پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے شادی میں جہیز مانگنے ، نمود و نمائش اور فضول اخراجات کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کی راشدہ رفعت نے شادی میں فضول اخراجات کرنے اور جہیز مانگنے کے خلاف قرار داد پیش کی۔ قرار داد کو ایوان میں موجود نمائندوں نے اکثریت رائے سے منظور کرلیا۔ اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد اب کے پی کے میں جہیز دینے اور شادی میں فضول اخراجات کرنے پر پابندی ہوگی۔ قانون کے مطابق دولہے والوں کی جانب سے دولہن کے گھر والوں سے جہیز مانگنے کا فعل…
Author: مریم خالد
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ کی گرفتاری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے ایک بیان میں ڈی جی نیب کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی کی مذمت کی ہے۔ اںہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب کو دھمکیاں ملنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ احد چیمہ چوری میں معاونت کرنے والے بیوروکریٹس میں سے ایک ہیں، ان جیسے افسران سرکاری وسائل پر ڈاکہ زنی کی وارداتیں کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری…
لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم عدلیہ کے فیصلوں سے صدمے میں ہے لوگ پوچھنا چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا جرم کیا ہے؟ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے اور آ ئین میں دئیے گئے حقوق کا سب کو احساس ہے۔ سپریم کورٹ آئین کی تخلیق ہے جبکہ آئین کو پارلیمنٹ نے بنایا ہے۔ انہیں اس بات سے اختلاف ہے کہ آئین پارلیمنٹ سے اوپر ہے، تخلیق اپنے خالق سے بڑی نہیں ہوسکتی۔ پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق کسی شہری کے…
اسلام آباد: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل تھری) کوشائقین کےلیےدلچسپ بنانےمیں شریک ٹیموں کے لئے تیارہ کردہ گانوں کا اہم کردار رہا ہے۔ گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی تھی جس کے بعد مقابلے شروع ہو چکے ہیں۔ کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں کی ٹیمیں شامل ہیں اس لئے یہ پورے پاکستان کی لیگ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ٹیموں کے جھنڈوں سے ڈی پییزاور کورفوٹوز کو رنگ دیا۔ ٹیموں کے آفیشل گانے ریلیز کے چند دنوں…
کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں قائم ایسی خفیہ لیبارٹریز کا انکشاف کیا ہے جہاں ادویات سے منشیات تیار کی جا رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی تھی۔ گرفتار ہونے والے افراد نے تفتیش کے دوران اس گھناؤنے دھندے کا انکشاف کیا تھا۔ دسمبر 2017 میں لیاری کے ایک مکان سے بڑی مقدار میں پیراسیٹامول اور پیناڈول سمیت سردی سے بچاؤ اور درد کش ادویات ملی تھیں۔ کارروائی کے دوران رینجرز نے سوڈوایفی ڈرین اور ڈیکسٹرومیتھورفن اجزاء رکھنے والی دوائیں ٹیلی نول اور وکس بھی…
لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں واقع شاد مان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کے لیے دائر درخواست پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ایک ہی جیسی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ شاد مان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کی درخواست بھگت سنگھ میموریل فائونڈیشن کے چئیرمین نے ایڈووکیٹ عبدالرشید قریشی کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ بھگت سنگھ ایک فریڈم فائٹرتھا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے بھگت سنگھ کی بہادری اور جرات کی تائید کی…
لاہور: سرکاری اسپتالوں میں ڈائلیسزمشینیں کم ہونے کے خلاف تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سبطین خان نے تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں اضافے کے باعث حکومتی مشینری کم پڑ گئی ہے۔ اسپتالوں میں سوا کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 206 ڈائلیسز مشینیں موجود ہیں۔ محمد سبطین خان نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ اسپتالوں میں موجود 206 مشینوں میں سے 39 عرصہ دراز سے خراب ہیں۔ مشینری کی کمی کے سبب ایک مریض کی باری آنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔ تحریک…
داپچی: بوکو حرام کی جانب سے مبینہ اسکول حملے میں لاپتہ چند لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ شمالی نائجیریا کے علاقے داپچی میں واقع ایک بورڈنگ اسکول پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حملہ کیا تھا۔ حملے کے دوران تمام بچوں اور اساتذہ نے قریبی جھاڑیوں میں پناہ لی تھی۔ اسکول حملے کے بعد قریباً 100 کے قریب بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ والدین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے لڑکیوں کو ٹرک میں جاتے ہوئے دیکھا۔ سرکاری حکام کے حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول…
اسلام آباد : انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوازشریف کا نام پارٹی صدرکےعہدے سے ہٹا دیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کو کئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدارات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ عدالت نے پارٹی صدر کے طور پر دئیے گئے نواز شریف کے تمام احکامات بھی کالعدم قرار دے دئیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ویب سائٹ پرسیاسی جماعتوں کی ترمیم شدہ…
دبئی: بحرین میں انسانی حقوق کے کارکن اور یمن میں سعودی اتحاد کی کارروائیوں کے مخالف فرد کو متنازعہ ٹویٹ کرنے پر پانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ 2011 میں نبیل رجب نے بحرین میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ اپنی حالیہ ٹویٹ میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں کئے گئے فضائی حملوں کی مخالفت کرنے پر 53 سالہ نبیل رجب کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق انہیں حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں سزا دی گئی۔ بحرینی قانون کے تحت ہمسایہ…
نیویارک: اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ جہاں پیدا ہونے والے ہر22 میں سے ایک بچہ پہلے ماہ میں ہی موت کے منہ میں چلاجاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ادارے یونییسیف نے 1990 سے 2016 تک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک فہرست شائع کی ہے۔ فہرست میں تمام ممالک کی درجہ بندی نومولود بچوں کی شرح اموات کے مطابق کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 26 لاکھ بچے پیدائش کے پہلے ماہ میں ہی موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لیکن کچھ ممالک میں نومولود بچوں کی…
لاہور: ماچس کی ڈبیہ پر قائد اعظم کی تصویر لگانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرار داد میں موقوف اختیار کیا گیا کہ رائے ونڈ میں ایک فیکٹری نے قائد اعظم کی تصویر ماچس کی ڈبیہ پر لگا دی ہے۔ محسن میچ فیکڑی لمیٹڈ کی جانب سے ماچس کی ڈبیہ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں کرنا سراسر زیادتی ہے۔ ملک تیمور مسعود نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ استعمال شدہ ماچس کی ڈبیہ بازاروں اور گلیوں میں لوگوں کے پاؤں کے…
طائف: مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر بنو سعد کے علاقے میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ سے منسوب درخت سمیت چار مقامات ختم کر دئیے گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ختم کئیے جانے والے چار مقامات میں ’’شجر رسول“ بھی شامل ہے۔ شجر رسول کو طائف کے مقدس درخت یا مبارک درخت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات ختم کرنے کا فیصلہ زائرین کو مشرکانہ رسومات اور بدعات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے عمرے پر آئے معتمرین درخت کی زیارت کیلئے جانے…
لاہور:پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کوبغیرٹیسٹ ادویات دینے کے خلاف مسلم لیگ ق کی خدیجہ عمرنے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی۔ تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے تصدیق کروائے بغیرادویات خریدنے کاا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کی نااہلی کے سبب ادویات بغیر کسی تجزیے کے مریضوں کو کھلائی جارہی ہیں۔ ق لیگی رکن اسمبلی کے مطابق چلڈرن اسپتال اور پنجاب میڈیکل کالج سے منسلک ٹیچنگ ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کی ادویات ٹیسٹ کروائے بغیر فراہم کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ سے جناح ہسپتال میں بغیر ٹیسٹ کیے ادویات مریضوں…
اسلام آباد: پاکستان اور روس نے فوجی تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کے چار روزہ دورہ روس کے متعلق دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان مذاکراتی دور ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی وعالمی امور اور مشرق وسطی کی صورتحال زیر غور آئی۔ دونوں ممالک کے مابین اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر بھی غور ہوا۔ روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک…














