چنائی: می ٹو تحریک کا سہارا لینے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ کو حراساں کرنے کے الزام میں چنائی کے بزنس مین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ بزنس مین نے اسے ایک بیرون ملک تقریب کی ڈانس پریکٹس کے دوران حراساں کیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق واقعہ ایک معروف کوریو گرافر کے ڈانس اسٹوڈیو میں پیش آیا۔ ساؤتھ انڈین اداکارہ نے می ٹو تحریک کا سہارا لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر واقعہ کے خلاف آواز اٹھائی۔ جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اعلیٰ افسر نے بھارتی نیوز…
Author: مریم خالد
لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب کے قاتل عمران علی کو چار بار سزائےموت دینے کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ 15 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ آج عدالت کے جج سجاد احمد نے سنایا۔ ملزم عمران علی کے خلاف 56 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں روزانہ نو سے گیارہ گھنٹے کیس کی سماعت کی۔ زینب قتل کیس کے دوران 36 افراد کی شہادتیں پیش کی گئیں۔ شہادتوں کے علاوہ ڈی این اے ٹیسٹ، پولی گرافک ٹیسٹ اور چارویڈیوزبھی ثبوت کے…
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کی گئی بیرونی سرمایہ کاری میں چین کا حصہ 67 فیصد رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گزشتہ سات ماہ کے دوران تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی 2017 سے جنوری 2018 تک ایف ڈی آئی میں چار کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی کمی آئی۔ جس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری کی سطح ایک ارب 53 کروڑ 21 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب 48 کروڑ 79 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکڑ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا نے معاشی ترقی میں پاکستان کے چاروں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترسیل زر پر منحصر خیبر پختونخوا کی معشیت نے پچھلے چار سالوں میں ترقی کی نئی حدوں کو چھولیا ہے۔ ڈاکڑ حفیظ پاشا نے پاکستان کی معاشی ترقی اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم پر نئی کتاب لکھی ہے۔ ڈاکٹر حفیط پاشا نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں خیبر پختونخوا میں شرح نمو پانچ اعشاریہ ایک تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخواکی تیزی سے ترقی…
اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تمام پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے قرضوں پرنئے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جس کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کے باوجود پاکستان نے بیرونی قرضے لیے۔ پاکستان کے قرضوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث مجموعی قرضے 26 ہزار آٹھ سو 14 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ بیرونی قرضے88 ارب 89 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے دو سال قبل اقتصادی ماہرین کی پیشن گوئی سے کہیں زیادہ قرضہ لے لیا ہے.…
لاہور: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی نظر بندی میں 19 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی ریویو بورڈ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کو نظر بندی میں توسیع کے لیے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ نظر بندی میں توسیع کی استدعا پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچ ملزمان کو سخت سیکورٹی میں لاہور ہائیکورٹ لایا گیا۔ ملزمان کی نظر بندی میں ریویو بورڈ نے 19 فروری تک توسیع کردی۔…
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے لیے اقلیتی امیدوار کامران مائیکل کے خلاف نااہلیت کی درخواست واپس لینے کی وجہ سے نمٹا دی ہے۔ کامران مائیکل کے خلاف اپیل اقلیتی امیدوار وکٹر ازاریہ نے کی تھی۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کامران مائیکل سینٹ انتخاب کے لیے نااہل ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لیتے وقت حقائق چھپائے اورگوشواروں میں اپنے اثاثوں کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اپیل کنندہ نے معاملے پرعدالت سے نوٹس لینے اور کامران مائیکل کو الیکشن لڑنے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وکٹرازاریہ نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی…
پرتگال: فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ٹویٹر پر برما (میانمار) کے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ ٹویٹر پر دئیے جانے والے پیغام میں پرتگالی فٹبالر نے کہا کہ اس دنیا میں سب اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ رونالڈونے ٹویٹ میں پیغام کی مناسبت سے دو تصاویر بھی لگائیں۔ ایک تصویر میں فٹبالراپنے بچوں کے ساتھ آرام دہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ دوسری تصویرمیں ایک روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے…
مٹھی : صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں ہونے والا نو عمرسائنسدانوں کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ تھر پارکر کے شہر مِٹھی میں مختلف اسکولوں کے نو عمربچوں کا دو روزہ سائنسی میلہ منعقد ہوا۔ میلے میں بچوں نے مختلف سائنسی تجربات کیے اورتخلیقی نمونے پیش کیے۔ سائنسی میلے کا انعقاد مختلف غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے ضلع مٹھی کے بینظیرکمپلیکس میں کیا گیا۔ 14 سے 15 فروری تک جاری رہنے والے میلے میں شہر کے 50 سے زائد پرائمری اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ بیشتربچوں کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے منصوبے توانائی…
کراچی: ایک طویل عرصے سے پاکستان میں کشیدہ کاری کی صنعت بحران کا شکار ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بحران کے باعث 16000 ہنرمند افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین اے عبداللہ زکی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے قریبا 2500 میں سے 400 کے قریب کشیدہ کاری کےصنعتی یونٹ پچھلے سال بند کرنے پڑے۔ اگرچہ ملک بھر میں پھیلی ہوئی ان صنعتوں کے حوالے سے کوئی سرکاری اعدادوشمار موجود نہیں ہیں۔ مگر عبداللہ زکی نے دعوی کیا کہ صنعتیں بند ہونے کے باعث 16000 افراد بیروزگار ہوئے۔ سابق…









