لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے انڈین قابض فوج کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہاربھی کیا۔ شہید بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو…
Author: نازش حسن
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس میں تبادلوں اور تقرریوں کے لئے قانون سازی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ ایک خاص مدت میں قانون سازی کی ہدایت کی تھی، ساری عمر کے لئے اجازت نہیں دے سکتے۔ منگل کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکرٹری رضوان میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تنبیہہ کی کہ اگرقانون سازی میں مزید تاخیر ہوئی تو آئین کے مطابق فیصلہ جاری کریں گے۔ عدالت عالیہ نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو سندھ کابینہ کے حالیہ اجلاس کے…
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار مہتاب خان عباسی نے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ سردار مہتاب خان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے۔ پنجاب کے عوام بھی شہبازشریف سے دل سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج…
دمشق: کرد جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شامی حکومت سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ترکی کے خلاف مدد کے لیے فوجی بھیجے جائیں گے۔ ترکی میں دہشت گردی کی ذمہ دار قرار دی جانے والی تنظیم کے دعوے کی شامی حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے۔ شام کے علاقے عفرین میں کرد جنگجو تنظیم وائی پی جی ( کرش پیپلز پروٹیکشن یونٹس) کے خلاف ترکی نے گزشتہ ماہ کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ اس علاقے میں شامی فوج موجود نہیں ہے۔ ایک سینئر کرد عہدیدار بدران جیا کرد نے بتایا کہ شامی فوج کچھ دن میں…
لاہور: شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکامی پر واسا ہیلپ لائن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔ تحریک التوا مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرکی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے شہریوں کو درپیش مسائل سے فوری چھٹکارے کے لیے واسا (واٹر اینڈ سینٹیشن ایجنسی) ہیلپ لائن تشکیل دی۔ لیکن لوگوں کی اکثریت اس سے لاعلم ہے۔ ایوان کومزید بتایا گیا کہ شہری اس پرفون کرتے ہیں تو انہیں کوئی موثر جواب نہیں ملتا۔ شکایات درج کرانے کے باوجود کئی دن تک…
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان مہنگا ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کم قیمت پٹرول فروخت کرنے والا بھی دوسرا ملک ہے۔ گلوبل پٹرولیم پرائسز نامی ویب سائٹ کے مطابق ڈیزل فروخت کرنے میں بھارت 114 روپے فی لیٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ پاکستان میں 96.82 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور افغانستان میں پاکستان کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کم قیمت میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ افغانستان کم قیمت پٹرول فروخت…
لاہور: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیا گیا اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائی کورٹ نے معطل کر دیا۔ عدالت عالیہ میں آٹومیٹک اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کےجج جسٹس شاہد کریم نے سید ازکار حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ ذاتی تحفظ کے لیے جاری کیے گئے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس وزارت داخلہ نے منسوخ کر دئیے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو نیم خودکار اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی…
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے مقابلے میں انگلش ٹیم نے کیویز کو دو رنز سے شکست دی۔ سہ ملکی سیریز کے اہم مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان اوون مورگن…
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب تک احتساب کا نظام بہتر نہیں ہوگا، پرفارمنس میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ ہم سب کو قومی مفاد کی اولین ترجیحات کے لئے ایک صفحے پر آنا ہوگا۔ ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب ( گورننگ دی ان گورن ایبل) کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد نہایت پروفیشنل آدمی ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں موجودہ حالات کا تذکرہ کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ بیوروکریسی کا اسٹرکچر…
کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ فضائی سفری سہولت حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں کا سامان اب کسی صورت غائب نہیں ہونا چاہیے۔ ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سول ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے ایک ایسا طریقہ کار وضع کرے جس سے مسافر پریشانی سے بچ سکیں۔ سماعت کے موقع پر سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرعدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار…
پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے دو نوجوان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کی جانب سے کارروائی متاثرہ طالبہ کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر کی گئی۔ پشاور کے پھندو پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں طالبہ میں موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے دوستی کرکے میری ویڈیوز اورتصاویرحاصل کیں۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس کی ویڈیوز یوٹیوب پر ڈالنے کی دھمکی دے کردو لاکھ روپے وصول کئے۔ پشاور کی رہائشی طالبہ نے بتایا کہ اس نے گھر سے پیسے چرا…
اسلام آباد: سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصا ف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، فواد چوہدری، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر عمر ایوب نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور انہیں پارٹی پرچم بھی…
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے توہین رسالت کا ارتکاب کرنے اور کسی دوسرے پر اس کا جھوٹا الزام لگانے والوں کے لیے ایک جیسی سزائیں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ہفتے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اور توہین رسالت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کا ترمیمی مسودہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ بظاہر مسودہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کر…
لاہور: دریائے راوی کو آلودگی سے بچانے کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی۔ تحریک التوا مسلم لیگ ق کی بسمہ چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ رکن اسمبلی نے موقف اختیار کیا کہ دریائے راوی کی خوبصورتی اور اسے آلودہ ہونے سے بچانے کا منصوبہ کاغذوں میں دفن ہو کر رہ گیا ہے۔ تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی تاریخ کے مہنگے ترین منصوبے کی رپورٹس ابھی تک فائلوں میں موجود ہیں۔ بسمہ چوہدری نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے نوٹس…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے ہرجانہ وصول کرنے کے لئے دائر اپنی ہی شکایت پر مشکل کا شکار ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2014 میں آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلنے کا معائدہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت نے سیریز نہ کھیل کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس سے پاکستان کو تقریباً 70 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس نقصان کا…













