اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ۔ مشاورت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی گئی۔ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں میں نگران سیٹ اپ کے ناموں کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کے لیے عبدالرزاق داؤد، جسٹس تصدق جیلانی اورڈاکٹر عشرت حسین کا نام دیا ہے۔ جسٹس تصدق جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے 2013 سے 2014 تک خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت حسین 1999 سے 2006 تک گورنر اسٹیٹ بینک رہ…
Author: مریم خالد
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ بھر میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بطور احتجاج وزیراعلیٰ کے لئےچوڑیاں خرید لائے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خرم شیر زمان اور سیما ضیا نے لائی ہوئی چوڑیاں سندھ اسمبلی کے احاطے میں یہ کہہ کر دکھائیں کہ عوام کا مقدمہ نہ لڑسکنے والی حکومت انہیں پہن لے۔ خرم شیر زمان نے حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق بجلی نہیں دے رہا ہے تو صوبائی حکومت کیا کررہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور دیگر وزرا وفاق سے احتجاج کے بجائے…
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے برطانیہ روانہ ہو گئے۔ محمد حفیظ 17 اپریل کو لف برو اکیڈمی میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیں گے۔ گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔ دو نومبر کو محمد حفیظ کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں بالر کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔ متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے بعد حفیظ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ میں 52، ون ڈے میں 136 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کی ہیں۔…
لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئی۔ نیب لاہورکی جانب سے نوازشریف کو طلبی کا سمن بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں21 اپریل کو صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے سکیورٹی اسٹاف نےوصول کیا۔ رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سابق نوازشریف پرالزام ہےکہ انہوں نے بطور…
ہائنان: علی بابا کے بانی جیک ما نے بھی فیس بک سے جڑے مسائل حل کرنے پر زور دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جیک ما نے ایک تقریب میں فیس بک سے متعلق بیان دیا۔ جیک ما نے کہا کہ فیس بک کے تمام مسائل کی وجہ اس کا ایک حیرت انگیز اور بے مثال طور پر پھیلنے والے نیٹ ورک کے طور پر سامنے آنا ہے۔ چینی ارب پتی جیک ما نے مارک زکر برگ کو فیس بک سے متعلق مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مارک زکر برگ نقادوں کو سنجیدگی سے…
نیویارک: سیاحوں کی بڑی تعداد ایسے شہروں کا رخ کرنا پسند کرتی ہے جہاں خوبصورت مقامات کے ساتھ ساتھ لذیذ کھانا بھی ملے۔ ہر خطے کا کھانا ایک ٹیبل پر پیش کرنے کا فن دنیا کے کچھ ہی ریستورانوں کو آتا ہے۔ برطانوی کمپنی بوٹ اینڈ کو نے ایسے ہی کچھ شہروں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ فہرست میں دنیا کے مختلف شہروں کو انواع و اقسام کے کھانے پیش کرنے پر پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔ بوٹ اینڈ کو نے دنیا کے بڑے شہروں میں موجود ریسٹورنٹس کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں۔ گوگل میپ (نقشے) کی مدد سے ترتیب…
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ منتخب کرنےکیلئے بنائی گئی کمیٹی سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا نام نکال دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچʼمیڈیا کمیشن کیس کی سماعت کررہاہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نےدوران سماعت ریمارکس دیے کہ مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی، کمیٹی کے لئے وقت نکالنا ان کے لیے ممکن نہیں۔ انہوں نے وزیراطلاعات کی جگہ سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کوکمیٹی میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران…
اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آج کے لئے حاضری سے استثنا مل گیا۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہےہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نوازخراب موسم کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدرعدالت میں موجود ہیں اور ان کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد…
سرگودھا:جنرل الیکشن 2018 قریب آتے ہی پنجاب سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل فارق چیمہ نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں جہانگیر ترین، عامر محمود کیانی، انجینئر عطاءاللہ خان، انصر اقبال ہرل، حسن انعام پراچہ، فیصل گھمن، عمر فارق چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری فیصل فاروق چیمہ 2013 کے الیکشن میں سرگودھا کے حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور…
لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپہ فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کے شفٹ انچارج نائیک عبدالرزاق نے بتایا کہ 14 اپریل کو رات تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر ایک اندھی گولی ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ میں واقع گھر کے گیٹ کے بالائی حصے میں لگی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی(پی ایف ایس اے) کو تجزیہ کرنے کےلیے بلایا گیا جو اپنی رپورٹ پیر کے روز…
نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو سے زیادتی اور قتل کیس کی سماعت آج ہوگی۔ آصفہ بانو کیس کی سماعت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوگی۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کیس لڑنے والی خاتون وکیل دپیکا راجوات کو جان کا خطرہ ہے۔ دپیکا راجوات نے بیان دیا ہے کہ ان کو نہیں معلوم کہ وہ کب تک زندہ ہیں ، شاید انہیں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے اور یا قتل کردیا جائے۔ جموں کی ایڈوکیٹ اور سماجی کارکن دپیکا راجوات ہمیشہ عورتوں اور بچوں کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ خاتون وکیل…
لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے بننے والے چوتھے بنچ کےسربراہ پراعتراض کر دیا۔ نواز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں عدلیہ مخلاف تقاریر پر توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کے لئے قائم فل بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پراعتراض اپنے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کے ذریعے جمع کرایا۔ درخواست گزار نے کہا کہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے نواز شریف کے وکیل کو سنے بغیر حکم نامے میں متنازعہ ریمارکس لکھے اور فاضل جج کے ریمارکس سے میرے موکل نواز شریف کے دل میں خوف پیدا ہوا۔ اے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران آج قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیش لاہور میں پیش ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے چند روز پہلے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی پراجیکٹ کرپشن کے الزمات پر ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں علی عمران کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔ علی عمران آج دوپہردو بجے ریکارڈ سمیت قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب ذارائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے علی عمران کے اکاونٹ میں مبینہ طور پر منتقل ہوئے۔ نیب کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے…
اسلام آباد: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ‘سورج کو چھونے’ کے پہلے خطرناک اور جان لیوا مشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ خلائی سفر رواں برس جولائی میں شروع کیا جائے گا۔ خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اس مشن کا نام پارکر سولر پروب رکھا ہے، جس کا مقصد ماہر فلکی طبیعات پروفیسر یوجین پارکر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ناسا نے عوام سے کہا ہے کہ اگر آپ اس تاریخی پارکر سولر پروب مشن کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے نام کے ساتھ آن لائن درخواست جمع کرائیں۔ ناسا کے مطابق سورج سے تعلق قائم کرنے کے…
نیویارک: سائنس دانوں نے انسانی جسم میں ایک بالکل نیا عضو دریافت کرلیا ہے جسے ’انٹرسٹیٹیئم‘ (Interstitium) کا نام دیا گیا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے اسے جسم کا سب سے بڑا عضو قرار دیا ہے۔ نیا دریافت شدہ عضو سیال سے بھری ہوئی انتہائی باریک بافتوں (ٹشوز) پرمشتمل ہے۔ یہ ہمارے جسمانی اعضاء کے گرد کسی غلاف کی طرح لپٹی ہوتی ہیں۔ اسی بنیاد پر ان بافتوں کو ایک ’’عضو‘‘ (organ) بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے شریک مصنف اور نیویارک یونیورسٹی میں پیتھالوجی کے پروفیسر، ڈاکٹر نیل تھیس نے بتایا کہ…














