Author: اجلال حیدر

حمزہ شہباز کی عدم پیشی، ذمہ داران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے   نیب لاہور میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیاہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف  سے مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے۔ حمزہ شہباز نے نیب افسران کو بتایا کہ خاندان کے مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں ۔ تین رکنی تفتیشی ٹیم  نے حمزہ شہباز شریف سے سوالات کیے ۔ ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹیگیشن اور انٹیلیجنس ونگ کے افسران شامل تھے۔ ۔نیب نے حمزہ شہباز کو 12 اپریل یعنی آج  دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کررکھے…

Read More
وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں طلبی پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزیر قانون راجہ بشارت نے قانون نکات پر بریفنگ دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فل بینچ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کی حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت ایک ہفتہ تک نئے ایڈووکیٹ جنرل کا اعلان کر دے گی۔ ذاتی مصروفیات کی وجہ…

Read More
لاہور:میڈیکل رپورٹ میں شوہر کا بیوی پر تشدد ثابت

لاہور میں ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے بیوی پر تشدد کرنے اور سر کے بال اتارنے والے ملزموں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے بیوی پر تشدد کرنے اور سر کے بال اتارنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم شوہر میاں فیصل اور اسکے ملازم راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاء نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے وکیل رضا صادق نے عدالت میں دلائل دیے…

Read More

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل اور اس کے ساتھی کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خاتون پر تشدد کرنے والے فیصل نامی ملزم اور اس کے ساتھی کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا گیا۔ یاد رہے پولیس نے رقص نہ کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم  فیصل کو ساتھی  سمیت  گزشتہ روز گرفتار کیا۔ لاہور پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان  بھی برآمد کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے فیصل نامی شخص سے چار سال قبل…

Read More
منشیات اسمگلنگ، غیر ملکی ماڈل نے سزا ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

لاہور:سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کی سزا سے متعلق کیس کا  تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ 34 صفحات پر مشتمل ہے ۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ ملزمہ اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور نہ ہی ملزمہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی گواہ پیش  کرسکی۔عدالت عدالت نے لکھا کہ ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے ٹھوس شواہد پر مبنی حقائق عدالت کو فراہم کیے۔فرنزاک لیباٹری نے بھی ملزمہ سے برآمد کیے گئے مواد کی باقاعدہ تصدیق کی کہ یہ   ہیروئن  ہی ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو منشیات…

Read More