اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان میں حسیب وقاص شوگر ملز، چوہدری شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز شامل ہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ملوں کو بند کرنے کی تاریخ بھی مقرر کرے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ہم کسانوں کے مفاد میں ملیں کھول رہے ہیں، جہانگیر ترین کی ڈکٹیشن…
Author: نازش حسن
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسما قتل کیس کے ملزم کا دس روز میں چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسما قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے؟ چالان کب تک عدالت میں پیش کیا جائے گا؟ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غلام نبی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اب جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ سپریم کورٹ نے ملزم…
اسلام آباد: ٹی وی اینکر مطیع اللہ جان کے نئے معافی نامے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ٹی وی اینکر کی جانب سے نیا معافی نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ٹاک شوز میں دوسروں کے گریبان میں جھانکنے والوں کو اپنی برادری کے گریبانوں میں بھی جھانکنا چاہیے۔ عدالت کا…
لاہور: عدالت عالیہ لاہور کے ڈویژن بینچ نے ماں کو قتل کرنے والے مجرم کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بحال رکھی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ملزم عامر نے گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی۔ بدھ کو اعلان کردہ فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ گوجرانوالہ کی اعلان کردہ سزا کو برقرار رکھا ہے۔ عامر پر الزام تھا کہ اس نے چارہ کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والی درانتی کے وار سے اپنی والدہ شہناز کو قتل کر دیا تھا۔ تھانہ وانڈو پولیس نے…
لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے پنجاب کے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر ملک اللہ بخش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے توہین عدالت کیس میں جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست محمد عثمان امین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ قواعد و ضوابط کے تحت ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر بھرتی ہوا۔ جعلی دستاویزات پر بھرتی کے الزام میں اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ عدالت…
ایڈن پارک: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی بلے باز کرسٹوفر آسٹن لین ایک بار پھر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی بازو کی انجری کے باعث کھیل سے باہر ہو گئے۔ اپنے بلند و بالا چھکوں کی وجہ سے مشہور اوپنر بلے باز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا بھی حصہ ہیں۔ انجری کے باعث ان کی پی ایس ایل کے میچز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ تاحال آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹرز…
لاہور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے قبل از وقت قرار دے کر نمٹا دی۔ بدھ کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران علی کو پھانسی دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں۔ مجرم کو اینٹی ٹیررازم کورٹ 1997 کے سیکشن 22 کے تحت سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے۔ درخواست گزار کا…
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے میچز پہلی بار بھارت میں بھی لائیو ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کے میچز بھارت میں نشر نہیں کیے گئے تھے۔ بھارتی ویب سائٹس پی ایس ایل کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ بھی دکھا سکیں گی۔ پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔…
لاہور: لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلا کے قتل کے خلاف ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ ہائی کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق وکلا پنجاب بار کونسل کی جانب سے کی گئی ہڑتال میں شریک نہیں ہوں گے۔ معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ روز لاہور سیشن کورٹ میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے دو وکلا جاں بحق ہو گئے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس یاور علی نے گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور…
دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کی ٹرافی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لائی گئی۔ تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کی چھ ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد، برینڈن میکلم، مصباح الحق، عماد وسیم، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چئیرمین نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائزمالکان کےبغیرپی ایس ایل کراناممکن نہیں تھا۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس…
میساچوسٹس: امریکی ماہرین صحت نے تنبیہ کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹھے سوڈے کے مشروبات استعمال کرنے والے افراد میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ریسرچ جرنل ’’ایپیڈیمیولوجی‘‘ میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ مردوں اور خواتین پر ان کی طرز زندگی اور غذائیت کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ جو ان کے والدین بننے پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق گزشتہ 50 برس میں عام امریکیوں کے کھانوں میں شکر کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس میں میٹھے کاربونیٹڈ مشروبات شامل…
کراچی: سندھ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ سینٹ امیدواروں کی حتمی فہرست میں ایم کیو ایم کے دونوں گروپس کے امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ کامران ٹیسوری اور امین الحق کے نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ سندھ کے سینیٹ انتخابات میں سات جنرل نشتوں کے لئے 18 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ علما و ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو دو نشستوں کے لیے 6، چھ امیدوار مقابل ہوں گے۔ ایک اقلیتی نشست کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ سینیٹ انتخابات کے لئے سندھ کی 12…
لاہور: قصور کی ننھی زینب کے قتل میں ملوث مجرم عمران علی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہم نیوز کے مطابق عمران کی سزا کے خلاف اپیل جیل انتظامیہ نے ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں مجرم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا ہے۔ مجرم کا کہنا ہے کہ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔…
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایل این جی کیس کے ساتھ 21 فروری کو نیب ہیڈ کوارٹر جانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نیب آفس جا رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس حکمرانوں کے کرپشن کیسز کی ماں ہے، اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شیخ رشید نے ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے اور معاہدے میں مبینہ کرپشن کی بنیاد پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جسے…
لاہور: پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کے وکیل نے سیشن کورٹ میں دائر ہتک عزت کی درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ہے۔ منگل کو کراچی کے سیشن کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ نبیل گبول کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی رہنما کے خلاف دعویٰ قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت نے نبیل گبول کی درخواست پر ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق سے جواب طلب کر لیا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیرمین صدیق الفاروق نے نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت…














