اسلام آباد: فیس بک نے پاکستان میں خون کے عطیات میں اضافے کے لئے خصوصی فیچر متعارف کروادیا ہے۔ سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا نیا فیچر لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کروانے میں مدد دے گا۔ فیچر سے خون کا عطیہ دینے اور وصول کرنے والے افراد میں رابطہ نہایت آسان ہوجائے گا۔ فیس بک میں شعبہ صحت کی ہیڈ آف پروڈکٹ ہیما بوداراجو نے امید ظاہر کی کہ نئے فیچر سے ضرورت مند افراد کو خواہش مند عطیہ کنندگان سے رابطہ کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کا شمار ایسے ممالک…
Author: مریم خالد
لاہور: وزیراعلیٰ ای یوتھ پروگرام کے تحت لاہور تعلیمی بورڈ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے آخری مرحلہ میں پانچ سو طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کے مطابق لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ میٹرک کے گزشتہ امتحانات میں 91 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پرلیپ ٹاپ دیا گیا۔ وزیراعظم ای یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کے…
لاہور: محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں سپورٹس مقابلہ جات کا انعقاد روک دیا۔ انتظامیہ نے اسپورٹس میلہ روکنے کی وجوہات نہیں بتائی تاہم یکم مارچ سے میٹرک امتحانات کا آغاز مقابلہ جات کے التوا کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اسپورٹس میلہ جات خادم پنجاب شہباز شریف اسپورٹس کمپٹیشن کے تحت ہونا تھے۔ کھیلوں میں صوبے بھر کے اسکولوں کے طالب علموں کی شرکت متوقع تھی۔ صوبے بھر میں ہونے والے ٹورنامنٹس کے دوران سرکاری اسکولوں میں کرکٹ، فٹ بال،ہاکی، بیڈمنٹن اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کراوئے جانا تھے۔ ڈائریکٹریٹ برائے پبلک انسٹرکشنز پنجاب کے مراسلہ…
جے پور: دنیا بھر کے سیاح ان دنوں خوبصورت پہاڑی مقامات اور سر سبز وشاداب میدانوں کے بجائے صحرا کا رخ کر رہے ہیں۔ بھارتی ریاست راجھستان کا گلابی شہر دنیا بھر کے سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک بن رہا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستانی شہر بہاولپور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کو اس کی تعمیرات میں استعمال ہونے والے گلابی رنگ کے پتھر کی وجہ سے گلابی شہر کہا جاتا ہے۔ 2008 میں شہر کو ایشیاء کا ساتواں بڑا سیاحتی مرکز قرار دیا گیا۔ 1876 میں جب برطانوی شاہی خاندان نے…
اسلام آباد: سرخاب کا شمار اپنے رنگین پروں کے باعث دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں میں ہوتا ہے۔ لیکن صرف پر ہی نہیں سرخاب کی آواز اور رقص بھی انوکھا ہے۔ اردو ادب میں اسی پرندے کے پر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ “اسے کونسا سرخاب کا پر لگا ہوا ہے” اور یہ ایک ضرب المثل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ لیکن اس نایاب پرندے کے متعلق بہت لوگ ناواقف نظر آتے ہیں۔ اونچے درختوں پر بسیرا کرنے والے اس خوبصورت پرندے کی 35 سے زیادہ اقسام ہیں۔ جس میں سنہرا سرخاب، عام سرخاب، اور پٹے دار سرخاب بہت مشہور…
دبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی ‘ہوا ہوائی گرل’ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ نے اداکارہ کی موت کو حادثاتی قرار دے دیا۔ سری دیوی 24 فروری کو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاور ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں۔ شادی کی تقریب میں وہ اپنے شوہربونی کپوراور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئیں۔ سری دیوی کے شوہر فلم پروڈیوسر بونی کپور کے مطابق دونوں نے رات کا کھانا باہر کھانے کا پروگرام بنایا۔ جس کے لیے اداکارہ تیاری کے لیے باتھ روم گئیں جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ابتدائی طور پر سری دیوی کی موت…
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ناردا) سے مرتد ہو کر قادیانی ہونے والے 10 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں ختم نبوت سے متعلق شقوں میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے ایک رکنی بینچ کے سامنے ہوئی۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ چار معاونین میں سے ایک پروفیسر حسن مدنی نے کیس میں معاونت کی۔ عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ نادرا رپورٹ کے مطابق تقریباً دس ہزار افراد نے…
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواستیں پاکستان عوامی تحریک اور ممتاز قانون دان مخدوم نیاز انقلابی نے دائر کیں۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دیے گئے ہیں لہذا ان کے نام سے پارٹی کی رجسڑیشن نہیں رہ سکتی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نااہل شخص کے نام پر پارٹی کی رجسٹریشن غیر قانونی ہے۔ اس لئیے مسلم لیگ ن (نواز) کے آخر سے نواز کا نام ہٹایا جائے۔ الیکشن کمیشن…
لاہور:انسانی گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری اور فروخت کرنے والے گروہ کے دو مزید ارکان لاہور سے گرفتار کر لیے گئے۔ گردوں کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی مسلم ٹاون پولیس کے انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی۔ گزشتہ ہفتے اس غیر قانوںی عمل میں ملوث ڈاکٹر اور مریض سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرخالد محمود نامی معالج نے 18 فروری کو رحمت علی کے گردوں کی غیر قانوںی طور پر پیوند کاری کی تھی۔ پولیس نے حالیہ کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان ظفر اللہ چیمہ اور…
لاہور:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین عام انتخابات میں پنجاب کی تین اور خیبر پختونخوا کی دونشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور میانوالی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے میدان میں اتریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک…
اسلام اباد: وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں میڈیا کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔ طلال چودھری نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عبوری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے خلاف کیس کا تمام ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل ایک معزز شہری اور پارلیمنٹیرین ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی دانستہ یا غیر دانستہ طور پرعدالت کی توہین نہیں کی بلکہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ طلال چوہدری کی جانب سے عبوری جواب میں مزید…
لاہور: پولیس نے رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی انسپکڑجنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق دوسپریٹنڈنٹس، چارڈپٹی سپریٹنڈنٹس، نو اسٹیشن ہاؤس آفیسرزاورایک ہزارسے زائد پولیس اہلکارفرائض سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹرحیدراشرف نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع 24 سے 26 فروری تک جاری رہے گا جس میں شریک ہونے والے ہر شخص کی بائیومیٹرک نظام کے زریعے تلاشی لی جائے گی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اجتماع میں حصہ لینے والے تمام افراد کے داخلے سے قبل جسمانی تلاشی اور شناختی کارڈ کے اندراج کو یقینی بنایا…
لاہور: پنجاب اسمبلی میں این جی اوز کو ملنے والی امداد کا شفاف آڈٹ کروانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پیش کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق تمام این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کا شفاف آڈٹ کروایا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ تمام غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈذ بذریعہ اسٹیٹ بنک وصول کرنے اور اپنے پراجیکٹس کے بارے میں حکومت کو پہلے سے آگاہ کرنے کا پابند کیا جائے۔ لیگی رہنا نے قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ حکومت…
کراچی: فیشن کی دنیا کے بڑے ناموں میں سے ایک گل احمد کے آئیڈیاز کو سوشل میڈیا پرخواتین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گل احمد آئیڈیاز اس وقت تنقید کا نشانہ بنا جب کراچی کی ایک خاتون نے فیس بک پراپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کو پوسٹ کیا۔ ساشا شہرزادی نامی خاتون نے بتایا کہ قریباً آٹھ بجے وہ گل احمد آئیڈیاز کی دو تلوار پر واقع اوشن مال کی دوکان پر گئیں۔ ساشا شہرزادی نے کہا کہ وہاں ایک لباس چیک کرنے کے لئے انہیں کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے (چینجنگ روم) میں جانا…
ممبئی: بھارت کی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ایم) نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ انڈیا جا کر بالی وڈ میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانی اداکاروں کے متعلق نئے فیصلے کا اعلان 22 فروری کو ایف ڈبلیوآئی سی ایم کے ممبران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ https://twitter.com/ashokepandit/status/966641919525773312 فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائز کو آل انڈیا سنیما ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی تصور کیا جاتا ہے جس کے ساتھ پورے بھارت کی فلم اور ٹی وی ایسوسی ایشنز کا الحاق ہے۔ ایف ڈبلیوآئی سی ایم کے جاری کردہ اعلامیہ…














