اسلام آباد: ملکی آمدن میں 18 ارب کا اضافہ کرنے کے لئے حکومت نے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے سات فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 18 ارب کی رقم قدرتی گیس کے دو سرکاری اداروں کو دی جائے گی تاکہ انہیں خسارے سے بچایا جا سکے۔ ان اداروں میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) شامل ہیں۔ حکومتی تجاویز کے مطابق ایس این جی پی ایل کو تقریباً سات ارب اور ایس ایس جی سی کو تقریباً گیارہ ارب روپے دیے جائیں…
Author: مریم خالد
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے کی شرح میں 24 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے نو لاکھ 98 ہزار کے مقابلے میں رواں مالی سال 12 لاکھ 38 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 40 ہزار یعنی 24 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 2014 میں نو لاکھ 35 ہزار، 2015 میں 11 لاکھ تین ہزار اور2016 میں 12 لاکھ 60 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے۔ پاکستان میں…
گلوکوما (کالا موتیا) وہ بیماری ہے جس میں پردہ بصارت سے دماغ کو معلومات منتقل کرنے والے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ آنکھ کا دماغ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو جانے سے ابتداء میں نظر کمزور ہوتی ہے جس کے بعد آدمی مکمل طور پر بینائی سے محروم ہو جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق موتیا کی بیماری سے دنیا بھرمیں قریباً 50 لاکھ افراد اندھے ہو جاتے ہیں۔ آنکھ کے اندرونی حصوں کو خوراک فراہم کرنے کا کام خون میں موجود ایک مادہ سرانجام دیتا ہے۔ پانی جیسی شکل رکھنے والا یہ مادہ خوراک مہیا کرنے کے بعد پھر خون کا…
اسلام آباد: ہوائی جہازوں میں نصب بلیک باکس کسی بھی طیارے کے حادثے کے بعد انتہائی اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ اس آلے سے ملنے والی اہم تکنیکی معلومات حادثے کی تفتیش میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ بلیک باکس اس نارنجی یا لال رنگ کے آلے کو کہتے ہیں جو پرواز کی تمام معلومات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ بلیک باکس میں موجود وائس ریکارڈر(سی وی آر) میں دوران پرواز کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ ریڈیو نشریات سمیت عملے کی گفتگو اور انجن کا شور بھی اس میں ریکارڈ ہوتا ہے۔ سی وی آر کو…
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی جانب سے ملاقات کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات مئی کے آخر میں متوقع ہے۔ ترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرزکے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے وفد سے ملاقات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں جوہری ہتھیار کم کرنے پربات ہوگی۔ تاہم شمالی کوریا پرعائد پابندیاں کسی بھی معاہدے تک برقراررہیں گی۔ اس سے قبل بھی امریکا نے شمالی کوریا سے مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا…
اسلام آباد: جینز بلاشبہ ہر عمر اور جنس کے افراد میں مقبول ترین لباسوں میں سے ایک ہے۔ ایک وقت تھا جب جینز صرف مزدور پیشہ طبقہ پہنتا تھا لیکن اب یہ فیشن کی علامت سمجھا جانے لگا ہے۔ آسٹریلوی نیورولو جسٹ ڈاکٹر تھامس کیمبر نے جینز پہننے کے شوقین جوانوں کے لئے بری خبردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنگ جینز پہننے کی وجہ سے کولہوں اور ٹانگوں کے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔ اعصابی تناؤ اور ٹانگوں کی نسیں دبنے سے خون کی روانی میں رکاوٹ آجاتی ہے۔ دوسری جانب برطانوی طبی ماہرین کی ایک تحقیق میں انکشاف…
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ فرمز سے میڈیکل کالجز کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کروایا جائے۔ ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے یہ ریمارکس میڈیکل کالجز میں فیسوں کے اضافے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ ازخودنوٹس کیس کے متعلق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہت سارے ایشوز کو اکٹھا کر لیا ہے اب عدالت ہر معاملے کو علیحدہ علیحدہ دیکھے گی۔ 10 فروری کو سپریم کورٹ نے عدالتی معاون ڈاکٹر ندیم ظفرسے میڈیکل کالجز کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے تمام پرائیوٹ میڈیکل…
اسلام آباد: سام سنگ نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والا ٹی وی سیٹ ایجاد کرکے ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2018 کی نئی ٹی وی سیریز کیو ایل ای ڈی ( کوانٹم ڈاٹ لائٹ ایمیٹنگ ڈائی آڈ) کی خاص بات اس کا نیا فیچر ہے جسے سام سنگ نے “ایمبئنٹ موڈ” کا نام دیا ہے۔ ایک عام ایل ای ڈی کے مقابلے میں کیو ایل ای ڈی اسکرین پر دکھائی دینے والی تصویر یا ویڈیو کے رنگ بہت نمایاں نظر آتے ہیں۔ سام سنگ کی جانب سے اس نئے فیچر کو “ایمبئنٹ موڈ” کا نام اس لیے…
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری انفینٹ فارمولا فروخت کرنے والی کمپنیوں کا سامان مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ انفینٹ فارمولا کو مائیں عمومی طور پر اپنے دودھ کے متبادل کے طور پر بچوں کو دیتی ہیں جسے بے بی فارمولا بھی کہا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انفینٹ فارمولا فروخت کرنے والی چند بڑی کمپنیاں درآمدی اور مارکیٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ایسی کمپنیوں کے خلاف انفینٹ فارمولا ریگولیشن کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اتھارٹی ترجمان کے مطابق 3870 میڈیکل اسٹوروں اور دکانوں سے اب تک مختلف برانڈز کے 60…
خواتین کی صلاحیتیں یا ان کی قابلیت کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ماضی ہو یا آج ، ضرورت اور موقع کی بنیاد پرعورت نے ہر میدان میں اہلیت اور لیاقت کے جوہر دکھائے ہیں۔ مصنوعات کی فروخت ہو یا ٹیکنالوجی میں نئی ایجاد، صنف نازک ہر شعبے میں کامیاب ہے۔ ذیل میں ہم نیوز نے کچھ ایسے اداروں کا جائزہ لیا ہے جن کی کامیابی خواتین کی مرہون منت ہے۔ فلیکر: 35 سالہ آرٹ ڈائریکٹر کترینہ فیک نے 2002 میں تصویریں شئیر کرنے والی ویب سائٹ ‘فلیکر’ بنائی۔ ‘فلیکر’ نامی ویب سائٹ کترینہ فیک نے اپنی ایجاد کردہ ایک گیم کے…
کیلیفورنیا: موبائل مسیجنگ کی دنیا کے سابقہ بادشاہ بلیک بیری نے فیس بک پر پیٹنٹ چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔ بلیک بیری نے فیس بک اور اس کی ضمنی ایپ انسٹا گرام اور وٹس ایپ پر اپنے مسیجنگ پیٹنٹ کے اجزاء استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ ماضی میں اسٹیٹس کی علامت سمجھے جانے والے بلیک بیری نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی نے اپنی مسیجنگ ایپ میں ان کے پیٹنٹ شدہ فیچرز شامل کئے ہیں۔ ایک طویل عرصے تک ٹیکنالوجی میں سبقت رکھنے والے بلیک بیری نے موقف اختیارکیا کہ فیس بک نے سیکیورٹی، یوزر انٹرفیس…
اسلام آباد: چینی مسیجنگ ایپ وی چیٹ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے۔ وٹس ایپ اور وائبر جیسی یہ ایپلیکیشن نا صرف عمومی رابطے کا زریعہ ہے بلکہ اس میں کافی منفرد فیچرز بھی ہیں۔ ٹیکسی بُک کرنا ہو یا کھانا آرڈر کرنا، ڈاکٹر سے اپائٹمنٹ لینا ہویا بنک سے پیسے ٹرانسفر کرنا سب ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعے باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ چین کا سب سے بڑا سماجی رابطوں کا نیٹ ورک وی چیٹ ٹیکنالوجی کی ایک بڑی کمپنی ٹینسینٹ کی ایجاد ہے۔ وی چیٹ کے زریعے صارفین ایک دوسرے سے ٹینسنٹ کی ہی گیم…
شارجہ : اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے۔ جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 29 سالہ ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران تکلیف کا شکار ہوئے۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آندرے رسل تکلیف کے باعث فیلڈنگ کے دوران میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھرواپس نہیں آئے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیشن ایرول ایلکوٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کو دائیں ہیمسٹرنگ میں گریڈ ٹو کی انجری ہوئی…
پشاور: خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں مسیحاؤں نے مبینہ طور پر نومولود کی جان لے لی۔ ہم نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسپتال میں داخل ایک خاتون کے ہاں بچے کی ولادت کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر نومولود کا گلہ کاٹ دیا۔ دریائے ٹوچی کے قریب واقع اُرمڑ کے محنت کش رحیم کی بیوی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیرعلاج تھی۔ نازک طبی صورتحال کی وجہ سے معالجین نے بچے کی ولادت آپریشن کے زریعے کرنا طے…
لاس اینجلس: ڈولبی تھیٹر میں ہالی وڈ نگری کے لئے سجی آسکرایوارڈز کی 90 ویں تقریب کا اختتام ہوگیا۔ ایوارڈز کی تقریب میں ہالی وڈ، فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز رہیں۔ ہالی وڈ ستاروں کے علاوہ شائقین نے بھی بے صبری سے آسکر میں فاتح قرار پائی جانے والی فلموں کے ناموں کا انتظار کیا۔ ذیل میں دیکھتے ہیں کہ فلموں کے سب سے بڑے اعزازکو حاصل کرنے میں کونسی فلمیں کامیاب رہیں۔ ‘اے فینٹاسٹک وومن’ کو بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لئیے ایوارڈ ملا۔ فلم کوکو کے گانے ‘ری میمبرمی’…














