Author: مظاہر سعید

کراچی میں تیز آندھی، حادثات سے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کراچی میں سوموار کی صبح تیز آندھی کے سبب پول گرنے اور دیگر حادثات میں تین افراد جاں بحق اورلگ بھگ 65  افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ایک شخص کی ہلاکت کراچی کے علاقے پیپلزچورنگی کے قریب درخت گرنے سے ہوئی۔ دو تلوار کے قریب بجلی کے تین پول گر گئے ہیں۔ ایک پول قریب کھڑی گاڑی کے بونٹ پر گرا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔ جاں بحق بچی کی شناخت …

Read More

کراچی: سندھ میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کے سامنے بے بس انتظامیہ نے سرکاری اساتذہ کو آئندہ سال کوچنگ سینٹرز میں پڑھانے سے روک دیا ہے۔ وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے بورڈ حکام اور کالج پرنسپلز کے ساتھ اجلاس کے دوران صاف الفاظ میں کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل برادشت نہیں کی جائے گی۔ سردار شاہ نے سرکاری اساتذہ کے کوچنگ سینٹرز میں پڑھانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جو اسکول اضافی فیس لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ بھی…

Read More

کراچی :سی ٹی ڈی نے سابق کور کمانڈر کراچی اور سانحہ عاشورہ حملے سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے کینٹ اسٹیشن سے کالعدم جنداللہ کے دہشت گرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق کالعدم جماعت کا تخریب کار اسحاق عرف گل شہر میں بڑی کارروائی کی نیت سے آیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد  شہر میں بڑی کارروائی کرنے کے لئے بلوچستان سے آیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے سابق…

Read More
نویں جماعت

کراچی: تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات میں نقل کا نہ رکنے والا سلسلہ برقرارہے ۔  امتحانی مراکز میں موبائل فونز اور گائیڈوں کا آزادانہ استعمال جاری ہے ۔ انویجلیٹرز کی موجودگی میں طلبا بے خوف ہوکر موبائل فون کے ذریعے پرچے حل کرنے میں مصروف ہیں۔ سر عام بے لگام ہونے والی نقل نے کیمسٹری کا مشکل پرچہ آسان بنا دیا ہے ۔ اساتذہ کی معطلی کے باوجود نقل مافیاں سرگرم ہے۔ مختلف مرکز امتحانات کے باہر حل شدہ پرچہ دستیاب ہیں۔ مختلف امتحانی مراکز میں ایک ہی بنچ پر تین تین طلبا کو بٹھا کر پرچہ لیا جارہاہے۔ …

Read More