Author: فیضان خان

Muhammad Faizan Khan has graduated from Bhimber University Azad Kashmir with a BS in Mass Communication. He has worked with ATV, 24 News Channel, Samaa and Hum News as a journalist. Faizan has gathered experience of 10 years in the field of journalism.now he is working with Hum News as a Journalist. Faizan has special expertise in the National Accountability Bureau, Parliamentary and Political Reporting.

منی لانڈرنگ ریفرنس، سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف نیب تحقیقات کی تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔  ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ 2003 میں سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے  سلمان شہباز کے اثاثوں کی مالیت 20 ہزار روپے تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق سلمان شہباز 2017 میں 2 ارب 60 کڑور کے اثاثوں کے مالک ہو گئے۔ ملزم سلمان شہباز نے ایک ارب سے زائد کی رقم غیر ملکی ترسیلات زر ہونے کا دعوی کیا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کا غیر ملکی ترسیلات زر کا دعوی…

Read More
مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد :جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی سے موجودہ حکومت باخبر تھی،ٹرمپ جس ثالثی کی بات کر رہاہے وہ مقبوضہ کشمیر کی نہیں آزاد کشمیر کی بات ہے۔ امیر جمعیت علمائے اسلام ف  مولانا فضل الرحمن  نے یہ بات آج جے یو آئی آزاد کشمیر کے علمائے کرام کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہے۔ اجلاس جے یو آئی کے سب آفس آئی نائن اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں میں کشمیر کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کی بڑی تعداد میں…

Read More
پنجاب کے ایک اور صوبائی وزیر کو نیب طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد: حکومت قومی احتساب بیورو(نیب) کے  قانون میں کیا ترامیم کرنے جارہی ہے اس کا پتہ ہم نیوز نے لگا لیاہے۔ نیب قانون میں تجویز کردہ ترامیم کا مسودہ سامنے آ گیا ہے۔ ہم نیوز کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق نیب قانون میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ کو 90 دن سے کم کر کے 45 دن کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ  نیب کی جانب سے تحقیقات کے بعد بند ہونے والے کیس کو دبارہ نہیں کھولا جا سکے گا۔احتساب عدالتیں قبل از گرفتاری اور گرفتاری کے بعد ضمانت…

Read More

اسلام آباد: متحدہ حزب اختلاف کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاسکل گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔  ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دی تو اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔ شہباز شریف کی عدم موجودگی پر خواجہ آصف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اپوزیشن جماعتیں صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے متعلق۔حکمت عملی طے کریں گی۔ اجلاس میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس کے گزشتہ خطاب کا بھی موزانہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن کا صدرمملکت کے خطاب کے دوران…

Read More

اسلام آباد: حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق قوم سے کئے گئے خطاب پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہاہے کہ محصور کشمیریوں اور محبوس کشمیری ماؤں بہنوں کو آزادی کے لئے عملی اعلانات کی توقع تھی۔ وزیراعظم کے معذرت خواہانہ خطاب نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا عملی جواب بہتر اور پائیدار خارجہ پالیسی میں ہے۔ ناتجربہ کار اور غیر زمہ دار حکومتی دور میں پاکستان خارجہ محاز پر…

Read More
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو(نیب ) کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے کیس میں دفتر خارجہ کے سینیئر حکام سے تفتیش کی ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دفتر خارجہ کے 8 اعلی افسران سے گزشتہ ہفتے تفتیش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق  بعض افسران کو بیرون ملک  سے وطن واپس طلب کرکے تفتیش کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق تفتیش ان افسران سے کی گئی جن کا تعلق پروٹوکول سیکشن اور سیکرٹری خارجہ کے دفتر سے تھا۔ ذرائع  نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ نعیم…

Read More
زیادہ کرپشن ہو گی تو زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہوں گے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہا جاتا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، ایسا ہرگز نہیں ، نیب نیازی گٹھ جوڑ نہیں ،نیب پاکستان گٹھ جوڑ ہے۔  چیئرمین  نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بات آج اسلام آباد میں  کاروباری طبقے سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروپگنڈہ میں نہ آئیں کہ نیب کاروباری طبقے کو ہراساں کر رہا ہے،کاروباری طبقے کو کیوں ہراساں کریں گے؟جانتے ہیں کہ کاروباری طبقہ ملک کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بزنس مین خوشحال ہوگا…

Read More