Author: مونس سراج

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چوری کے الزام میں پکڑے گئے نوجوان کو شہریوں کی جانب سے زندہ جلانے کی کوشش ناکام  ہوگئی ۔ نوجوان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کراچی میں ایک اور ریحان شہریوں کے قہر سے بچ گیا۔بلدیہ مواچھ گوٹھ میں رات گئے اہل محلہ نے ایک نوجوان کو چوری کے الزام میں پکڑلیا۔اسے بجلی کے پول سے باندھ کر بدترین تشدد کیا گیا۔ نوجوان کو برہنہ کرکے زندہ جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔ مشتعل افراد نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو…

Read More
مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی میں قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے نیوزاینکر مرید عباس کی اہلیہ نے  واقعہ کی ایف آئی آر پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ واقعہ کے عینی  شاہدعمر ریحان نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عمرریحان نے اپنے بیان میں کہا عاطف زمان نے اسے کال کرکے  کہا کہ مرید کولے آؤاس کی فائل کلوزکرنی ہے۔ نیوز اینکر  سمیت دو افراد کے قتل کیس  میں   نیا موڑ آگیا ہے۔ مرید عباس کی اہلیہ نے واقعہ کی ایف آئی آر پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ ان  کے وکیل   کا کہنا ہے کہ  ملزم نے…

Read More