Author: نعمان مقصود

Nauman Maqsood is a Senior Journalist having 15 years experience based in Islamabad whose reporting focuses on Investigative Stories, Special Packages, Segments on Social Issues, Coverage of Parliament Sessions, Senate and National Assembly Standing Committees, Railway, Communication, CDA, ANF, Customs, and Postal Services. Nauman is currently working as Senior Correspondent in Hum News Islamabad bureau.

وفاقی پولیس کے 900میں سے 40اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص

اسلام آباد کے پولیس لائن ہیڈ کواٹر  میں وزارت صحت کی جانب سے لگائے گئے اسکریننگ کیمپ میں وفاقی پولیس اہلکاروں سے لئے گئے خون کے 900 نموںوں میں سے 40 میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں وزارت صحت کی جانب سے لگائے گئے اسکریننگ کیمپ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق 900 پولیس ملازمین میں سے 40 سے حاصل کیے گئے خون کے نمونوں میں ہیپاٹائٹس مثبت نکل آیا ہے۔ ہم نیوز نے متاثرہ اہلکاروں کی اسکریننگ کے نتائج حاصل کر لیے ہیں۔  رپورٹ…

Read More
دو گروپوں میں لڑائی: پولی کلینک اسپتال کی پارکنگ میدان جنگ بن گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی اہم اسپتال پولی کلینک میں سہولیات اور عملے کے فقدان کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولی کلینک میں سہولیات کے فقدان سے متعلق رپورٹ ہم نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ دستاویز کے مطابق اسپتال میں ہر سال 29 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ پولی کلینک اسپتال کے لیے 2 ہزار 140 افسران کی پوسٹیں منظور ہوئی تھیں۔ وزارت صحت کی طرف سے صرف 1 ہزار 778 افسران بھرتی کیے گئے جبکہ 362 بھرتیوں پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ [post-gallery id=”1″ position =”full”…

Read More
پاکستان ہاکی فیڈریشن پرجرمانہ،کھیلنے کے پیسے نہیں، جرمانہ کہاں سے دیں؟ شہباز سینئیر

اسلام آباد: ‏انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن پرجرمانہ عائد کردیاہے۔ ‏ پاکستان ہاکی فیڈریشن پرایک لاکھ 70 ہزار یوروز کاجرمانہ  کیا گیاہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر جرمانہ پروہاکی لیگ میں کمٹمنٹس پورا نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئیر  نے کہاہے کہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ )کے جرمانے کا جواب وکلا کی مشاورت سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ میں نہ جانے کا کوئی عذر پیش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرجرمانہ ہونا افسوسناک ہے۔ تاہم  پابندی سے بچ گئے…

Read More
ضلع مہمندکے مقتول پولیو ورکرکے اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے مقتول پولیو ورکرکے اہلخانہ نے حکومت سے توجہ اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔ واجد علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی اہلخانہ کو تاحال نہیں دی جاسکی ہے ۔ واجد علی کے  لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ واجد علی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز واجد علی کو شہید ہوئے تین روز گزر گئےمگر مقامی انتظامیہ تاحال مجرم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ حملہ آور آزادنہ علاقے میں گھوم رہا ہے مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مقتول پولیو ورکر واجد علی کے اہل خان نے وزیراعظم عمران خان  اوروفاقی وزیر صحت…

Read More