Author: جاوید سومرو

ہم نیوز کے صدر دفاتر اسلام آباد میں عدالتوں کی رپورٹنگ سے وابستہ جاوید سومرو معروف انویسٹی گیٹو صحافی ہیں۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب میگا پراجیکٹس کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، معذور افراد کے حقوق سے متعلق کیس بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں آج سنا جائے گا۔ چیف جسٹس ایمپلائی اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) کیس کی سماعت بھی آج کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں آبادی میں اضافے سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوئی۔…

Read More

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  تحریک انصاف کے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی رپورٹ کے حوالے سے تردیدی بیان جاری کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی کوئی رپورٹ الیکشن کمیشن کونہیں بھیجی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر بینک انفرادی طورپرمطلوبہ معلومات دینے کا پابند ہے، بینک الیکشن کمیشن کو معلومات خود فراہم کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیرقانونی یاغیرظاہرشدہ اکاؤنٹس سے متعلق شائع رپورٹ غلط ہے۔…

Read More