Author: جاوید سومرو

ہم نیوز کے صدر دفاتر اسلام آباد میں عدالتوں کی رپورٹنگ سے وابستہ جاوید سومرو معروف انویسٹی گیٹو صحافی ہیں۔

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم صوفی بابا کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم خود کش حملہ کے موقع پر موجود نہیں تھااورنہ ملزم کے خلاف پراسیکوشن نے کوئی ثبوت دئیے۔ملزم کو شک کا فائد ہ دیتے ہوے بری کیا جاتا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دوران سماعت دلائل میں کہا کہ ملزم نے ڈیرہ غازی خان میں  سخی سرور دربار پر حملہ کیلئے خودکش حملہ آ ور تیار کئے۔ملزم نے اس حوالے سے …

Read More
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

اسلام آباد: طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست  مسترد ہونے کے  معاملے پرنوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی ہے۔خواجہ حارث کی طرف سے درخواست کی جلد سماعت کے لیے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ اپیل کو 6 مارچ کو سماعت کےلیے مقرر کیا جائے۔ رجسٹرار آفس نے 639 سی پی ایل اے نمبر الاٹ کیا ہے۔ درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا ہے…

Read More
Dollar

اسلام آباد:حکومت نے پاکستان پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے  200 ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکوک بانڈز  گردشی قرض کو بتدریج ختم کرنے کے لیے جاری کئے جائیں گے۔ اگلے 12 مہینے میں 600 ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ اسکوک بانڈز میں سرمایہ کاری کی معیاد 10 سال کے لیے ہو گی۔ ’ اگلے 12 مہینے میں 600 ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے‘ اسکوک بانڈز جاری کرنے سے مہنگے قرضے ادا کئے جا سکیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مہنگے…

Read More