دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈز کو 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ زلمی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ زلمی اوپنرز میدان میں آئے تو جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/967370019117195264 اوپنر بلے باز کامران اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سےنصف سنچری کی۔…
Author: نازش حسن
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔ ٹیموں پر ایک نظر اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال…
دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے چوتھے میچ میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے چوتھے میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس ذیل میں فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ فہیم نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔ آندرے رسل نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن گیارہ کے انفرادی…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 3) کے تیسرے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چوتھے میچ میں پی ایس ایل ون اور ٹو کی چیمپئن ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیموں پر ایک نظر اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ…
دبئی: پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر جنید خان نے لگاتار تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ https://twitter.com/MultanSultans/status/967118792898895872 فاسٹ بالر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے لگاتار تین گیندوں پر یاسر شاہ، ڈیلپورٹ اور رضا حسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ https://twitter.com/MultanSultans/status/967119467594567680 جنید خان پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/MultanSultans/status/967118175719608327 اس سے پہلے کراچی کنگز کے محمد عامر بھی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں۔ محمد عامر نے 2016…
دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی کا سفر جاری رکھتےہوئے لاہور قلندرز کو43 رنز سے شکست دے دی۔ 180 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں قلندرز ٹیم 17.2 اوورز میں 136 رنز بنا سکی۔ اس سے قبل میچ کے آغاز میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ https://twitter.com/MultanSultans/status/967120591705853953 اوپنر بلے بازاحمد شہزاد اور کمار سنگا کارا میدان میں آئے تو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔ سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر بلے بازاحمد شہزاد اور کمار سنگا کارا میدان میں آئے تو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو بڑے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔ سلطانز کی پہلی وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری جب احمد شہزاد 38 رنز بنا کر مستفیظ الرحمن…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی کی شاندار فیلڈنگ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ آفریدی بیٹنگ لائن کی جانب سے خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کر سکے لیکن شاندار کیچ پکڑ کر سوشل میڈیا ٹرینڈ ضرور بن گئے ہیں۔ بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ میں اس عمر میں فیلڈنگ کرنے سے بچتا ہوں لیکن آج خود ہی باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے گیا۔ بوم بوم آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر امین کا مشکل اور ناقابل یقین کیچ پکڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان سلطانز گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے چکی ہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے میچ کی ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر ملتان سلطانز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان…
دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل یہاں اپ ڈیٹ کررہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز 43 رنز سے شکست دے دی۔ 180 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں قلندرز ٹیم 17.2 اوورز میں 136 رنز بنا سکی۔ سہیل اختر 21 اور عامر یامین ایک رن بنا کر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز میں…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو20 رنز سے شکست دے دی۔ 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی۔ میچ کے آغاز میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر149 رنز بنائے۔ https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/967053785246945281 کنگز کو پہلا جھٹکا 34 کے مجموعی اسکور پر لگا جب جو ڈینلے 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بابر اعظم…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی چھ وکٹیں گر چکی ہیں۔ کوئٹہ نے 12.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کے دوسرے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم میدان میں آئی تو اوپنر بلے باز کھیل کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔ گلیڈی ایٹرز کو پہلا دھچکا چار کے مجموعی اسکور پر لگا جب شین واٹس ایک رنز بنا کر محمد رضوان…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 150رنز کا ہدف دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر149 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کنگز کو پہلا جھٹکا 34 کے مجموعی اسکور پر لگا جو ڈینلے 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔ بابر دس رنز بنا کر راحت علی کی…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے دوسرے میچ کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل یہاں اپ ڈیٹ کررہا ہے۔ جوفرا آرچر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انور علی سات رنز بنا کر ملز کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز 30 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کوئٹہ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی عمر امین تھے جو محمد…
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے آغاز میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر بلے باز جو ڈینلے اور خرم منظور کریز پر موجود ہیں۔ کراچی کنگز عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان،…














