پشاور سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بند ہیں
Author: منمیت کور
7 سال بعد پشاوری قہوے کی چھوٹی چینک 15سے 20 اور بڑی چینک 25 سے 30 روپے کی ہوگئی ہے۔
پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی اقلیتی برادری جشن آزادی پرجوش انداز میں منا رہی ہے۔ قومی پرچم میں سفید رنگ کی علمبردار اقلیتی برادری بھی جشن آزادی میں کسی سے پیچھے نہیں، سکھ برادری کے جوانوں نے قومی پرچم والے کپڑے زیب تن کیے اور سینوں پر بیجز بھی آویزاں کیے۔ مسلمانوں نے مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگیں تو پشاور کی سکھ برادری نے گوردارے میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی پاٹھ کیے اور بھگوان سے پرارتھنا کی کہ پاکستان سدا سلامت رہے۔ جشن آزادی کے موقع پر گرنتھ صاحب کا خصوصی پاٹھ …
پشاور: جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار سبز اورسفید رنگوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ پشاور کے زندہ دل نوجوانوں اور بچوں میں آزادی کے رنگوں سے سجی ٹوپیاں خریدنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ ان ٹوپیوں میں دلہا ٹوپیِ، ہیلمیٹ ٹوپی، کاؤ بوائے ہیٹ، ہیر ہیٹ، جلسہ اور چھتری اسٹائل کے علاوہ منفرد انداز کے آزادی ہیٹس نے مارکیٹ میں لوگوں کو اپنی جانب کھینچ رکھا ہے اور بچے، بڑے سبھی شوق سے انہیں خرید رہے ہیں۔ ’ہم نیوز‘ کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ آزادی…
پشاور: جشن آزادی صرف پاکستان کی اکثریت ہی نہیں بلکہ اقلیت بھی بھر پور طریقے سے مناتی ہے کیونکہ یہ ہر پاکستانی کے لیے انگریزوں کی غلامی سے نجات کا دن ہے، اسی لیے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں برس بھی پشاور میں سکھ برادری کی جانب سے جشن آزادی کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ اگست کا مہینہ آتے ہی پشاور میں جشن آزادی کی رونقیں شروع ہو چکی ہیں اور ان میں اقلیتی برادری کے بچے اور بڑے بھی پیش پیش ہیں، سکھ نوجوانوں اور بچوں نے گورمکھی دھارمک اسکول کو سبز ہلالی جھنڈیوں سے…
پشاور: خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی چھبیس سالہ ڈاکٹر سمیرا شمس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشست پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین ایم پی اے ہونے کا اعزاز حاصل کرلیں گی۔ ’ہم نیوز‘ سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا اپنے لیڈر عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقے کے نوجوانوں کی بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سرگرم…
پشاور: رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے صاحب استطاعت مسلمان زکوۃ ادا کرنے کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ فریضہ زکوۃ سے ملتے جلتے انفاق کے نمونے دیگر مذاہب میں بھی پائے جاتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ ضرورت مندوں کی مدد کی غرض سے اپنی آمدن کا دسواں حصہ مختص کرتے ہیں۔ دان کہلانے والا یہ عطیہ براہ راست دینے کے بجائے مذہبی مراکز کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔ سکھ مذہب میں ہرشخص ماہانہ بنیادوں پر استطاعت کے مطابق اپنی مخصوص عبادت گاہوں میں دان جمع کراتا ہے۔ دان کی رقم سے ضرورت مندوں کی…
پشاور: خیبرپختونخوا میں آباد سکھ برادری نے شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ پشاور کی سکھ برادری کے رہنما گورپال سنگھ کی جانب سے دائر درخواست میں صوبائی محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت نے شمشان گھاٹ کے لیے 26 لاکھ روپے فنڈ مختص کیے ہیں لیکن محکمہ اوقاف منصوبے میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔ گورپال سنگھ نے اپنی درخواست میں سکھ برادری کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پشاور میں شمشان گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے…







