Author: نازش حسن

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ کی جانب سے کھیلنے والے انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نےپاکستان میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن پاکستان نہں جا سکتے۔ جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ٹرافی جیتیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم میدان میں آئی تو  چار وکٹوں کے نقصان پر18ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ کوئٹہ کی طرف سے کیون پیٹرسن 48 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اسد شفیق 22، شین واٹسن 13، عمر امین چھ، محمد نواز 25 اور سرفراز احمد سات رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو 135 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں یونائیٹڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں لیوک رونکی اور چیڈوک والٹن  میدان میں آئے اور پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں صرف 13 رنز بنائے۔ پہلی وکٹ چیڈوک والٹن کی گری جو 8 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یونائیٹڈ کی جانب سےلیوک رونکی ایک…

Read More

شارجہ: پی ایس ایل تھری میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان میں میچز کھیلنے کو تیار ہوگئے۔ ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے کہا ہے کہ سلطان وکٹ کیپر سنگا کارا سمیت  ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔ اشعر شون کا کہنا تھا کہ سنگاکارا پاکستان آنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ وہ سلطانز کی کارکردگی سے مطمئین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ٹورنامنٹ کا سب سے…

Read More

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ  میں خود کش بم دھماکے سے چار سیکیورٹی اہلکار شہید  اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ خونی تالاب کے علاقے میں ہوا۔ جو کوئٹہ سے 28 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ ایف سی کے کیمپ پر کیا گیا۔  دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ جاری ہے۔ دھماکے کے بعد لیویزاور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کےدوران ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین نواں مقابلہ شارجہ کرکٹ ایسوی ایشن اسٹیڈیم میں منقعد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایونٹ کے آٹھ مقابلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پانچواں نمبر ہے۔ ایونٹ میں اب تک کے کھیلے گئے مقابلوں میں کراچی کنگز تمام میچ جیت کر پہلی…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں سوموار کوکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے نویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کر رہا ہے۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطولبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 18ویں میں حاصل کر لیا۔ کوئٹہ نے اپنے تیسرے میچ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری ( پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔ بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں رات نو بجے مقابلہ ہوگا۔ https://twitter.com/IsbUnited/status/968813043495948288 پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری پوزیشن پر براجمان جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پانچواں نمبر ہے۔ ایونٹ میں اب تک کے کھیلے گئے مقابلوں میں کراچی کنگز تمام میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ پہلی مرتبہ ایونٹ میں حصہ لینے والی ملتان سلطانزدوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پشاور…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے آٹھویں اور اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود قلندرز 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ہمت ہار گئے۔ https://twitter.com/lahoreqalandars/status/968210489481355265 میچ کے آغاز میں قلندرز بلے باز سنیل نارائن اورکپتان برینڈن میکلم میدان میں آئے۔ پہلے اوورکی دوسری ہی گیند پر سنیل نارائن بغیر کھاتہ کھولے عثمان خان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان برینڈن میکلم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اورساتویں اوور میں…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کےاہم مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے160 رنز کا ہدف دیا۔  مشکلات کا شکار لاہور قلندرز نے پہلے مرحلے میں گزشتہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کو159 رنز تک محدود کیا۔ قلندرز کی کامیابی کا انحصار اگلے مرحلے میں بیٹنگ لائن پر ہے۔ پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر خرم منظور اور جو ڈینلے میدان میں آئے۔ جو ڈینلے نے جارحانہ انداز میں اننگ…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے آٹھویں میچ میں سوموار کوکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے آٹھویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔ رام دین گیارہ کے انفرادی اسکور پر کراچی کنگز کا ساتواں شکار بنے۔ انہیں محمد عرفان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ آغا سلمان 15 رنز بنا کر عثمان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سہیل اختر بھی نو رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کےاہم مرحلے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔ میگا ایونٹ کا آٹھواں میچ لاہور قلندرز کے لیے اہم ہے۔ ٹیم پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ قلندر کپتان برینڈن میکلم اہم مرحلے میں فخر زمان اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں پر انحصار کریں گے جب کہ بالنگ لائن میں یاسر شاہ اور سنیل نارائن پر سب کی نظریں ہوں گی۔ کراچی کنگز…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔ کراچی کنگز نے اس سے پہلے ایونٹ میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں کنگز نے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔ کنگز کپتان عماد وسیم …

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 132 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی ٹیم میدان میں آئی تو مطلوبہ ٹارگٹ پانچ وکٹوں کے نقصان پرآخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے جو ڈینلے 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بابر اعظم 28 اور کولن انگرام 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ میچ کے آغاز میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے…

Read More

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا ہے۔  میچ کے آغاز میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل میدان میں آئے تو خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ کامران اکمل ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 27 کے ٹوٹل پر گری۔ اوپنر بلے…

Read More