Author: مظاہر سعید

کراچی: واردات کے دوران اسلحہ استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز پر دہشت گردی کی دفعات لگیں گی، خصوصی مجسٹریٹ کیسزسنیں گے، موٹرسائیکلوں میں ٹریکرز لگائےجائیں گے اور موٹرسائیکل و موبائل کی خرید و فروخت کی رجسٹریشن ہوگی۔ حکومت سندھ نے اس ضمن میں قانونی ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے شرکاء کو امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی…

Read More

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں رہائشی علاقوں میں قائم نجی اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد نجی اسکولوں اور بلخصوص پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ایس بی سی اے کے نوٹس جاری ہونے پر مالکان سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ تنظیم کی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ تمام رجسٹرڈ اسکولوں کو موجودہ حالت میں تسلیم کیا جائے۔ ایس بی سی اے کے نوٹس نے اسکول مالکان اور بچوں کے…

Read More
آئیڈیاز2018 کا دوسرا روز: آرمی چیف کانفرنس سے خطاب کریں گے | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز ملک اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے اور کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ دفاعی نمائش کے دوسرے روز پاک بحریہ کے تحت بحر ہند میں سیکیورٹی کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کے پہلے دو روز غیرملکی وفود، تاجروں اور نیٹ…

Read More

 کراچی: جمعے کی صبح چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے ہیں جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ ایک سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کا عملہ بالکل محفوظ ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جگہ کلئیر کر رہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے بتایا کہ دہشت گرد قونصل خانے کی چاردیواری میں داخل ہوئے تاہم عمارت میں داخل نہیں ہو سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چینی قونصل خانے…

Read More

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین مانگ لی گئی ہے۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کیبنٹ سیکریٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن کے سیکشن افسر محسن علی نے اس ضمن میں باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے، ڈی جی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور ڈی جی پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے سی اے اے…

Read More
قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سہولیات فراہم کرنے پر چیف جسٹس برہم | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کو سہولیات فراہم کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کو حکم دیا کہ مجرم کو ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس نے کراچی میں ملیر جیل کے اچانک دورے کے دوران قیدیوں کے بریکس کا معائنہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار شاہ رخ جتوئی کے کمرے میں ٹی وی، موبائل اور پنکھا دیکھ کر انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔ انہوں نے جیل حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پھانسی کا مجرم ہے اسے…

Read More

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے سندھ  میں صوبائی محکمہ اطلاعات کے دفتر پر چھاپہ مارا کر ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔ ذرائع کےمطابق محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے اربوں روپے کے اشتہارات ایسے اخبارات کو جاری کیے گئے جن کا وجود ہی نہیں ہے۔ نیب کی چھ رکنی ٹیم نے محکمہ اطلاعات کے دفتر میں ایک گھنٹہ تک چھان بین کی اور جاتے ہوئے اہم ریکارڈ ساتھ لے گئی ہے۔ ٹیم میں ڈائریکٹر لیول کے افسران شامل تھے۔ نیب کو شبہ ہے ڈمی اخبارات کو جاری کیے گئے اشتہارات کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی ہے اور اس…

Read More
بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کے الیکٹرک حکام کی لاپروائی سے بچے کا بازو ضائع ہونے کا مقدمہ کراچی میں درج کر لیا گیا ہے جس میں بجلی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارے کے حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق الیکٹرک حکام کی لاپرواہی سے بچے کے بازو ضائع ہونے کا معاملہ میڈیا پر آیا تو اسے توجہ ملی جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ آٹھ سالہ عمر کے والد محمد عارف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں کے…

Read More
کراچی: سینٹرل جیل، انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی: ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب نے جیلوں میں قائم منظم نیٹ ورک توڑنے کے لیے 82 افسران و اہلکاروں کا تبادلہ کردیا ہے۔ تبادلوں کا سلسلہ تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ ہم نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ تبادلے جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کے انکشاف کے بعد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیلوں میں تعینات تمام پرانے افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ تبادلے تین مراحل میں کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جن افسران واہلکاروں…

Read More