ذرائع کے مطابق ملزم ثقلین گیلانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا قریبی رشتہ دار ہے
Author: فیضان خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین تسلیم کر لیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین تسلیم کر لیا ہے اور ہم نے روایات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں چیئرمین پی اے سی مانا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلیے خصوصی کمیٹی بنے گی، اس کمیٹی کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔ دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کون سی مجبوریاں…
خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد دونوں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019 طے پا گیا ہے جس کے تحت حج کوٹے میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب میں منعقد ایک تقریب کے دوران حج معاہدے 2019 پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزرا نے دستخط کیے ہیں۔ طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مملکت خداد سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 فرزندان توحید مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جاسکیں گے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور…
ذرائع کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی طبی معائنے کی رپورٹ میں ان کے سینے میں گلٹیوں اور گردے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی بڑی آنت کی اندرونی دیوار معمولی سے بڑھنے اور اس کے پھیلاؤ پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کا جائزہ لیا اور شہبازشریف سے سب جیل میں ملاقات کے دوران رپورٹس کے بارے میں بات چیت کی۔ بورڈ نے شہباز شریف کو کھلی، ہوادار، گرد سے پاک اور سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھنے…
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات منسٹر انکلیو میں ہوئی۔ ملاقات میں نواز شریف نے اپنے بھائی کی خیریت دریافت کی جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے مقدمات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ قومی اسمبلی میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی اور نواز شریف نے شہباز شریف کو اسمبلی کے حوالے…
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کہتے ہیں کہ کسی کےخلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور بدعنوانی کاخاتمہ ایمان ہے۔ تمام میگا کرپشن کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات نیب کے صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ نیب کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں بدعنوانوں سے 2580 ملین روپے برآمد کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ صدارتی خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن…
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ نیب کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں اور ضمن میں یہ سفارش کی گئی ہے اور وزارت داخلہ کو بھی اس حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق دونوں ملزمان کا نام ای سی ایل ڈالنے سے متعلق خط لکھنے کی وجہ دونوں افراد کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ [post-relate link=”https://humnews.pk//latest/90351/” position =”left”] واضح رہے کہ نیب ذرائع کے مطابق…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس افسر ایس پی طاہر داوڑ کا قتل اہم واقعہ اور سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے, واقعہ کی سرکاری سطح پرتصدیق نہیں ہوئی ہے البتہ میڈیا پر تفصیلات ضرور آئی ہیں، کل معاملے پر تفصیلی بیان دوں گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الوقت وہی بتارہے ہیں جو وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعہ کا دفتر خارجہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو پیشکش کی کہ اگر…
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے نیب سب جیل میں ملاقات کی۔ نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات منسٹر انکلیو میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات میں اُن کی خیریت بھی دریافت کی اور اہلخانہ کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ مشکل صورتحال میں ثابت قدم رہنے پر حوصلہ افزائی بھی کی۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سے نواز شریف کی اُن سے یہ…









