کراچی: کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے تحت پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) 29 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ کے ایف ایس کو سرگرمی کے لئے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) اور کراچی یوتھ انیشیٹو (کے وائی اے) کا تعاون حاصل ہے۔ منفرد اور تخلیقی مواد پیش کرنے کی شہرت رکھنے والا پاکستانی میڈیا گروپ، ہم نیٹ ورک پی آئی ایف ایف فلم فیسٹیول کا میڈیا پارٹنر ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق ڈائریکٹر اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدرسلطانہ صدیقی فیسٹیول کے منتظم ادارے کراچی…
Author: مریم خالد
بنکاک: تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے تھائی سروگیٹ (نکاح/شادی کے بغیر رقم کے لئے دوسروں کے بچے جنم دینا) ماؤں کے 13 بچے سگے جاپانی باپ کے حوالے کر دئیے۔ 2014 میں تھائی پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ تھائی دارالحکومت بنکاک کے ایک پرآسائش اپارٹمنٹ میں 9 نومولود بچے ملے ہیں۔ دوہفتے سے دو سال کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے والی آیائیں بھی اپارٹمنٹ میں موجود تھیں۔ تمام بچوں کی ڈی این اے رپورٹ سے معلوم ہوا کہ اُن کا تعلق ایک ہی جاپانی شخص سے ہے۔ پولیس کی تحقیقات سے…
کراچی: برطانوی اخبار دی فائنینشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین سی پیک منصوبے کے تحفظ کے لیے بلوچ عسکریت پسندوں سے خاموش مذاکرات کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو محفوظ بنانے کے لیے گزشتہ پانچ برس سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ دی فائنینشل ٹائمز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چین بلوچستان میں عسکریت پسندوں سے براہ راست رابطے میں ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اُنہیں مذاکرات کا علم رکھنے والے تین افراد سے یہ معلومات ملی ہیں۔ ایک پاکستانی اہلکار نے برطانوی اخبار کوبتایا کہ…
لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی ہے۔ لاہورہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب کو میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو بطور ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ڈی سی او گوجرانوالہ کو تمام ایجوکیٹر کے تقرر نامے بھی 20 فروری کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے ایلیمنٹری اسکول ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا۔ امیدواروں کو ٹیسٹ پاس کرنے اور میرٹ پر آنے کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا۔…
سیالکوٹ: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں انڈین پوسٹ تباہ کر دی گئی۔ ہم نیوز کے مطابق انڈین فائرنگ میں ایل او سی پر واقع جاجوٹ گاؤں کا آٹھ سالہ ایان شہید ہوا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنزاورآزاد کشمیرمیں معصوم شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔ آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم…
لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچ ملزمان کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ تین رکنی نظر ثانی بورڈ نے وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے ملزمان کی نطر بندی میں توسیع کی اپیل پر سماعت کی۔ 16 فروری کو ہونے والی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے پانچوں ملزمان کی نظر بندی میں 19 فروری تک توسیع کی تھی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔ پانچوں ملزمان کوٹ لکھپت جیل میں نظربند ہیں۔ ملزمان میں حسین گل، رفاقت علی، رشید احمد…
پیونگ چانگ: ونٹراولمپکس میں امریکی آئس ہاکی ٹیم نے فن لینڈ کوسیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکا اور فن لینڈ کی آئس ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے میں فن لینڈ کوصفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی۔ جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چانگ میں جاری ونٹر اولمپک گیمز میں فاتح ٹیم نے پہلے 40 منٹ میں چار گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ امریکا کی طرف سے پہلا گول جیجی ماروین نے جبکہ دوسرا گول ڈینلی کیمرانیسی نے کیا۔
لندن: بافتا ایوارڈز 2018 لندن کے البرٹ ہال میں منعقد ہوئے۔ ایوارڈز میں شرکت کرنے والے تقریباً تمام مہمان سیاہ رنگ میں ملبوس نظر آئے۔ اس سے قبل سال کے آغاز میں ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی اداکاروں نے سیاہ لباس زیب تن کیے تھے۔ سیاہ رنگ فیشن کا کوئی نیا ٹرینڈ نہیں ہے بلکہ ہالی وڈ سمیت دنیا بھرمیں مقبول تحاریک ‘ٹائمز اپ’ اور ‘می ٹو’ مہم کی حمایت میں پہنا جا رہا ہے۔ بافتا 2018 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ فرانسس میکڈورمینڈ نے بھی سیاہ لباس نہیں پہنا تھا۔ لیکن اُن کا…
اسلام آباد: وفاقی حکومت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا نیا چئیرمین منتخب کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آنے والے دنوں میں نئے چئیرمین کے تقرری کے لیے اشتہار دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی اے کے نئے چیئرمین کے لیے خاور کھوکھر، مشتاق بھٹی، سعد امان اور طلعت عباس کے نام زیر غور ہیں۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں شارٹ لسٹ امیدوارں میں سے کسی ایک کے بھی منتخب ہونے کی صورت میں فیصلہ دوبارہ عدالت میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی اے کا نظام گزشتہ کچھ…
اصفہان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ آرمی چیف نے جہاز میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایرانی قوم سے تعزیت کی. گزشتہ روز ایران میں مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار 66 افراد ہلاک ہوئے۔ مسافر طیارہ اے ٹی آر 72-500 آسمان ایئرلائن کا فرانسیسی ساختہ جہاز تھا۔ جہاز میں 60 مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ افراد سوار تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق آسمان ایئرلائن کا…
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے نکاح کا اعلان کر دیا ہے. تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے 18 فروری کو نکاح کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چئیر مین کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ نکاح میں عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق نکاح کی تقریب بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر طے پائی۔ بشریٰ مانیکا کا تعلق پاکپتن کے مانیکا خاندان سے ہے جو وٹو خاندان کا حصہ سمجھا جاتا…
ممبئی: بالی وڈ کی ملکہ کرینہ کپور کے گھر گزشتہ رات ایک بہت بڑی سالگرہ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بالی وڈ کی حسیناؤں سمیت تمام بڑے اداکارشریک ہوئے۔ لیکن یہ سالگرہ جوان دلوں کی دھڑکن سیف علی خان کی تھی نا ہی سوشل میڈیا کے ستارے تیمورعلی خان کی۔ بلکہ کرینہ کپور کے گھراُن کے والد رندھیر کپور کی سالگرہ پارٹی ہوئی۔ سالگرہ کا کیک اداکار رندھیر کپورکے نواسے نواسیوں کی جانب سے تھا۔ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اور کرشمہ کپور کی بیٹی سمرن اور بیٹے کیان کا نام خوبصورت انداز میں کیک پر لکھا…
لاھور: آج دنیا بھر میں معدومی کا شکار پینگولین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ لاہورچڑیا گھر میں پینگولین کے ساتویں عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس خالد ایازخان نے کہا کہ دنیا بھر میں پینگولین کی نسل معدوم ہورہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پاکستان میں اس سلسلے میں ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔ خالد ایاز خان نے کہا کہ پینگولین کی نسل معدومی کی بڑی وجہ اس کا غیر قانوںی شکار کیا جانا ہے۔ شکارمیں ملوث افراد کے خلاف چالان کیے جارہے ہیں۔ جانورکے بچاؤکیلئے اسے…
قصور میں معصوم کلی جیسی زینب امین کا لاشہ کچرے کے ڈھیر پر نظر آنے کے بعد مچنے والا کہرام ہفتہ 17 فروری کو ملزم کی سزا کے ساتھ ابتدائی منطقی انجام تک پہنچا ہے۔ پاکستان کی معاشرتی تاریخ کے افسوسناک واقعات میں سے ایک کا درجہ اختیار کرجانے والے واقعہ کی مکمل ٹائم لائن ذیل میں دی جاری ہے۔ چار جنوری کو پنجاب کے ضلع قصور سے سات سالہ زینب اچانک غائب ہوئی جو بعد ازاں اغواء کا واقعہ ثابت ہوا۔ نو جنوری کو زینب کے گھر کے قریب واقع کچرا کنڈی سے ننھی پری کی لاش ملی۔ ابتدائی تفتیش…
اسلام آباد: بھارتی فلم عیاری کی نمائش پر پاکستان سنسر بورڈ کی طرف سے پابندی عائد کر دی گئی۔ نیرج پانڈے کی فلم عیاری میں بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی جلوہ گر ہوں گے۔ نیرج پانڈے کی فلم بے بی اور نام شبانہ کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان سنسر بورڈ نے فلم کے موضوع کو پابندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ انڈین پروپیگنڈہ کے زیراثر عیاری کو کشمیر سرحد پر موجود بھارت کے بی ایس ایف کیمپ میں فلمایا گیا ہے۔ جس میں قابض انڈین فوج کے ایک میجر کو مرکزی کردار دکھایا گیا…














