لاس اینجلس: ہالی وڈ شہر میں شوبز انڈسٹری کے اعلیٰ ترین اعزاز آسکر ایوارڈز کی 90 ویں تقریب ہوئی۔ ڈولبی تھیٹر کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی برسات ہوئی تو پورا شہر رنگوں سے جگمگا اٹھا۔ رواں سال ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز اور بافتا ایوارڈزمیں ہالی وڈ اداکاروں سمیت اہم شخصیات نے سیاہ لباس پہنا تھا۔ احتجاج کی علامت سیاہ رنگ کو “می ٹو” اور “ٹائمز اپ” نامی تحریکوں کو فروغ دینے کے لئے پہنا گیا تھا۔ دونوں تقاریب میں جنسی طور پر حراساں کئے جانے کے خلاف خواتین کے علاوہ مرد حضرات نے بھی سیاہ لباس پہنا۔ گولڈن گلوب…
Author: مریم خالد
لاہور: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اجینوموتو( چائنیز نمک) کی پاکستان میں فروغ پر پابندی لگا دی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اجینوموتو اور استعمال شدہ تیل کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کیس کے دوران ریمارکس دئیے کہ اجینوموتو صحت کے لئیے نقصان دہ ہے اس لئیے فروخت کی جازت نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کمیشن کے سربراہ مصطفی رمدے کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ رمدے روزانہ وزیراعلیٰ ہاؤس جاتے ہیں لیکن آج اتنے اہم کیس…
اسلام آباد: انوشکا شرما کی نئی ہارر فلم ’پری‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پاکستانی سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن نے فلم پری کی نمائش پر پابندی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ فلم میں متعدد بار پاکستانی سینسر بورڈ کے قائم کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ https://twitter.com/BABUCRATE/status/969471276468396032 چیئرمین مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ فلم کے لاتعداد مناظر اور ڈائیلاگز پاکستان کے مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں۔ سینٹرل بورڈ سے قبل پنجاب اور سندھ سینسر بورڈ چند سین حذف کرنے…
پشاور: پشاور میں کچھ عرصہ قبل کھلنے والے چڑیا گھر میں ہرنوں کو شہر کی آب وہوا راس نہیں آئی۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ نئے آنے والے ہرنوں میں سے ایک ہرنی کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی ہے جب کہ باقی آٹھ ہرنوں کی بھی طبیعت خراب ہے۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر سید محمد علی کے مطابق ہلاک ہونے والی ہرنی کو بیرون ملک سے برآمد کیا گیا تھا۔ ہرنی کی عمر چار سال تھی اور اس کا تعلق فیلو ڈیئر نسل سے تھا۔ پشاور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ ہرن کی موت…
کراچی: پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے نے لاکھوں پرستاروں اور چاہنے والوں کو حیران کردیا۔ عائشہ خان نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں سمیت، انڈسٹری کے تمام ساتھیوں کی شکر گزار ہیں۔ خوبرو اداکارہ نے پوسٹ کے زریعے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں…
لاہور: پاکستان سپر لیگ 2018 (پی ایس ایل تھری) کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹیں آج سے دستیاب ہوں گی۔ 20 اور 21 فروری کو پی ایس ایل کے دو پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دو مارچ سے میچز کی ٹکٹیں ٹی سی ایس سینٹرز پر دوپہر 12 بجے کے بعد سے دستیاب ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ پانچ فروری کو ہوگا۔ جس کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں ہو گا۔…
نیویارک: تصویرکھینچنے کے نئے انداز سیلفی نے انتہائی کم وقت میں فوٹوگرافی کے شعبے میں حیران کن تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ سیلفی لینا اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنا اب کچھ سیکنڈز کی بات ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس حلقہ احباب سے رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مگر نئی نسل یہاں دستیاب دیگر مواد کے بجائے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پر تصویریں اپ لوڈ کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ گوگل فوٹوز کے نائب صدر انیل سبھروال کا کہنا ہے کہ سیلفی کی ایجاد کے بعد صرف گوگل سرورز کے ذریعے اپ لوڈ کی جانے والی…
دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لئے روانہ ہوگئے۔ جوفرا آرچر کی جگہ ٹیم انتظامیہ نے بگ بیش میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسڑیلوی کھلاڑی بین لافلنگ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ فاسٹ بولرانگلش کاؤنٹی میں سسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔ بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے تیز بولر جوفرا آرچر کو کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ بریتھ ویٹ نے ورلڈ کپ کوالیفائر کی وجہ سے پی ایس ایل میں کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔ جوفرا آرچر صرف یکم مارچ تک کوئٹہ کی…
گھانا: مغربی افریقہ کے ایک شہر میں وسائل کی کمی کے باعث اسکولوں میں ٹیچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ ایسے ہی کسی اسکول میں ایک ٹیچر نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا مضمون پڑھانے کا بیڑہ اٹھایا۔ آوراہ کاوادو ہوتش نے ٹیکنالوجی جیسا جدید مضمون بہترین انداز میں سیکھانے کے لئے ایک انوکھا طریقہ تلاش کیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی کہانی لکھ ڈالی۔ https://www.facebook.com/hottish.owura/posts/1948212815208114 پانچ فروری کو آوراہ کاوادو نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ گھانا کے اسکول میں بلیک بورڈ پر آئی سی ٹی پڑھانا بہت مضحکہ خیز ہے۔ لیکن چونکہ مجھے اپنے…
لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغ گل بیگم کے مکینوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جمرات کو میانی صاحب قبرستان اراضی کیس میں پراپرٹی مالکان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ اراضی کیس میں درخواست ایڈوکیٹ شاہد مقبول شیخ اور مقبول حسین شیخ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ اپیل کندگان میں دربار پیر عبدالغفار شاہ کے گدی نشین سید طاہر محمود سمیت دیگر…
لاہور: لاہور ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہو گیا ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک امتحانات کے لئے 812 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ رواں سال تقریباً دو لاکھ 34 ہزار بچے میٹرک کا امتحان دیں گے. امتحانات کے پہلے روز پانچ پرچے لئے جائیں گے۔ صبح کے اوقات میں عربی، بزنس اسٹڈیز، کلاتھ اینڈ ٹیکسٹائل جب کہ شام میں غذا وغذائیت اور جغرافیہ کے امتحان ہوں گے۔ بورڈ انتظامہ کا کہنا ہے کہ طالب علموں کی سہولت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام امتحانی سینٹرز…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ڈریپ کو زیر التواء درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر دو سے پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ادویات کی قیمتوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مطابق ادویات بہت مہنگی ہیں۔ دوائی ازخود مہنگی سے کمپنیوں کو فائدہ اورعوام کو نقصان ہو رہا ہے۔ معاملے کو جلد حل کرنا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈریپ میں زیر…
لاہور: مارکیٹ میں فروخت ہونے والے غیر معیاری دودھ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے کمر کس لی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسمبلی کو تحریری جواب کے زریعے مطلع کیا کہ خشک دودھ فروخت کرنے والی 15 کمپنیوں کے نمونہ جات حاصل کیے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 15 نمونہ جات میں سے صرف چھ کمپنیوں کا خشک دودھ معیاری تھا۔ نو کمپنیوں کے نمونہ جات معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ ادارے نے خشک دودھ شیر خوار بچوں کےلئے مضر صحت ہونے کی بھی تصدیق کر دی۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو اور…
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2007 سے اوپن ایئر تھیٹر بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ پی این سی اے کی جانب سے بھی نیا تھیٹر بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے لوک ورثہ اور پی این سی اے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔ پی این سی اے مسلسل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ہر روز وہاں تقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ادارے کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تمام سرگرمیاں…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث لوگ کالی بھیڑیں ہیں۔ بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ گردے نکالنا بہت بڑا ناسورہے اوراس دھندے میں ملوث لوگ کالی بھیڑیں ہیں۔ پیسوں کی خاطر گردے نکالنے سے بڑھ کرکوئی استحصال نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے کیااقدامات کیا جاسکتے ہیں؟ ڈاکٹر…














