر رکھیں گے۔ ہفتہ وار پروگرام کے آغاز میں فضیلہ اور طحہ ہفتے بھر میں ہونے والی اہم خبروں کو…
اسلام آباد: پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کرنے والے چند بڑے نام ہمیں اکثر اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں لیکن مداح ان کے دلچسپ ماضی کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ آئیے آج ہم آپ کو چند بڑے ناموں کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں۔ 1۔ میکال ذوالفقار کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ ماڈل و اداکار میکال کا اصل نام میاں محمد میکال پطرس عزیز ذوالفقار ہے۔ جی ہاں، متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 31 سالہ میکال نے اپنی شوبز کیرئیر کا آغاز اشتہاروں میں بطور ماڈل کیا۔ میکال…
لیموں گرمیوں میں سستا اور باآسانی دستیاب ہوجانے والا پھل ہے۔ لیموں جہاں مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے وہیں ہماری صحت کے لیے بے شمار فوائد سے بھرپور ہوتا ہے۔ گرمیوں میں خواتین اپنی صحت اور خصوصاً جلد کو لے کر پریشان ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے لیموں کے چند حیرت انگیز فوائد۔ جو آپ کی صحت، جلداور بالوں کے مسائل حل کرنے میں مدد دیں گے۔ صحت کے لیے مفید لیموں میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔ روزانہ لیموں پانی کا ایک…
اسلام آباد: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی خواتین کو اپنے چہرے کی جلد تروتازہ رکھنے کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ جس کے لیے مارکیٹس میں دستیاب مہنگے ترین سن بلاکس اور کریمیں خرید لی جاتی ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے چند قدرتی سن بلاک یا سن اسکرین بنانے کے طریقے، جنہیں آپ باآسانی گھر میں تیار کر سکتی ہیں۔ اس کی قیمت بھی بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کی نسبت کم ہوگی۔ تازہ دودھ اور گلیسرین کو ملا کر مرکب بنا لیں اور اسے چہرے پہ لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ قدرتی سن اسکرین…
اسلام آباد: گرمیوں کے موسم میں عام دستیاب تربوز بے شمار فوائد سے بھر پور ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں سرد تاثیر رکھنے والا یہ پھل وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جسم میں پانی کی کمی کے مسائل کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کی تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔ ان گرمیوں میں آپ تربوز کوکھانے کے علاوہ مختلف انداز سے استعمال کرنا سیکھیں اور اس کے زیل میں دیے گئے فوائد کے مزے لیں۔ متعلقہ خبر: گرمیوں میں چہرے کی رعنائی برقرار رکھنے کے لیے قدرتی سن اسکرین بالوں کی خوبصورتی…
بارسلونا: رافیل نڈال فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نے اپنی چار سو فتوحات بھی مکمل کرلیں۔ مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے بلجئیم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو چھ چار اور چھ صفر سے شکست دی تھی۔ ورلڈ نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے رافیل نڈال کو لازمی طور پر بارسلونا ٹائٹل جیتنا ہو گا۔ رافیل نڈال آج فائنل میں انیس سالہ ٹینس پلیئراسٹیفانوس کا سامنا کریں گے جو اے…














