Author: نازش حسن

لاہور: انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ جج سجاد احمد کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ عدالت نے روزانہ نو گھنٹے کیس کی سماعت کی اور پانچ روز کی  مسلسل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ زینب قتل کیس پاکستان کی عدالتی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل ہے۔ قصور کی رہائشی زینب امین کے قاتل ملزم عمران…

Read More
afghanistan-team

دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے بالر مجیب الرحمان نے زمبابوے کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کر کے کم عمری میں زیادہ وکٹیں لینے کا وقار یونس کا تین دہائی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ زمبابوے کے خلاف میچ کے روز مجیب الرحمان کی عمر 16 سال 325  دن تھی۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 18 برس کی عمر میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ…

Read More

آکلینڈ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینگروز نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے سب مختصر فارمیٹ کے میچ میں بین الاقوامی اسکور کے تعاقب میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی بلے باز اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو بڑے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔ مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کھیل کا آغاز کیا…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز ملائشیا میں کروانے پر ٖغور کر رہے ہیں۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائشیا جا رہے ہیں۔ جہاں وہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں متحدہ عرب امارات میں میچز کروانے کے لیے طویل المدت معائدوں کے لیے کہا جا رہا ہے۔ جو ممکن نہیں ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی اور یو اے ای کی لیگ اماراتی میدانوں میں پلان…

Read More

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تمام کھلاڑیوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کی انکم ٹیکس سال 17-2016 کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ایف بی آر نے پی سی بی کے تمام کوچز اور مینجمنٹ سٹاف کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شعیب ملک، بابر اعظم، شاداب خان،  رومان رئیس اور محمد حفیظ سمیت تمام کھلاڑیوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ذرائع ایف…

Read More

لاہور: پنجاب اسمبلی میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ سرگرم ہیں۔ جو اب تک ہزاروں افراد کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔ لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک جانے کے خواب سجانے والےافراد اکثر مختلف ممالک میں قید ہیں۔ اکثر راستے میں ہی موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ قرارداد کے متن کے مطابق یہ گروہ سادہ…

Read More
ایشیا کپ: پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست قابل قبول نہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ لاہور کرکٹ کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل کھلاڑی صرف ٹی تونٹی کھیل رہے ہیں۔ پورے سال میں 50 اوورز کا ایک ہی میچ ہوتا ہے۔ اس میں تمام قومی کھلاڑی شرکت نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاکہ کھلاڑی 50 اوورز…

Read More

اسلام آباد: نقیب اللہ قتل کیس میں حفاظتی ضانت ملنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ قتل کیس  کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود پیش نہ ہو کر راؤ انوار…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے غیر ملکی کپتان برینڈن میکلم دبئی پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کے ساتھی کھلاڑی اینٹن پال اور کیل ڈیوڈ ملز بھی دبئی پہنچے ہیں۔ اینٹن پال کو حال ہی میں اینجلو میتھیوز کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کیل ڈیوڈ ملز لاہور قلندرز کے تکنیکی مشیر ہیں۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے  دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ 22 فروری کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز…

Read More

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مقامی پلے آف مقابلوں کے لیے کم قیمت والے ٹکٹس ختم ہو گئے ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دونوں میچز کے لیے ایک اور دو ہزار روپے مالیت والے آن لائن ٹکٹس ختم ہو گئے ہیں۔ پہلے پلے آف کھیل کے لیے چار ہزار روپے والے سات سو ٹکٹ اور چھ ہزار مالیت کے چھ سو ٹکٹس باقی ہیں۔ دوسرے مقابلے کے لیے بھی چار اور چھے ہزار روپے مالیت کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔ پی ایس ایل کے تین پلے آف مقابلوں میں سے دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر نے ان کی صحت یابی کے لیے دو ہفتے سے زائد کا وقت دیا تھا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق حسن علی پی ایس ایل کے ابتدائی تین یا چار میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔ فاسٹ بالر پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں عمید آصف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔…

Read More