Author: نازش حسن

سال 2018 تاریخ میں کچھ ناقابل فراموش واقعات کے انمٹ نقوش چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے۔ رواں سال ایک طرف الیکشن کی گہما گہمی، وزیراعظم کی شادی اور جسٹس فار زینب جیسے بڑے واقعات قومی افک پر نمایاں رہے تو دوسری طرف کچھ باہمت لوگوں نے اپنی جدوجہد کے سبب نمایاں کامیابیاں سمیٹیں

Read More

سانتا کلاز یا سینٹا مغربی مسیحی ثقافت کا ایک افسانوی کردار جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے۔ مخلتف روایتوں کے مطابق  سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتا ہے جہاں کا پتا دنیا میں کسی شخص کو نہیں۔ سانتا کلاز کے پاس ایلفز یعنی بونوں کی فوج ہوتی ہے، جو تمام سال قطب شمالی میں موجود سینٹا کے گاؤں میں کھلونے تیار کرتے ہیں۔ سانتا کلاز کے پاس اُڑنے والے آٹھ ہرن ہیں جو اس کی بگھی کو کرسمس کی رات اُڑاتے ہیں۔ سانتا…

Read More

اسلام آباد: ہم نیٹ ورک اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنوں‘  کے  مرکزی کرداروں نے  فلم کے نئے گانے ’میں اڑا‘  کی ریلیزکے موقع پر ’ہم نیوز‘  کا دورہ کیا۔ ’پرواز ہے جنوں‘  میں مرکزی  کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر  فلم کے  ریلیز ہونے والے نئے گانے کی تشہیر کے لیے ’ہم نیوز‘  کے ہیڈ آفس پہنچے اور ناظرین سے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات شیئر کیے۔ نٹ کھٹ سی ہانیہ عامر نے ’ہم نیوز‘ کی رپورٹر بن کر ساتھی فنکاروں…

Read More

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے سینیٹر سلیم ضیا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف کا جہاز نہیں آ سکا، انہوں نے بروقت متحدہ اپوزیشن کو مطلع کر دیا تھا۔ پروگرام ’بڑی بات‘  کے میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی یہ کال صرف پارلیمنٹیرین کی جانب سے تھی، اس میں عوام شریک نہیں تھے، اور آج کے اپوزیشن کے احتجاج اور…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ  انتخابات کرائے ہیں، تیس ہزار کے قریب ملکی اور غیر ملکی مبصرین  اس کا جائزہ لے رہے تھے، تمام لوگوں نے ان انتخابات کو فری اینڈ  فیئر قرار دیا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم  قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے کردار پر کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام  دے رہا ہے، الیکشن کمیشن تمام کارروائیوں…

Read More

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام  ’بڑی بات‘  میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مائنڈ سیٹ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو بتا دیا ہے، ہم نے ان کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم کے امیدوار کو ووٹ دینے کی بات کی ہے۔ پروگرام کے میزبان عادل  شاہ زیب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاق میں نون لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی نے مل کر اپوزیشن کا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے چھ ارکان کی مدد سے حکومت سازی ممکن ہوئی تو اس بات کا امکان ہے کہ پیپلز پارٹی ضرور تعاون کرے گی۔ ہم نیوز کے پروگرام  ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے مرکز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل  کر اصولی اپوزیشن قائم کی ہے، ہم پی ٹی آئی کے دھرنے جیسی…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  بیرسٹر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہم  نے آزاد ارکان کو پیسے کا لالچ  دیا ہے نہ کسی عہدے کا ، ہم صرف ان کے پاس منشور لے کر جاتے ہیں اور انہیں قائل کرتے ہیں کہ  وہ  صاف ستھری حکومت کی طرف آئیں۔ ’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں میں کچھ  لوگ اتنے قابل ہو سکتے ہیں کہ انہیں وزارتیں دی جائیں، کچھ  لوگ پہلے ہی تحریک انصاف کے حامی تھے لیکن انہیں کسی وجہ سے ٹکٹ نہیں مل سکا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ  اگر وفاق میں ہم نون  لیگ کے ساتھ  بیٹھ گئے تو منطقی بات ہے کہ پنجاب میں بھی ان کے ساتھ  ہی بیٹھیں گے، اگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تو ہمارے لیے خوشی کا مقام ہو گا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کا امکان ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ’نیوز لائن‘ میں بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار نہیں حکومت مل رہی ہے جب کہ نواز شریف کو ہمیشہ اقتدار اعلیٰ  ملا  ہے۔ ان…

Read More

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہم نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کیے گئے سالانہ ہم ایوارڈزشو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو جہاں چار چاند لگائے وہیں مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔ نیا شہر، نیا انداز اور نئے چہروں کی جگمگاہٹ لیے چھٹے ہم ایوارڈز شو میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دیے گئے، اداکاروں نے بھرپور طریقے سے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مثبت تصور دنیا کے سامنے پیش کیا۔…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خود کو وزارت اعلیٰ کا اہل سمجھتا ہوں اگر مجھے پارٹی قیادت نے اس منصب کے لیے منتخب کیا تو میرے لیے اعزاز ہوگا۔ ’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھاندلی کے نتیجے میں تحقیقات کی پیشکش بھی کر دی ہے، ایسے میں کسی کو سیاسی عدم…

Read More
انتخابات میں یکساں مواقع، حقائق اور تاثر میں فرق ہے، سرورباری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے سیکرٹری جنرل سرور باری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں شامل جماعتوں کی قیادت کے دعووں اور زمینی حقائق میں واضح تضاد ہے، انتخابات کے دوران یکساں مواقع نہ ملنے کے متعلق حقائق اور تاثر میں خاصا فرق ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل فافن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کافی افسوسناک ہیں، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں فرق ہے، گزشتہ انتخابات کی نسبت کافی بہتری…

Read More