اسلام آباد:وفاق میں محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کےچیئرمین سید محمد شبر زیدی نے سیلز ٹیکس گوشواروں کی مؤثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ وئیر کا افتتاح کر دیاہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سافٹ وئیر ٹیکس گزاروں پر قابل وصول عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرےگا۔ چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی کو ممبر آئی آر آپریشنز مس سیما شکیل نے نئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کے کام کا طریقہ کار کا عملی مشاہدہ کرایا ۔سافٹ وئیر کی بدولت ٹیکس ریفنڈ واجبات…
Author: جاوید سومرو
اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 3.33 ارب روپے لاگت کے 02 منصوبے منظور ، جبکہ 213.20 ارب روپے کی لاگت کے 04 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے ۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صحت ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر صحت سے متعلق 2 منصوبے پیش…
ذخائر سے یومیہ 12.7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا
اسلام آباد:وفاق میں محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے پاکستان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے یہ اعتراف آج قومی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ۔ ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر حکام نے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت پانامہ کی 202 کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ حکام نے اجلاس میں اعتراف کیا کہ پانامہ اسکینڈل میں 444 پاکستانی کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔عدم معلومات کے باعث 150 کمپنیوں…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ’’گواہی ‘‘ کے حوالے سے آج ایک اہم حکم جاری کیاہے۔ عدالت عظمی نے حکم دیاہے کہ پولیس کی گواہی کو ناقابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایک کیس کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے لکھا کہ عدالتیں قانون کے مطابق پولیس کی گواہی پر انحصار کر سکتی ہیں،پولیس اہلکار بھی اتنے ہی اچھے گواہ ہیں جتنا کوئی اور ہو سکتا ہے۔ عدالت عظمی نے لکھا کہ پولیس اور عام گواہ کی شہادت کیلئے معیار یکساں ہے، یہ موقف درست نہیں کہ صرف پولیس کی گواہی پر انحصار نہیں کیا جا سکتا،کوئی…
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نےسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری سنگین غداری کیس میں ایڈووکیٹ رضا بشیر کو ان کا نیا وکیلِ دفاع مقرر کردیاہے۔ سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے وزارت قانون کو سابق صدرپرویز مشرف کے نئے وکیل کے اخراجات کی ادائیگی کی بھی ہدایت کردی ہے۔ وکیل دفاع مقرر کرنے کے لیے 14 وکلا ء کے ناموں پر مشتمل فہرست عدالت میں جمع کروائی گئی تھی۔ عدالت نے پرویز مشرف کا نیا وکیلِ دفاع مقرر کرنے کے لیے وزارت قانون سے وکلا کی فہرست مانگی تھی جسے سیکریٹری قانون…
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ صوبوں کے قیام کے لئے پیش کیے گئے قانون میں مزید بہتری کے لیے اسپیکر اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز بھیج دی۔ کمیٹی میں مرتضیٰ جاوید عباسی اور علی خان جدون کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل 2019، جس میں آئین کے آرٹیکل ایک، 51، 59، 106، 175 اے اور 218 میں ترمیم کا کہا گیا ہےکا جائزہ لیا گیا۔ بل پر گرما گرم مباحثے کے بعد کمیٹی چیئرمین ریاض فتیانہ نے فیصلہ دیا کہ بل کی تشخیص…
اسلام آباد: دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے پیشکش (بِڈز)واپڈا کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈیم پارٹ کے لئے دوجوائنٹ وینچرز نے اپنی اپنی ٹیکنیکل اور فنانشل بِڈز جمع کرائیں ۔ دونوں جوائنٹ وینچرز ایک ایک چینی اور ایک ایک پاکستانی کمپنی پر مشتمل ہیں ۔ جوائنٹ وینچرز میں شامل کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹیکنیکل بِڈز کھولی گئیں۔ مطلوبہ قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیکنیکل بِڈز کی جانچ پڑتال کے بعد فنانشل بِڈز کھولی جائیں گی۔ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے آج واپڈا ہاؤس میں…
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران نچلی عدالتوں(لوئر کورٹس)سے متعلق انتہائی اہم ریمارکس دیے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایف آئی آر میں جو کہا گیا وہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت نہیں ہوا،30 بور پستول سے فائر ہوا اور ملزم سے کارتوس برامد کیا گیا، یہ باتیں نچلی عدالتوں کو کیوں نظر نہیں آتیں؟ نچلی عدالتیں کس لیے بنائی گئی تھیں؟ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیے لگ رہا ہے کہ یہ دن کا واقعہ تھا اور رات کا بنا دیا گیا،انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ہم…
شریعت کورٹ کے عالم جج کے لئے فدامحمد خان کو شریعت کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ خسارہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پی آئی اے، پاکستان ریلویز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )کو ہوا۔
اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھنے پر شروع کی گئی مس کنڈکٹ کی کارروائی ختم کر دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے سماعت کے بعد درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونے پر صدر مملکت کو خط لکھنے پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ نے آئین کے آرٹیکل 209کے تحت کارروائی کی درخواست کی تھی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی…
اسلام آباد:فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)نے مقامی مارکیٹوں میں موجود اسمگل شدہ سامان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اور ان لینڈریونیوکے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شاپنگ پلازہ اورمقامی مارکیٹوں میں جا کر درآمدی سامان کی جانچ پڑتال کریں گی۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز یکم ستمبر 2019 سے کیاجائے گا۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ دکانوں پر چیکنگ کے دوران…
دوسری طرف چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے سوئی گیس کمپنیز کے مینیجنگ ڈائریکڑز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔













