Author: مریم خالد

پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے اندر تمام اتائی ڈاکٹرز کے کلینک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اتائی ڈاکٹرز سے متعلق کیس: اتائی ڈاکٹرز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ اتائی ڈاکٹرز لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پشاور کا وہ اتائی ڈاکٹر کہاں ہے جو اسپتال میں کام کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا کے ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ سے ان کی…

Read More

دبئی: لاڈز چیریٹی میچ میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ 31 مئی کو لارڈز میں  کھیلا جائے گا۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔ چیریٹی میچ کا مقصد کیریبیئن جزائزمیں کرکٹ مقامات کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔ 2017 میں طوفان ارما اور ماریا سے جزیرے میں کرکٹ کے پانچ بڑے مقامات تباہ ہوگئے تھے۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔…

Read More

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اورچودھری نثار علی خان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وفاقی وزیرداخلہ کے تحفظات بھی دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی چوتھی ملاقات میں دونوں لیگی رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور چودھری نثارعلی خان کے درمیان پارٹی کو خیرباد کہنے والے اراکین کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار علی خان نے زور…

Read More

لاہور:’موٹر سائیکل گرل‘ کے رنگا رنگ پریمیئر میں شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ موٹر سائیکلسٹ  زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ سوہائےعلی نے انجام دیا ہے۔ فلم کی کہانی ’لاہوری کڑی‘ زینتھ عرفان کےگرد گھومتی ہے جو ایک خواب کو تعبیر کی شکل دینے کے لئے ’غیرروایتی‘طریقہ اختیار کرتی ہے۔ عملی زندگی میں زینتھ عرفان کے والد بائیک پر خنجراب تک کا سفر کرنا چاہتے تھے لیکن زندگی نے مہلت نہ دی۔ ’بائیک گرل‘ صرف دس ماہ کی تھیں جب ان کے والد کا…

Read More

گجرات: یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔ ڈنگہ علاقے میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں دو سگی بہنیں سائرہ و آسیہ اور ان کی سہیلی ہما شامل ہیں۔ واقعہ کے وقت دونوں بہنیں اپنی سہیلی کے ساتھ یونیورسٹی جانے کے لیے چنن بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طالبات پر تیزاب پھینکنے والے تین افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان میں لڑکیوں کا ماموں بھی شامل ہے جس نے گھریلو جھگڑے پر تیزاب پھینکا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم…

Read More

واشنگٹن: امریکہ کی سابق خاتون اول باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ باربرا بش وہ پہلی امریکی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں شوہر اور بیٹے کو صدر بنتے دیکھا۔ جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ باربرا بش طویل عرصے سے علیل تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ سانس کی بیماری کے علاوہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں۔ 15 اپریل2018 کو اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ باربرابش نے مزید علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ 1989 سے 1993 تک جارج ایچ ڈبلیو بش…

Read More

لاس اینجلس: ایڈونچر سے بھرپور فلم ریمپیج ریلیز کے پہلے ہفتے ہی دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرکما کر باکس آفس پرچھا گئی۔ ریمپیج نے گزشتہ ہفتے باکس آفس پر حکومت کرنے والی فلم ‘اے کوائٹ پلیس’ کو پچھاڑ کر دوسرے نمبر پر بھیج دیا ہے۔ ریمپیج نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے۔ ہدایت کار بریٹ پیٹن کیری کی تخلیق کردہ یہ فلم 80 کی دہائی کی ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار ایک ایسا ماہرِ حیوانیات  ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے…

Read More
Younas Khan

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پرسابق کپتان یونس خان کوچنگ کورس چھوڑ کر واپس کراچی چلے گئے۔ یونس خان نےلاہورپہنچنےسےپہلے اپنےلیےاکیڈمی میں کمرہ بک کرایا لیکن کمرہ دستیاب نہ ہونے پربرہم ہوگئے۔ سابق کپتان نےکہا کہ میں کام کرنے،کرکٹ کو فروغ دینے اور کوچنگ سیکھنے آیا تھا مگر یہاں عزت ہی نہیں ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسٹاف نے یونس خان کوڈائریکٹراکیڈمیزکے کمرے میں رہنے کا مشورہ دیا مگر انہوں نے انکار کردیا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر اجازت کسی کے کمرے میں نہیں رہ سکتے۔ پی سی بی حکام کاکہنا ہے کہ یونس…

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نےطیبہ تشدد کیس میں سیشن جج راجہ خرم علی خان اوراس کی اہلیہ کو ایک، ایک سال قید کی سزا سنادی ۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں دونوں ملزمان پر50 ،50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ معطل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔ فیصلے کے بعد پولیس نےمعطل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان اوراس کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ طیبہ تشدد کیس میں عدالت نے 27 مارچ کو حتمی…

Read More

لاہور: منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریزا پر فردِجرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنےوالی ماڈل ٹریزا  کو سیشن عدالت لاہورمیں پیش کیا جائے گا۔ غیر ملکی ماڈل کوکسٹم حکام نے 14 جنوری کوعلامہ اقبال ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے نوکلو ہیروئن برآمد کی تھی۔ ملزمہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن آئرلینڈ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ دورانِ تفتیش ملزمہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی اسمگلنگ کے لئے پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔ ملزمہ کے مطابق اس کی ایک…

Read More

اسلام آباد: کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان اور بھارت اپنے جوابات آج عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائیں گے۔ بھارتی جاسوس ہونے کے اعتراف کے بعد سے ملزم پاکستان میں قید ہے۔ پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی تھی۔ دس مئی 2017 کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔ 18 مئی 2017 کو عالمی عدالت میں بھارت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے مطابق قیدیوں کے حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ستمبر 2017 میں بھارت…

Read More

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برطانیہ کی لف برو بائیو مکینک لیب میں ہوگا۔ ممتازآف اسپنر باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے گزشتہ روز برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔ گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔ دو نومبر2017 کو محمد حفیظ  کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں باؤلر کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔ متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے بعد ان پر پابندی باؤلنگ کرنے پہ عائد کردی گئی تھی۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 52، ون ڈے میں 136 اور ٹی…

Read More

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان میں زبان بندی، ٹی وی بندی اور اخبار بندی اب بند ہونی چاہیے۔ احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ  (میڈیا) سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں اظہاررائے کی آزادی تو ہے لیکن اظہار کے بعد میں آزادی کی گارنٹی نہیں دے سکتا ہوں۔ اس موقع پر سینیٹر راجہ ظفرالحق، محمود خان اچکزئی،سینیٹر مشاہد حسین سید اور مریم نواز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے اندر بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں ہم سب کو…

Read More

اسلام آباد :کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال2017 کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ جائزہ رپورٹ 2017 کے مطابق مذہبی اقلیتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسے ‘آسان اہداف’ پر تشدد میں اضافہ ہوا۔ قانون سازی ایچ آرسی پی کی 29 ویں رپورٹ کے مطابق وفاقی پارلیمان نے 2017 میں کل 34 قوانین بنائے جبکہ2016 میں کل 55 قوانین منظور ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں صوبائی قوانین کی تعداد 44 تھی جبکہ صوبہ سندھ نے سال 2017 میں 14 قوانین منظور کیے۔ قانون سازی میں صوبائی سطح پر…

Read More

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نمائندے تلمیض نبی خان قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور میں پیش ہوگئے۔ نیب کی جانب سے علی عمران پرالزام ہے کہ انہوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی۔ نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی پراجیکٹ سےکروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے، ان کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ علی عمران ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے لہذا انہیں دوبارہ سمن…

Read More