لاہور: پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ میں آج بھی چار میچ کھیلے جائیں گے، ٹیم پشاور کا ٹاکرا فیصل آباد سے ہو گا۔ جمعرات کو کشمیر، گجرات، کراچی اور فیصل آباد کی ٹیمیں فاتح رہی تھیں۔ ایشئین اسٹائل انڈور سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز پول اے اور بی کی چار چار ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔ پہلا میچ گوادر بہارز اور اب تک ایونٹ میں ناکام رہنے والی ٹیم لاہور تھنڈرز کے مابین ہو گا۔ گجرات اور کراچی دوسرے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک جیت اپنے نام کر چکی ہیں۔ تیسرے میچ میں پشاور حیدرز…
Author: ابراہیم بادیس
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کا پیغام بھی پہنچا دیا ہے۔ فیلڈنگ کوچ کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ نجی مصروفیات بتائی جاتی ہے۔ ذرائع نے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ پی سی بی نے اسٹیو رکسن کو منانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں اوربورڈ حکام کو امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنا کانٹریکٹ مکمل کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اسٹیو…
لاہور: سپرکبڈی لیگ کے دوسرے روزفیصل آباد، کشمیر ، گجرات اورکراچی نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔ ایشئین اسٹائل ان ڈورسپر کبڈی لیگ کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت، پھرتی اورچستی کا بھرپورمظاہرہ کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیصل آباد شیر دل نے اسلام آباد آل سٹارز، کشمیر جانباز نے ملتان سکندرز اور گجرات واریئرز نے لاہور تھنڈرز کو شکست دی۔ آج بھی چارمقابلے ہوں گے جن میں گوادر کی ٹیم لاہور سے، گجرات کی کراچی ، پشاور کی فیصل آباد اور ملتان کی اسلام آباد سے ٹکرائے گی۔ سپر کبڈی لیگ میں جمعرات کے آخری مقابلے میں…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو لاہور میں کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق کیویز کو پاکستانی گراؤنڈز میں لانے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اکتوبراور نومبر میں کھیلنی ہے۔ اس دوران دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی۔ 2009 کے بعد طویل عرصہ تک بین الاقوامی کرکٹ سے محروم…



