Author: جاوید سومرو

ہم نیوز کے صدر دفاتر اسلام آباد میں عدالتوں کی رپورٹنگ سے وابستہ جاوید سومرو معروف انویسٹی گیٹو صحافی ہیں۔

عوامی اور سرکاری زمینوں پر پیٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے ؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ  نے پاک ترک اسکولز کی حوالگی سے متعلق کیس میں پاک ترک اسکولزانتظامیہ کی نظر ثانی اپیل خارج کردی ہے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  یہ اپیل قابل سماعت نہیں ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ترک حکومت اور ترک سپریم کورٹ بھی اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا  دیگر 40 ممالک بھی ان اسکولوں کو بند کر چکے ہیں۔ حکومت پاکستان ترک حکومت کیساتھ ہے۔ پاک ترک اسکولز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کوئی دہشت گرد…

Read More

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزم پرویز مشرف دفاع کا حق کھو چکے ہیں۔ عدالت عظمی کی یہ آبزرویشن پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے تحریری حکمنامے میں سامنے آئی ہے۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے یکم اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔ 5 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے لکھا کہ 2014 سے اب تک ملزم کی غیر موجودگی کے باعث مقدمے کو طوالت دی گئی۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے ٹرائل میں تاخیر سے متعلق رجسٹرار خصوصی عدالت…

Read More
ڈینیل پرل قتل کیس:ملزمان کی رہائی روکنے کے حکم میں توسیع کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حالت لاہور اورکراچی سے بدتر ہوچکی ہے ۔ سپریم کورٹ کی یہ آبزرویشن سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی  سماعت کی۔ سپریم کورٹ کی طلبی پر سی ڈی اے چیرمین عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کیا سی ڈی اے کو عدالت نے جگانا ہے؟سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتا؟ عدالت حکم پاس کر رہی ہے ان پر سی ڈی اے عمل نہیں…

Read More
ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے  اعلامیے کے مطابق  ملک بھر میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ وزارت صنعت و پیداوار کو پرائس میکنز پر نظر ثانی کرتے ہوئے کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد فراہم کرنے کی…

Read More